DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; Sadar Baroni police arrested 03 members of Sagri gang involved in motorcycle theft and purse snatching

تھانہ صدربیرونی پولیس کی موثر کاروائی،موٹر سائیکل چوری اور پرس سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی ساغری گینگ کا سرغنہ 02ساتھی ملزمان سمیت گرفتار

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ صدربیرونی پولیس کی موثر کاروائی،موٹر سائیکل چوری اور پرس سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی ساغری گینگ کا سرغنہ 02ساتھی ملزمان سمیت گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منظم اورمتحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ڈی پی اوصدرسرکل کی زیرنگرانی ایس ایچ اوصدربیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور پرس سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی ساغری گینگ کے سرغنہ کو 02ساتھی ملزمان سمیت گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ سرغنہ ساغر خان عرف ساغری، جمیل خان اور محمد وسیم عرف سیمی شامل ہے، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 58 ہزار روپے بھی برآمدکرلیے،ملزمان نے تفتیش کے دوران چوری شدہ موٹرسائیکلوں کو سپیئر پارٹس کی صورت میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی صدر،ایس ڈی پی اوصدرسرکل،ایس ایچ اوصدربیرونی اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گینگ کے دیگر سہولت کاروں کا بھی گرفتارکیاجائے اورمنظم گینگز کے خلاف کاورائیاں جاری رکھی جائیں۔

راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،06منشیات فروش گرفتار

Rawalpindi police cracks down on drug dealers, arrests 06 drug dealers

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،06منشیات فروش گرفتار،07کلوکے قریب چرس برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوبنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02 منشیات فروشوں جواد اورعادل کو گرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضے سے 02کلو200گرام چرس برآمدہوئی،ایس ایچ اوصدرواہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02منشیات فروشوں زیورخان اورجلیل خان کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضے سے02کلو370گرام چرس برآمد کرلی،ایس ایچ اومورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عتیق الرحمن کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضے سے 01کلو300گرام چرس برآمد کرلی،ایس ایچ اوکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش وسیم خالد کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضے سے 01کلو100گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیاجائے اورمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

تھانہ صادق آباد پولیس کی کاروائی،04سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

Sadiqabad police operation, accused arrested for trying to rape 04-year-old child

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… تھانہ صادق آباد پولیس کی کاروائی،04سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا بچوں اورخواتین پرتشدد،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،تھانہ صادق آباد پولیس کو متاثرہ بچے کے والدحمید احمد نے درخواست دی کہ وہ نماز تراویح پڑھنے کے بعد واپس آیا تو گلی میں اس کا 04 سالہ بیٹا رو رہا تھا، اس کے ہمسائے نے اسے بتایاکہ شہباز احمد نے اس کے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی ہے،جس پر صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا،ایس ایچ اوصاد ق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 04سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم شہباز احمد کو گرفتارکرلیا،ایس پی راول نے ایس ایچ اوصادق آباد اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ بچوں اورخواتین پرتشدد،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف راولپنڈی پولیس زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،گرفتارملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزادلوائی جائے۔

تھانہ نصیر آباد پولیس کی قماربازوں کے خلاف کاروائی، تاش پرجواء کھیلتے ہوئے 05 قمارباز گرفتار،

Naseerabad police operation against gamblers, 05 gamblers arrested while playing cards

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ نصیر آباد پولیس کی قماربازوں کے خلاف کاروائی، تاش پرجواء کھیلتے ہوئے 05 قمارباز گرفتار، داؤ پرلگی رقم،موبائل فون اورتاش کے پتے برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قماربازوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اونصیر آبادنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 05قماربازوں کوگرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان نوید، لعل، افتخار، اکبر اور شاہد شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 8000 روپے، 04 عدد موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے ایس ایچ اونصیر آباد اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ قماربازی دیگر جرائم کی جڑ ہے،قمار بازی جیسی معاشرتی برائی کے خاتمہ کے لیے کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھاجائے۔

راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی،اغواء اورچیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب03اشتہاری مجرمان گرفتار

Rawalpindi police cracks down on notorious criminals, arrests 03 wanted criminals in kidnapping and cheque dishonor cases

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی،اغواء اورچیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب03اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اونیوٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم آفتاب قاضی سال 2020سے اور اشتہاری مجرم محمد اویس سال 2019سے نیوٹاؤن پولیس کو مطلوب تھے،جبکہ ایس ایچ اوائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کم سن بچی کے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ثاقب کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم رواں سال سے ائیرپورٹ پولیس کو مطلوب تھا،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاورائیوں جاری رکھی جائیں۔

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے07ملزمان گرفتار

Rawalpindi police arrested 07 accused while conducting operation against criminal elements

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے07ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ 1030 گرام چرس،20بوتل شراب،01پستول 30بورمعہ ایمونیشن،01چھری اور01آہنی مکہ برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس نے سفیان سے 500گرام چرس،تھانہ روات پولیس نے اجمل سے 280گرام چرس،تھانہ صدرواہ پولیس نے عبدالاحمد سے250گرام چرس،تھانہ کلرسیداں پولیس نے ظہیر سے 20بوتل شراب،تھانہ گوجرخان پولیس نے یاسر سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن،تھانہ مری پولیس نے فواد عباسی سے 01چھری اورتیمورعباسی سے 01آہنی مکہ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button