DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; On the occasion of taking oath of Punjab Assembly by former Home Minister Ch Nisar Ali Khan, Public from Kallar Syedan and adjoining areas also travelled to the Punjab Assembly in a convoy with him.

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کے موقع پر کلر سیداں اور ملحقہ علاقوں سے بھی لوگوں نے قافلے کی صورت میں ان کے ہمراہ پنجاب اسمبلی تک کا سفر کیا

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کے موقع پر کلر سیداں اور ملحقہ علاقوں سے بھی لوگوں نے قافلے کی صورت میں ان کے ہمراہ پنجاب اسمبلی تک کا سفر کیا۔چیئر مین یوسی ساگری راجہ شہزاد یونس، وائس چیئر مین راجہ محمد یونس، راجہ جاوید اشرف، قاسم مشتاق کیانی، چوہدری محمد ظہیر، شیخ سلیمان شمسی، ملک زعفران اور شیخ ساجد الرحمان بھی چوہدری نثار کے قافلے میں لاہور تک گئے۔

Kallar Syedan; On the occasion of taking oath of Punjab Assembly by former Home Minister Chaudhry Nisar Ali Khan, people from Kallar Syedan and adjoining areas also travelled to the Punjab Assembly in a convoy with him. Chairman UC Sagri Raja Shehzad Younis, Vice Chairman Raja Muhammad Younis, Raja Javed Ashraf, Qasim Mushtaq Kayani, Chaudhry Muhammad Zaheer, Sheikh Sulaiman Shamsi, Malik Zafaran and Sheikh Sajid-ur-Rehman also went to Lahore in Chaudhry Nisar’s convoy.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں بھی انسدادی ڈینگی ڈے منایا گیا

Anti-Dengue Day was also observed at THQ Hospital Kallar Syedan on the special instructions of Punjab Chief Minister Sardar Usman Bazdar.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں بھی انسدادی ڈینگی ڈے منایا گیا۔ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کلر سیداں ڈاکٹر علی سجاد قریشی نے اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کی احتیاط کیساتھ ڈینگی مچھر کی افزائش کو ناممکن بنانے کیلئے احتیاط تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے۔ٹائرشاپس،کباڑخانوں،پانی کے ٹینک،بس اسٹینڈ اور خالی مقامات کی چیکنگ کے ذریعے ڈینگی مچھروں کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کیساتھ ساتھ ڈینگی سے نمٹنے کیلئے بھر پور اقدامات کی ضرورت ہے۔لاروا کی تلفی میں کوتاہی ڈینگی مچھروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کا باعث بن سکتی ہے اس لئے لاروا کو سر اٹھانے کا موقع نہ دیا جائے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں صفائی یقینی بنائیں، گھر وں میں فریج ٹرے،گملوں اور برتنوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔اسی طرح گھروں میں پرانے ٹائرزبھی تلف کر دئیے جائیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کہ وہ ڈینگی سرویلنس کیلئے آنے والی ٹیموں سے تعاون کریں۔تقریب میں میڈیکل آفسران، لیڈی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ایم ایس نے ٹی ایچ کیو میں انسداد ڈینگی سے متعلق تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔ تقریب کے اختتام پر ڈینگی کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کیلئے واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

لوگوں کو ٹریفک قوانین سے بھر وقت آگاہی فراہم کر کے بڑھتے ہوئے حادثات کو کم کیا جا سکتا ہے،ریسکیو 1122کلر سیداں کے انچارج حارث فاروق

Accidents can be reduced by providing timely awareness to the people about traffic rules, said Haris Farooq, in-charge of Rescue 1122 Kallar Syedan.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ریسکیو 1122کلر سیداں کے انچارج حارث فاروق نے کہا ہے کہ لوگوں کو ٹریفک قوانین سے بھر وقت آگاہی فراہم کر کے بڑھتے ہوئے حادثات کو کم کیا جا سکتا ہے،پنجاب بھر میں ہونے والے حادثات میں 83فیصد موٹر سائیکل حادثات ہیں۔ریسکیو پنجاب بھر میں روزانہ نو سو سے زائد ٹریفک حادثات کے متاثرین کو ریسکیوسروس فراہم کر رہا ہیپنجاب میں ہر ڈیڑھ منٹ کے بعدایک حادثہ رونما ہو جاتا ہے موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ لازمی پہنیں،موٹر سائیکل کی حد رفتار پچاس کلو میٹر تک محدود رکھیں ہمیشہ سڑ ک کے بائیں جانب استعمال کریں اور اطراف کے شیشوں کے استعمال کو یقینی بنائیں۔شہزاد بٹ نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے لاعلمی مہلک حادثات کا موجب بن رہی ہے روڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کر کے ہی حادثات کو کم کیا جا سکتا ہے۔اکرام الحق قریشی نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں لوگ اور کم عمر بچے بغیر تربیت،معلومات اور ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑیاں چلاتے ہیں ستم ظریفی کی حد تو یہ ہے کہ بہت سارے والدین اس بات سے ہی لاعلم ہیں کہ ان کے بچوں کے پاس گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی ہیں پر انہیں اس کی خبر اس وقت ہوتی ہے جب کوئی حادثہ رونما ہوتا ہے۔ثاقب شبیر ثانی نے کہا کہ حادثات کے بچنے کا واحد ذریعہ ٹریفک قوانین کی پابندی ہے۔تقریب میں راجہ محمد ثقلین، عاقب علی، ناصر خان، ملک ندیم اور دیگر نے شرکت کی۔

نون لیگ میں ”شین”کا خواب دیکھنے والی پی ٹی آئی سے اب ”جیم ”نکل آئی ہے۔

PTI, which dreamed of “Shine” in Noon League, has now got “Jime”.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— مسلم لیگ (ن) کلر سیداں سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،سابق رکن بلدیہ راجہ ظفر محمود،راجہ محمد افتخار پکھڑال اور چوہدری نعیم بنارس نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نون لیگ میں ”شین”کا خواب دیکھنے والی پی ٹی آئی سے اب ”جیم ”نکل آئی ہے۔ رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیر اعظم اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔عمران خان بڑھتی بد عنوانی کے سہولت کار”کسی کو نہیں چھوڑونگا”اعلان کرنے والا حکمران کہاں سو گیا ہے۔آئے روز نئے اسکینڈلز،ایسی بدترین حکومت کبھی نہیں دیکھی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی آئی مسلم لیگ (ن) میں ”شین ”کا خواب دیکھنے کی بجائے اپنی ”جیم”کی فکر کرے۔حکمرانوں کے اقتدار کا وقت ختم ہونے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا توہین عدالت ہے جس پر عدالت کو نوٹس لینا چاہئے۔ضامن کا دامن صاف ہے وہ باہر جا سکتے ہیں عدالتی فیصلے کے بعد ا نہیں باہر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کا آغاز پنجاب سے ہوگا بہت جلد بزدار حکومت کی چھٹی ہونے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیر اعظم سمیت وزرا اور مشیر ملوث ہیں اگر ان میں ذرا بھی اخلاقی جرات ہے تو فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے کرپٹ وزرا اور مشیروں کے سہولت کار بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت مسلم لیگ (ن) کا ہے اور انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

گر می کے ا س مو سم میں بھی کلر سید اں ا و ر گر د و نو ا ح میں سو ئی گیس کی لو ڈ شیڈنگ

Even in this hot summer season, load shedding of Sui gas in Kallar Syedan

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گر می کے ا س مو سم میں بھی کلر سید اں ا و ر گر د و نو ا ح میں سو ئی گیس کی لو ڈ شیڈنگ گھر یلو صا ر فین ا و ر کا ر و با ر ی حضر ا ت مشکلا ت کا شکا ر۔سو ئی گیس کی لو ڈ شیڈ نگ سے ا مو ر خا نہ د ا ر ی میں پر یشا نی شہر یو ں نے ہو ٹلو ں کا ر خ کر لیا۔تفصیلا ت کے مطا بق شد ید گرمی کے مو سم میں بھی کلر سید اں شہر میں سو ئی گیس کی لو ڈ شیڈ نگ ا و ر کم پر یشر کی و جہ سے شہر یو ں کو مشکلا ت کا سا منا ر ہتا ہے شہر یو ں نے بتا یا کہ مو جو د ہ د و ر میں لو گ بنیا د ی سہو لتو ں کے لیے د ر بد ر پھر ر ہے ہیں جبکہ مو جو د ہ حکو مت کے ا ر با ب ا ختیا ر چین کی با نسر ی بجا ر ہے ہیں شہر یو ں نے گیس کی لو ڈ شیڈ نگ ا و ر کم پر یشر کے خا تمے کا مطا لبہ کیا ہے۔

تعزیت

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— دربار عالیہ لٹوری سیداں کے سجادہ نشین سید پیر خضر حسین شاہ،سید عباس زیدی، سید رضا حسین زیدی نے چوآخالصہ کے گاؤں موہڑہ ہیراں میں جا کر پٹواری محمد شعبان سے ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button