DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Elected Chairmen and Councillors demand apology from MNA Sadaqat Ali Abbassi or face public demonstration

.. تحصیل کہوٹہ کے منتخب بلدیاتی چیئر مینوں اور معززین علاقہ ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی پر کڑی تنقید۔ صداقت عباسی نے کہوٹہ والوں کی توہین کی معافی نہ مانگی تو زبردست احتجاجی مظاہرہ ہو گا

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر…. تحصیل کہوٹہ کے منتخب بلدیاتی چیئر مینوں اور معززین علاقہ ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی پر کڑی تنقید۔ صداقت عباسی نے کہوٹہ والوں کی توہین کی معافی نہ مانگی تو زبردست احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔ صداقت عباسی کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے۔ اہلیان کہوٹہ کے جذبات کو مجروح کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل مواڑۃ میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ، چیئرمین نڑھ بلال یامین ستی، چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، چیئرمین بیور راجہ فیاض، چیئرمین دوبیرن کلاں راجہ ندیم نے اخباری نمائندوں اور شہریوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ صداقت عباسی نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں پرائیویٹ طور پر عطیہ کی گئی مشینوں کا افتتاح کرنے کے بجائے اپنا کوئی منصوبہ اور صوابدیدی فنڈکہوٹہ میں ثابت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی نے میڈیا کو بیان دیا کہ ”کہوٹہ والو تم نے کبھی 11کروڑ روپے دیکھے ہیں“ جوکہ سراسر زیادتی ہے۔ جبکہ گیارہ کروڑ کی گرانٹ پر سیاست چمکانے والے صداقت عباسی عوام کو دھوکا نہ دیں یہ کسی منتخب نمائندے کی کو ئی گرانٹ یا صوابدیدی فنڈ نہ ہے۔ بلکہ ایم اینڈ آر کے تحت مرمت کا کام ہے۔ جوکہ سابقہ ادوار میں کبھی بھی سیاست چمکانے کے لیئے استعمال نہ ہوا ہے۔ چیئرمین یونین کونسل مواڑۃ میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ، چیئرمین نڑھ بلال یامین ستی، چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، چیئرمین بیور راجہ فیاض، چیئرمین دوبیرن کلاں راجہ ندیم نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی صدات عباسی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر جھوٹے الزامات اور سہالہ بائی پاس میں دو ہاؤسنگ سوسائیٹیز سے رشوت لینے کے الزامات کو من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندھ قرار دیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے تحصیل کہوٹہ میں سڑکوں،گیس، ہیلتھ اور دیگر حوالے سے اربوں کے ترقیاتی کام مکمل کرائے۔ اس موقع پر چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفرالحق اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب راجہ محمد علی سابق ایم پی اے کی صحت یابی کے لیئے خصوصی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ سوا چار ارب کی لاگت سے ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی نے ٹو ارزم ہائی وے کا منصوبہ 123 کلو میٹر کا اعلان کیا۔ جبکہ مزکورہ منصوبہ صرف چالیس کلومیٹر کا زبانی جمع خرچ ہے۔ جس کے لیئے عملی طور پر ابھی کچھ نہیں ہوا۔ ممبر قومی اسمبلی صداقر عباسی جھوٹے نعروں اور لزامات کی بجائے عملی طور پر اپنا کوئی صوابدیدی فنڈ یا پیکج حلقہ کے عوام کے لیے ثابت کرے۔ صداقت عباسی نے کہوٹہ پنڈی روڈ 16ارب کا سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا میگا پراجیکٹ سیاسی مخالفت کی بنا پر ختم کر کے اہلیان کہوٹہ سے زیادتی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 11کروڑ رپیئرنگ فنڈ کے حوالے سے جوگندی اور غیر اخلاقی زبان استعما ل کی ہم اس کی زور مذامت کر تے ہیں۔ اگر صداقت عباسی نے معافی مانگ کر اپنے الفاظ واپس نہ لیئے تو اہلیان کہوٹہ بھر پور احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی کا بیان ”کہوٹہ والو کبھی گیارہ کروڑ دیکھیں ہیں۔ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پرہاؤ سنگ سوسا ئٹیز سے رشوت لینے کے الزامات پر تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں،وائس چیئرمینوں، کونسلروں اور مسلم لیگ (ن) و جماعت اسلامی کے اراکین کی پر ہجوم پریس کانفرنس میں شدید مذمت کی گئی۔ گندی اور غیر اخلاقی گفتگو سے اہلیان کہوٹہ کی ہتک،تذلیل اور جذبات مجروح کیئے گئے۔ صداقت عباسی نے کہوٹہ والوں کا مزاق اڑایا۔ شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں سڑکوں، گیس، تعلیم، صحت وغیرہ کی مد میں اربوں کے ترقیاتی کام مکمل کرائے۔ کہوٹہ پنڈی روڈ کے لیئے (13) ارب کی گرانٹ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میگا پراجیکٹ دیا۔ مگر موجودہ حکومت اور صداقت عباسی نے (5) ارب کی ابتدائی گرانٹ کو کم کرکے صرف دس کروڑ جاری کیئے۔ سیاسی مخالفت پر کہوٹہ پنڈی اور بائی پاس جیسے بڑے منصوبے کو ختم کرکے بے بنیا د جھوٹے الزامات لگا کر عوام کی توجہ حقائق سے نہیں ہٹائی جاسکتی۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز کے چیئرمینوں، چیئرمین مواڑہ میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ، چیئرمین نڑھ بلال یامین ستی، چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، چیئرمین بیور راجہ فیاض، چیئرمین نارہ ماسٹر (ر) چوہدری یونس، چیئرمین کھڈیوٹ سجاد ستی، چیئرمین راجہ ندیم، چیئرمین دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی، چیئرمین پنجاڑ ماسٹر (ر) ظہور عباسی،چیئر مین دکھالی راجہ شوکت،چیئرمین لہڑی راجہ ممتاز، وائس چیئرمین بلدیہ کہوٹہ ملک مرتضیٰ، وائس چیئرمین ہوتھلہ اسد ستی، وائس چیئرمین مرزا مسعود، رہنما جماعت اسلامی و کونسلر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف، مبشر ستی رہنما جماعت اسلامی، راجہ سجاد کونسلر بیور، صدر مسلم لیگ بیور راجہ نزاکت، کونسلر ایم زرین شاہ اور دیگر بڑی تعدا دمیں مسلم لیگی اراکین شہری بھی موجود تھے۔ بلال یامین ستی اور میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ، راجہ فیاض، راجہ ندیم، نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ صداقت عباسی ممبر قومی اسمبلی کا یہ بیان کہ ”کہوٹہ والو تم نے گیارہ کروڑ کبھی دیکھے ہیں“ ایک غرور اور تکبر کی علامت ہے۔ ایم اینڈ آر کے گیارہ کروڑ کے فنڈز کسی ایم این اے یا ایم پی اے کی گرانٹ یا صوابدیدی فنڈز نہ ہیں۔ بلکہ ریپرنگ فنڈز ہے۔ جس پر تحریک انصاف کی قیادت جھوٹی سیاست چمکا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صداقت عباسی نے میڈیا پر آکر کہوٹہ میں سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی ممبر قومی اسمبلی پر من گھڑت، بے بنیاد الزام لگا یا۔ کہ سہالہ میں بائی پاس ”روڈ میں آنے والی دو ہاؤ سنگ سو سائٹیز سے شاہد خاقان عباسی نے سڑک کا فائدہ دیکر رشوت لی“ یہ بیان بھی سسر اسر جھوٹ کا پلندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرصداقت عباسی نے اپنے بیانات کی معافی نہ مانگی تو بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دورمیں شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی نے اربوں کے ترقیاتی منصوبے دیئے۔

Kahuta; Elected Chairmen and Councillors demand apology from MNA Sadaqat Ali Abbassi or face public demonstration, this comes after Sadaqat Abbasi said in his comment that  “Kahuta people have you ever seen 11 crores”.

The elected leaders said if he does not apologize for insulting the people of Kahuta, there will be a huge protest. Sadaqat Abbasi’s statement is full of lies. The feelings of the people of Kahuta were hurt. These views were expressed by Chairman Union Council Mowar Major (retd) Abdul Rauf Janjua, Chairman Nard Bilal Yamin Satti, Chairman Municipal Committee Kahuta Raja Zahoor Akbar, Chairman Bior Raja Fayyaz, Chairman Doberan Kalan Raja Nadeem while talking to reporters.

Show More

Related Articles

Back to top button