Kahuta; Rabia Janjua (International Journalist) visited Panj Pir Rocks Narh. Detailed discussion on issues faced by tourists.

رابعہ جنجوعہ (انٹرنیشنل جرنلسٹ) کامعروف صحافی ڈاکٹر فرہاد عتیق کے ہمراہ دورہ پنج پیر راکس نڑھ۔سیاحوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
رابعہ جنجوعہ (انٹرنیشنل جرنلسٹ) کامعروف صحافی ڈاکٹر فرہاد عتیق کے ہمراہ دورہ پنج پیر راکس نڑھ۔سیاحوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت۔گزشتہ ہفتے قبل رابعہ جنجوعہ اور ڈاکٹر فرہاد عتیق نے پنج پیر راکس نڑھ کا دورہ کیا۔اس موقع پرنوجوان ایکٹو سوشل میڈیا اعجاز ستی نے انکو نڑھ کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیر کروائی اور ساتھ ساتھ پنج پیر راکس، پنج پیر زیارت اور نڑھ کے حوالے سے معلومات بھی فراہم کی اور نڑھ میں بنیادی سہولیات کا فقدان اور دور دراز سے آنے والے سیاحوں کو پیش آنے والے مسائل کے بارے میں بھی تفصیل سے اگاہ کیا۔رابعہ جنجوعہ اور ڈاکٹر فرہاد عتیق پنج پیر راکس کے قدرتی حسن سے خوب لطف اندوز ہوئے اور سیاحوں سے بھی درپیش مسائل پر گفتگو کی۔رابعہ جنجوعہ اور ڈاکٹر فرہاد عتیق نے کہا کہ نڑھ قدرتی حسن میں اپنی مثال آپ ہے اور یقینا نڑھ کسی جنت سے کم نہیں۔صاف ستھرا ماحول، خوشگوار ٹھنڈا موسم اور تازہ آب و ہوا اور چاروں طرف کے خوبصورت نظارے شاہد ہی کسی اور جگہ سے دیکھے جا سکیں۔نڑھ چونکہ سطح سمندر سے چھ ہزار چار سو فٹ کی بلندی پر واقع ہے یہاں سے گلیشیئر،آزاد کشمیر، ملکہ کوہسار مری، راولپنڈی اسلام آباد فیصل مسجد اور منگلا ڈیم کو اپنی آنکھوں سے باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔یہ سب حسین مناظر دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے ہم کسی جنت کی وادی میں پہنچ گئے ہوں۔چند ایک مسائل کیوجہ سے سیاح پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔یہاں پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ، پارک اور پارکنگ، خستہ حال سڑک، موبائل سروس اور باتھ رومز اور پانی وغیرہ جیسی بنیادی سہولیات نہ ہونے کیوجہ سے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ تمام بنیادی سہولتیں دے دی جائیں تو نڑھ مری سے بھی بہترین سیاحتی مقام بن سکتا ہے اور مقامی لوگوں کو روزگار جیسے مواقع بھی میسر ہوں گے۔رابعہ جنجوعہ اور ڈاکٹر فرہاد عتیق نے اپنے پروگرام کے دوران ایم این اے صداقت علی عباسی اور ممبران اسمبلی پی پی چھ اورسیون سے اپیل کی کہ نڑھ پر بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے آنے والے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسلیے یہاں پر ہوٹل، ریسٹورنٹ، پارکنگ، سڑک، پانی، موبائل سروس اور واش رومز وغیرہ جیسی بنیادی سہولیات فراہم کریں تاکہ آنے والے سیاح خوب لطف اندوز ہو سکیں اور انکو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور مقامی لوگوں کو روزگار بھی مل سکیں۔
Kahuta; Rabia Janjua (International Journalist) Visited Panj Pir Rocks Narh with Leading Journalist Dr. Farhad Atiq. Detailed discussion was held on issues facing tourists. Last week Rabia Janjua and Dr. Farhad Atiq visited Panj Pir Rocks Narh. Social media Ejaz Satti took them on a tour of various tourist destinations in Narh as well as provided information on Panj Pir Rocks, Panj Pir Ziarat and Narh and the lack of basic facilities in Narh and the lack of access to tourists. Rabia Janjua and Dr. Farhad Atiq enjoyed the natural beauty of Panj Pir Rocks and also talked about the problems faced by the tourists. Rabia Janjua and Dr. Farhad Atiq during their program appealed to MNA Sadaqat Ali Abbasi the tourists are facing severe difficulties, Therefore, provide basic facilities like hotel, restaurant, parking, road, water, mobile service and wash rooms etc. so that the tourists can enjoy. And they do not have to face any difficulties and the local people can get employment.
پی ٹی آئی کے غبارے کے ہوا نکل چکی ہے,راجہ علی اصغر
The bubble of PTI has burst, Raja Ali Asghar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ علی اصغر رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے غبارے کے ہوا نکل چکی ہے آنے والی حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گئی مسلم لیگ ن نے آمریت کے خلاف جنگ لڑی،قائدین اور کارکنان نے جیلیں کاٹیں ہمارے میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف جلا وطنی تو قبول کیا مگر آمریت کے آگے جھکے نہیں ان خیالا ت کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغر رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت ن لیگ کی قیادت نے اپنے پروجیکٹ کا افتتاح کیا ہے ناں کسی اور کے پروجیکٹ کا افتتاح ناں ہی کسی عطیہ کی ہوئی چیز کا افتتاح کیا ہے مگر افسوس کا مقام ہے کہ آج کے نمائندگان عطیہ کردہ ساڑھے سات لاکھ کی ایکسرے مشین کا افتتاح کرنے پہنچ جاتے ہیں مسلم لیگ ن افتتاح نہیں عملی کاموں پر یقین رکھتی تھی حلقہ پی پی سیون کی تمام یونین کونسلوں میں 2013سے لیکر 2018تک مسلم لیگ ن کے امیدوار ان نے بلاتفریق اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا تاریخ گواہ ہے مسلم لیگ ن کے دور میں مہنگائی کنٹرول ہوئی تھی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ تھا مسلم لیگ نے ایٹمی دھماکے کروائے کراچی سے دہشت گردی کو ختم کیا مگر موجودہ حکومت نے سوائے ملک کو مقروض کرنے کے کچھ نہ کیا انھوں نے کہا کہ آئندہ دور مسلم لیگ ن کا ہے انتقامی سیاست کا وقت ختم ہو گیا ہے بغیر ثبوتوں کے مسلم لیگی لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے مگر عوام سب جان چکے ہیں اور مسلم لیگ ن کے دور کو یاد کر رہے ہیں انشااللہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کریگاانہوں نے کہا کارکن الیکشن کی تیار یاں انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگئی۔
ممتاز کاروباری و مذہبی شخصیت مختار احمد کلیامی کی جانب سے سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف سائیں محسن فقیر، سجادہ نشین دربار عالیہ منید شریف سائیں زاہد محبوب اور بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ
Lunch in honor of Sajjada Nasheen Darbar Alia Kalyam Sharif Sai Mohsin Faqir, Sajjada Nasheen Darbar Alia Muneed Sharif Sai Zahid Mehboob and Senior Journalist Asghar Hussain Kayani

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز کاروباری و مذہبی شخصیت مختار احمد کلیامی کی جانب سے سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف سائیں محسن فقیر، سجادہ نشین دربار عالیہ منید شریف سائیں زاہد محبوب اور بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ اس موقع پر شاہد محمود یو کے، نوجوان صحافی اختشام کیانی، ارسل محمود ارسل، بلال مختار، شان مختار،عبداللہ مختار،محمد زاہد اور دیگر دوست احباب بھی ہمراہ تھے سائیں محسن فقیر نے اس موقع پر دربار عالیہ کلیام شریف کی جانب سے جاری فیوض و برکات کہوٹہ دربار عالیہ منیند شریف میں بابا فضل شاہ کی کرامات کے حوالے سے بھی گفتگو کی جبکہ اس موقع پر دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا سائیں محسن فقیر نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہ بزرگان دین سے محبت نہ کرے اولیاء اللہ سے محبت اور انکی پیروی ہی راہ نجات ہے انھوں نے میزید کہا کہ عالم اسلام کو چاہیے کہ اتحا د قائم کر کے سازشوں کے خلاف ڈٹ جائیں سائیں محسن فقیر نے مختار احمد کلیامی کا شکریہ ادا کیا اور اخر میں ملک پاکستان کے استحکام و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ
Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan, candidate for Punjab Provincial Assembly, visited various union councils in the constituency

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ۔ اپنے ووٹروں سپورٹروں ملاقات کی جبکہ مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی بھی کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے ہمراہ چوہدری واحد آف پیکاں،مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء، ماسٹر محمد زبیر، ذوالفقار علی ستی آف کتھیل ہون، ذوالفقار علی بھٹوآف دھمالی، نمبردار عصمت اللہ آف دھمالی، ماسٹر غیاث، محمد صادق، صوبیدار الیاس اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا انہوں نے یوسی نلہ مسلماناں پی پی پی کے نائب صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت صوبیدار منظور حسین اور ہیڈ ماسٹر شبیر سے ملاقات کی اور ان کی صحت یابی دریافت کی اور صوبیدار منظور حسین کو جلد صحبت یابی کی دعا دی جبکہ ڈھوک کنواں والا میں محمد نواز کی بیٹی اور صوبیدوار افضل کی نواسی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی،یوسی بھلاکھردھمالی کے مقام پر محمدیاسر کے والد اور محمد صادق کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی،دھمالی کے مقام پر ہی محمد رشید کے جوانسالہ بیٹے محمدسبحان کی وفات پر اور یوسی نلہ مسلماناں کے گاؤں ڈھوک سدھن میں روات انڈسٹرئیل اسٹیٹ میں گیس پلانٹ میں دھماکے میں شہید ہونے والے نوجوان سردار عدنان کی رہائش گاہ جا کر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیانارہ،جنجور اور دیگر مقامات پر بھی فاتحہ جبکہ کہوٹہ گریڈ اسٹیشن کے مقام پر نوجوان کاروباری، سیاسی وسماجی شخصیت اور اپنے چیف سپورٹر عدیل افضل کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی عیادت اور وہاں موجود ایک وفد سے ملاقات کی۔



