DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; A Murder case was registered against the husband on the complaint of the victim’s mother.

گزشتہ روز کہوٹہ کے علاقہ بھون میں 36سالہ خاتون قتل کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا، مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقتولہ کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گزشتہ روز کہوٹہ کے علاقہ بھون میں 36سالہ خاتون قتل کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا، مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقتولہ کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ رات 36سالہ خاتون قتل کیس میں نئی پیش رفت مقتولہ کی والدہ نے پولیس تھانہ کہوٹہ کو درخواست دی کہ اس کی بیٹی (ت۔پ) کی 17 سال قبل آصف ساکن بھون کے ساتھ شادی ہوئی تھی گزشتہ رات سسرال والوں نے کال کر کے بتایا کہ گھر میں باولہ کتا آیا تھا جس کو مبشر نے فائر مارنے لگا فائر میری بیٹی کو لگا اور وہ جانبحق ہو گئی۔ میری بیٹی کو اسکے خاوند اور بھائی نے پلاننگ کر کے قتل کیا اس سے قبل بھی گھریلو ناچاقی کی بنا کر میری بیٹی ناراض ہو کے میکے آئی تھی پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز شروع کر دیا۔

Kahuta; The murder case of a 36-year-old woman in village Bhoon area of ​​Kahuta took a new turn yesterday, A case was registered against the victim’s husband on the complaint of the victim’s mother. According to the details, last night in the murder case of a 36-year-old woman, the mother of the victim requested the Kahuta police station that her daughter (TP) was married to Asif of Bhoon 17 years ago, Asif told me that a mad dog had come to the house and he started firing at it and my daughter was killed by a stray bullet. My daughter was planned and killed by her husband and his brother. Even before that, my daughter was angry because of domestic violence. The police registered a case on her request and started investigation.

چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، راجہ سعید احمداورراجہ علی اصغرکی طرف سے اپنی یوسی کے غربا، یتیموں، مسکینوں اور بیوائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کے رمضان پیکج کی تقسیم

Raja Nadeem Ahmed, Raja Saeed Ahmed and Raja Ali Asghar distributed Ramadan package

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، راجہ سعید احمداورراجہ علی اصغرکی طرف سے اپنی یوسی کے غربا، یتیموں، مسکینوں اور بیوائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کے رمضان پیکج کی تقسیم۔چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدنے ایک ایک گھر جا کر اپنے ہاتھوں سے یہ سامان تقسیم کیا۔سامان وصول کر نے والوں نے جولیاں اٹھا کر چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، راجہ سعید احمد (اسپین)اورراجہ علی اصغر (اسپین)کو جولیاں اٹھا کر دعاہیں۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدامیدواربرائے تحصیل ناظم کلر سیداں، راجہ سعید احمد (اسپین)اورراجہ علی اصغر (اسپین)نے اپنے علاقے کے کثیر تعداد میں غربا، یتیموں، مسکینوں اور بیوائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کے رمضان پیکج کی تقسیم کیا رمضان پیکج میں آٹا، گھی، تیل،چینی، مختلف دالیں، چاول، چنے، کھجوریں، بیسن، روح افزاء اور دیگر اشیائے خورد دونوس شامل تھیں اس موقع پر چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس موقع پر انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد رہنے والوں پر نظر رکھیں اور تمام ایسے غربا، یتیموں، مسکینوں اور بیوائیوں کی مالی مدد کر یں تاکہ وہ بھی رمضان مبارک آسانی کے ساتھ گزار سکیں اور ان کو کسی قسم کا کوئی مسلہ پیش ناں ہوانہوں نے کہا کہ ماہ رمضان نیکیوں کا سمندر ہو تا ہے اس ماہ میں ہمیں زیادہ سے زیادہ نیک عمل کرنے چاہے تاکہ اللہ اور اس کا رسولﷺ ہم سے راضی ہو۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن سٹی کہوٹہ کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی والدہ محترمہ کی وفات پر ن لیگی رہنماؤں کا فاتحہ خوانی۔تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن سٹی کہوٹہ کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی والدہ محترمہ کی وفات پر مسلم لیگ ن کے سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں،مسلم لیگ ن یو کے کے صدر راجہ ظریف احمد، نائب صدر ضلع راولپنڈی مسلم لیگ ن قاضی وقار،حامد لطیف ستی ممبران پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ راجہ عاصم نذیر المعروف عاصی جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button