DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; Police arrest wanted criminal, M Noman wanted in treason cases

تھانہ روات پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی، امانت میں خیانت کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تھانہ روات پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی، امانت میں خیانت کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ ا وروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد نعمان عرف نومی کو گرفتار کرلیا، اشتہار ی مجرم چند ماہ سے تھانہ روات پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی صدر نے ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

Rawat Police Station arrests wanted criminals in cases of betrayal of trust wanted criminal Mohammad Noman Nomi was wanted by Rawat police station for a few months.

تھانہ صدر بیرونی پولیس کی اہم کاروائی، 14سالہ لڑکی اور 16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے 02ملزمان گرفتار،ملزم ثاقب نے لڑکی کو اغواء کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا

Police arrested 02 accused of raping 14-year-old girl and 16-year-old boy, accused Saqib raped the girl after abducting her.

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تھانہ صدر بیرونی پولیس کی اہم کاروائی، 14سالہ لڑکی اور 16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے 02ملزمان گرفتار،ملزم ثاقب نے لڑکی کو اغواء کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، تھانہ صدر بیرونی پولیس کو متاثرہ لڑکی کی والدہ نے درخواست دی کہ اس کی بیٹی مدرسے میں پڑھنے کے لیے گئی اور مدرسے سے اس کو فون کرکے بتلایا گیا کہ اس کی بیٹی مدرسہ میں نہیں ہے،جبکہ 16سالہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ اس کابیٹا گرجا روڈ پر سموسہ پٹی کا کام کرتا ہے جہاں پر انتظار حسین اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پر صدر بیرونی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے،صدر بیرونی پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر زیادتی کی دفعہ ایزاد کی، متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں ثاقب نامی لڑکے کو نامزد کیا جس نے اس کے ساتھ زیادتی کی، ایس ایچ ا وصدر بیرونی نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے14سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم ثاقب ملک اور16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم انتظار حسین کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرنے کے لیے میڈیکل اور ڈی این اے سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ایس پی صدر نے ایس ایچ او صدر بیرونی اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان گرفتار،

City police arrest 02 accused involved in motorcycle theft

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان گرفتار، چوری شدہ 04موٹر سائیکلز برآمد۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا موٹر سائیکل و کار چوروں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایچ ا وسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان محمد وارث اور نثار علی کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ04موٹر سائیکلز برآمد ہوئے، ایس ایچ ا ونے بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی راول نے ایس ایچ او سٹی اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے، موٹر سائیکل اور کار چوروں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،08ملزمان گرفتار،مقدمات درج

Rawalpindi police operation against illegal arms holders, 08 accused arrested, cases registered

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)— راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،08ملزمان گرفتار،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اونیوٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 04ملزمان خرم شہزاد، حمزہ علی، محمد شہباز اور عبیدالرحمن کو گرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے03پستول30 بور معہ ایمونیشن اور01ریوالور32بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ ا وسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02 ملزمان شہزاد ممتاز اور اسامہ تیمور کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے02 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمدہوئے، ایس ایچ ا وصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم بارات خان کو گرفتا ر کرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا، ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم اویس کو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے 01رائفل44بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو مو ثر کاروائی پر شاباش دی۔

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان گرفتار

Rawalpindi police arrested 06 accused while conducting operation against criminal elements

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ 1144 گرام چرس،13لیٹر شرا ب برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے اصغر علی سے500 گرام چرس، شاہ زیب سے130گرام چرس، حبیب اللہ سے200گرام چرس، تھانہ مری پولیس نے امجد سے314گرام چرس، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے یاسر مسیح سے10لیٹر شراب، تھانہ بنی پولیس نے طیب سے03لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button