DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Rawalpindi police constable Israr Ahmed died of cardiac arrest on Eid day. CPO visits family and pays condolences

راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل اسرار احمد عید کے روز حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے،سی پی اراولپنڈی کی مرحوم کانسٹیبل اسرار احمد کے گھر آمد،

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل اسرار احمد عید کے روز حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے،سی پی اراولپنڈی کی مرحوم کانسٹیبل اسرار احمد کے گھر آمد، سی پی او نے مرحوم کے بچوں اور اہل خانہ سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے گزشتہ روز وفات پانے والے کانسٹیبل اسرار احمد کے گھر پہنچے،اس موقعہ پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل بھی ان کے ہمراہ تھے،سی پی او نے مرحوم کے بچوں اور اہل خانہ سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی،کانسٹیبل اسرار احمد ایلیٹ پولیس میں تعینات اور اڈیالہ سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے، کانسٹیبل اسرار احمدعید کے روز حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کر دیاگیا،سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ راولپنڈی پولیس دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کانسٹیبل اسرار احمد کی فیملی کے ساتھ کھڑی ہے۔

عید کے روز کوہالہ گاؤں میں فائرنگ کے واقعہ پرسی پی اوکا نوٹس

CPO Takes notice of firing incident in Kohala village on Eid day

راولپنڈی:عید کے روز کوہالہ گاؤں میں فائرنگ کے واقعہ پرسی پی اوکا نوٹس، ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود اور ایس پی صدرکامران حمید کو فوری طور پر موقعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی،واقعہ میں فائرنگ سے 05افراد زخمی ہوئے جن میں سے عفران نامی شخص دوران علاج معالجہ دم توڑ گیا،سینئر افسران کی سربراہی میں پولیس نے ریڈ ز کے دوران دونوں فریقین کے 15ملزمان گرفتار۔تفصیلا ت کے مطابق کوہالہ گاؤں دوفریقین کے مابین فائرنگ سے 05 افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ پر سی پی اومحمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود اور ایس پی صدرکامران حمید کو فوری طور پر موقعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی،دونوں فریقین کے درمیان عید سے قبل بچوں کی لڑائی پر جھگڑا ہوا تھا,عید کے روز دونوں پارٹیوں کے مابین دوبارہ جھگڑا ہوااور فائرنگ سے 05 افراد زخمی جبکہ ڈنڈوں وغیر ہ سے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 08ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے میں ملوث 15ملزمان کو گرفتار کرلیا،ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود کاکہناتھاکہ واقعہ میں ملوث تمام ذمہ دار ان کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

پوٹھوہارڈویژن پولیس کی کاروائی،02 منشیات فروش اورناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت 03 گرفتار

Pothohar Division Police operation, 02 arrested including 02 drug dealers and accused with illegal arms

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:پوٹھوہارڈویژن پولیس کی کاروائی،02 منشیات فروش اورناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت 03 گرفتار، 03 کلو سے زائد چرس اوراسلحہ وایمونیشن برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش شکیل احمد کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01کلو850گرام چرس اور 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد ہوا،ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جو قبل ازیں بھی منشیات اورچوری کے مقدمات میں چالان ہوچکاہے،جبکہ ایس ایچ اوسول لائن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان شکیل اورمحمد یسین کو گرفتارکرلیا،ملزم شکیل کے قبضہ سے 01کلو 450گرام چرس جبکہ ملزم محمد یسین کے قبضہ سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمدہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ایس پی پوٹھوہار سیدعلی نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کوشابا ش دیتے ہوئے کہاکہ معاشرے سے منشیات کے ناسور جیسے خاتمے کے لیے کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے

تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

A man was shot dead by a police constable in Naseerabad police station area

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے ایک شخص قتل،سی پی محمد احسن یونس کا نوٹس، پولیس کانسٹیبل کوساتھی سمیت زیر حراست لے لیا گیا،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنزشعیب محمود، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل، ایس پی پوٹھوہارسیدعلی، ایس ڈی پی او کینٹ کو موقعہ پرپہنچنے کی ہدایت کی،نصیر آباد پولیس نے کانسٹیبل نعیم اور ساتھی منان کو حراست میں لے لیاگیا،کانسٹیبل نعیم آف ڈیوٹی تھا اور اپنے دوست کے ہمراہ حسین آباد گیا تھا،مقتول کے بھائی مدعی مقدمہ نے بتایاکہ میرا بھائی نوشیر مزدوری کرتا تھا اور ہیروئین کا عادی تھا،کانسٹیبل نعیم اور اس کے ساتھی کا اظہار منشیات فروش سے جھگڑا ہوا، دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی،میرا بھائی اظہار منشیات فروش کے ساتھ تھا، کانسٹیبل نعیم نے میرے بھائی پر فائر کیے جو جانبحق ہو گیا، مقتول کے بھائی شیر خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا،کانسٹیبل نعیم نے پولیس کو بیان دیا کہ مذکورہ مقام پر چند روز قبل منشیات کے استعمال کی شکایت موصول ہوئی تھی جس کی ریکی کرنے گیا تھا،تاہم ریکی کے حوالے سے کانسٹیبل نعیم کی تھانے سے روانگی کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے جس پر اسے حراست میں لیا گیا ہے،میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،سی پی اومحمد احسن یونس کاکہناتھاکہ قانون کو ہاتھ میں لینے والا کوئی بھی ہو اس کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی،راولپنڈی پولیس خود احتسابی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے ہرصورت یقینی بنایاجارہاہے

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف موثرکاروائی،08ملزمان گرفتار

Rawalpindi police take effective action against illegal arms holders, 08 accused arrested

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…: راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف موثرکاروائی،08ملزمان گرفتار،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوچونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان کو گرفتارکرلیا،ملزم شمس فاروق سے 01کلاشنکو ف معہ ایمونیشن،ملزم شہباز سے 01رائفل 12بورمعہ ایمونیشن اورملزم حماد سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ اوویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان حسنین اورشوکت کو گرفتارکرکے ملزمان سے 02پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرلیے،ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم زبیر حسن کو گرفتارکرکے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا،ایس ایچ اوروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم نفیس کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد ہوا،جبکہ ایس ایچ اومری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم نقاش کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01پستول 9MMمعہ ایمونیشن برآمد ہوا،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر عید کے پہلے دو روز میں 06مقدمات درج

In the first two days of Eid, 06 cases were registered for violation of Corona SOPs

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر عید کے پہلے دو روز میں 06مقدمات درج،06افراد گرفتار،341ہوٹل کی چیکنگ کرکے 14کوسیل کیاگیاجبکہ 1لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ کیاگیا،اسی طرح 696دکانیں چیک کرکے 208کو سیل کیاگیاجبکہ 02لاکھ 28ہزار روپے جرمانہ کیاگیا،سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے غلط ڈرائیونگ و ونگ ویلنگ وغیر ہ کے خلاف 15مقدمات درج کرکے219افراد کو گرفتارکیا،287گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کے چالان اور74ہزار 900روپے جرمانہ کیاگیا،جبکہ 17موٹرسائیکل مختلف تھانوں میں بند کیے گئے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے11ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ 1350گرام چرس،40لیٹر شراب برآمد جبکہ 01شرابی کو گرفتارکرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے اسامہ سے 210گرام چرس،ہشام سے 250گرام چرس، عبدالسلام سے 180گرام چرس،تھانہ نصیر آباد پولیس نے چن زیب سے 280گرام چرس،تھانہ مندرہ پولیس نے محمد یسین سے 220گرام چرس، تھانہ کہوٹہ پولیس نے واجد علی سے 210گرام چرس،تھانہ کلرسید اں پولیس نے داؤد سے 15لیٹرشراب،ارسلان سے 10لیٹرشراب،عمران علی سے 12لیٹرشراب،تھانہ ریس کورس پولیس نے زبیر علی سے 03لیٹرشراب برآمد جبکہ تھانہ سول لائن پولیس نے01شرابی جمیل انجم کو گرفتارکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے

Show More

Related Articles

Back to top button