DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Village Sakot widow’s case turned out to be false, arrested accused discharged

گاوں سکوٹ کی بیوہ کی جانب سے درج مقدمہ جھوٹا نکلا،گرفتار ملزمان ڈسچارج کر دیئے گئے

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—بیوہ کی جانب سے درج مقدمہ جھوٹا نکلا،گرفتار ملزمان ڈسچارج کر دیئے گئے چند ایام قبل گاوں سکوٹ کی نجم النسا بیوہ صدیق نے تعظیم اختر،سلامت علی،مدثر علی اور دیگر کے خلاف پستول،ڈنڈوں سے مسلح ہو کر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا کلرسیداں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرکے عدالت سے ان کا ریمانڈ بھی حاصل کیا ملزمان نے تفتیش کے لیئے ایس پی صدر کو درخواست دی جنہوں نے مقدمہ کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے خارج کرنے اور مدعی مقدمہ کے خلاف کاروائی کا حکم جاری کیا جس کی روشنی میں پولیس نے مقدمے کو خارج کرتے ہوئے گرفتار ملزمان سلامت اور طاہر کو بھی رھا کردیا ہے۔

Kallar Syedan; The case registered by the widow turned out to be false. The arrested accused were discharged. Kallar Syedan police arrested two persons and obtained their remand from the court. The accused requested SP Saddar for investigation. In the light of which, the police dismissed the case and released the arrested accused Salamat and Tahir. the fake case was registered by Najam Ulnasa wife of Sadique.

بس ڈرائیور کی ذہانت نے والدین کی اجازت کے بغیر طویل سفر کرنے والی کمسن طالبہ کو موٹروے پولیس کی مدد سے اس کے والدین کے حوالے کروا دیا

The bus driver reunites child with the help of the motorway police.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—بس ڈرائیور کی ذہانت نے والدین کی اجازت کے بغیر طویل سفر کرنے والی کمسن طالبہ کو موٹروے پولیس کی مدد سے اس کے والدین کے حوالے کروا دیا،ایک مسافر گاڑی جو گزشتہ روز پیر ودھائی راولپنڈی سے بہاولنگر کے لیے روانہ ہوئی تو اس میں ایک تیرہ سالہ بچی بھی سوار ہو گئی۔ڈرائیور نے موٹر وے پولیس کی بیٹ 5مندرہ کے ایس پی او شیخ آصف عزیز اور ایس پی او مظہر اقبال کو اطلاع دی کہ گاڑی میں ایک تیرہ سالہ لڑکی بھی سوا ہے بس بہاولنگر جا رہی ہے اور وہ لڑکی خوفزہ بھی ہے اور اس کی حالت مشکوک لگتی ہے جس پر موٹر وے پولیس نے گاڑی میں سے تیرہ سالہ بچی کو نیچے اتارا اور اس سے معلومات حاصل کیں اور اس کے والد محمد اظہر سکنہ گوالمنڈی راولپنڈی ک وبلا کر بچی اس کے حوالے کر دی۔ مقامی حلقوں نے بس ڈرائیور اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ذہانت اور روئیے کو بے حد سراہا جنہوں نے بلا اجازت گھر سے بہاولنگر جانے والی کمسن بچی کو والدین سے ملوا دیا۔

رمضان سستا بازار کلر سیداں میں ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دکاندار کو چھری مار کر شدید زخمی کر دیااور موقع سے فرار ہو گیا۔

In Ramzan Sasta Bazaar, the accused along with his accomplices stabbed the shopkeeper and severely injured him and fled the scene.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—رمضان سستا بازار کلر سیداں میں ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دکاندار کو چھری مار کر شدید زخمی کر دیااور موقع سے فرار ہو گیا۔ملزمان گرفتار نہ ہونے اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج نہ ہونے پر پیر کے روز رمضان سستا بازار کے دکانداروں نے اپنے مضروب ساتھی کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کر دیاجس کی وجہ سے دن گیارہ بجے تک خریداری کیلئے آنے والے افراد خالی ہاتھ واپس لوٹتے رہے بعد ازاں ایس ایچ او کلر سیداں کی جانب سے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر تاجروں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ادھر مضروب وحید کے والد محمود حسین نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا وحید محمود رمضان سستا بازار کلر سیداں میں سبزی و فروٹ کا کام کرتا ہے۔ میں گزشتہ روز بوقت تقریباچھ بجے شام، فروٹ و سبزی لینے کیلئے سستے بازار میں اپنے بیٹے کے پاس گیا۔سستا بازار پہنچا تو لوگوں نے مجھے بتایا کہ آپ کے بیٹے کو ثاقب نے چھری مار کر شدید زخمی کر دیا ہے اور اس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے گئے ہیں جس پر میں بھی فوری طور پر ہسپتال پہنچ گیا جہاں میرے چھوٹے بیٹے نے بتایا کہ ثاقب،عاقب،ندیم اور ہمراہ پانچ افراد آگئے۔ثاقب کے ہاتھ میں چھری تھی جس نے آتے ہی میرے بیٹے وحید پر حملہ کر دیا اور وار چھری کیا جو اسے پیٹ میں ناف کے قریب لگا جس کی وجہ سے وہ گر گیا۔عاقب نے پسٹل نکال کر کہا جو آگے آئے گا اس کو جان سے ماردونگا۔اس دوران نوید محمود، محمد اسماعیل اورعظمت وغیرہ نے بڑی مشکل ثاقب وغیرہ سے میرے بیٹے کی جان چھڑائی اور ہسپتال پہنچایا۔ وجہ عناد یہ ہے کہ ندیم کی صدر کمیٹی سستا بازار مراد خان سے تلخ کلامی ہوئی تھی اور پھر ندیم نے مراد خان کوپتھر مارا تھا اور وہاں سے بھاگ گیا تھا۔

دس سالہ بچہ نہانے کے دوران گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

A 10-year-old boy drowned while taking a swim at local Nalah

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—دس سالہ بچہ نہانے کے دوران گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔پٹھان فیملی کا دس سالہ سمیع اللہ قریب ہی واقع کلر سیداں نالہ کانسی میں نہانے کیلئے پانی میں اترا اور اسی دوران گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی اس کے گھر والے بھی موقع پر پہنچ گئے اور اسے نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی چل بسا۔

Show More

Related Articles

Back to top button