DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Home of overseas Pakistani broken in and burgled in village Sakot Jorr, Dhamali

دھمالی کے گاؤں سکوٹ جور میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کے گھرمیں چوری کی واردات

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—محمد غفور نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میرا کزن آصف بیرون ملک ہوتا ہوں جس کی کوٹھی سکوٹ جوڑ داخلی دھمالی میں واقع ہے۔گزشتہ روز دن تین سے چار بجے کے درمیان نامعلوم ملزمان نے میرے کزن کے گھر کے تالے توڑ کر گھر میں موجود دو عدد اے سی جن کی مالیت ایک لاکھ 48 ہزار روپے بنتی ہے اور اس کے علاوہ واش رومز اور کچن کی ٹوٹیاں مالیتی 70 ہزار روپے چوری کرلی گئی ہیں۔

Kallar Syedan; Mohammad Ghafoor, while registering a case at Kallar Syedan police station, stated that my cousin Asif who is abroad whose house is located in Sakot Jorr, Dhamali, was broken in and burgled. The goods including electrical items , washroom sinks and taps including the kitchen were removed and taken.

کلر سیداں کے گاوں ٹکال کے ڈاکخانہ کے پوسٹ ماسٹر سے مسلح ملزمان نے اس وقت اٹھارہ لاکھ روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے

Post master robbed on gun point on his way to village Takal

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے گاوں ٹکال کے ڈاکخانہ کے پوسٹ ماسٹر سے مسلح ملزمان نے اس وقت اٹھارہ لاکھ روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے واقعہ چوآخالصہ بیول روڈ پر پیش آیا کلرسیداں کے گاوں ٹکال کے پوسٹ آفس کے پوسٹ ماسٹر محمد افضل نے بتایا کہ وہ پرائیویٹ گاڑی کیری ڈبہ میں بیول بنک سے ساڑھے 18 لاکھ روپے کی کیش جو کہ پنشنرز کو ادا کرنی تھی نکلوا کر واپس آ رہا تھا کہ ٹکال کے قریب برج کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی اور اسلحہ کی نوک پر تمام رقم چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔ڈکیتی کا یہ واقعہ تھانہ گوجر خان کی پولیس چوکی جبر کی حدود میں پیش آیا۔پرائیویٹ گاڑی میں گن مین یا سکیورٹی اہلکار تک موجود نہیں تھا پوسٹ ماسٹر نے گاڑی میں دو عدد پنشنرز کو ساتھ بیٹھایا ہوا تھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گوجر خان پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ادھرڈویژنل سپرنٹنڈنٹ مری کہوٹہ ڈویژن راولپنڈی نواز کھوکھر اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کلر سیداں سب ڈویژنل محمد اویس بھی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور معاملہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں شادی شدہ لڑکی کومبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا

A married girl was abducted in from Chauk Pindori

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں شادی شدہ لڑکی کومبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا ہے۔ باپ نے نامعلوم افراد کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا۔رفاقت علی سکنہ چوکپنڈوری نے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی مسماۃ (ح) جس کی شادی چھ برس قبل میرے بھانجے کیساتھ ہوئی تھی کے بطن سے کوئی اولاد نہ ہے۔میری بیٹی اور داماد ہمارے گھر میں ہی رہائش پذیر ہیں جبکہ میرا داماد توصیف بسلسلہ روزگار دوبئی میں مقیم ہے۔گزشتہ روز بوقت تقریبا 8بجے شب،نماز تراویح کیلئے مسجد گیا اور جب واپس آیا تو میری بیٹی گھر میں موجود نہ تھی جسے اپنے طور پر کافی تلاش کیا مگر اس کا کچھ سراغ نہ مل سکا۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ملتانی ٹرائیکا نے نرسز سٹاف کو ذہن مریض بنا دیا۔

Nurses make complaint against medical specialist at thq hospital

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ملتانی ٹرائیکا نے نرسز سٹاف کو ذہن مریض بنا دیا۔ 15 کے قریب نرسز سٹاف نے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر میاں آصف مجتبی کے خلاف ہراسمنٹ کا الزام لگاتے ہوئے قائم مقام ایم ایس ڈاکٹر علی سجاد قریشی کو درخواست جمع کروا دی جس پر کئی ہفتے گزر جانے کے باوجود میڈیکل اسپیشلسٹ کیخلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔15 کے قریب سٹاف نرسنگ نے مشترکہ طور پر دی جانے والی درخواست میں الزام لگایا تھا کہ ڈاکٹر آصف کارویہ ان کیساتھ انتہائی غیر مہذب اور غیر شائستہ ہے اور ہمیں ہراساں کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے جس کی وجہ سے ہم سٹاف نرسز ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ادھر ایک اور نرس کے خاوند جو کہ سکول ٹیچر ہونے کیساتھ ساتھ امام مسجد بھی ہیں نے الگ سے ایم ایس کو درخواست دے رکھی ہے جس میں انہوں نے تحریر کیا ہے کہ میری بیوی ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سٹاف نرس ہے۔گزشتہ ماہ اس کی ڈیوٹی میل/فی میل وارڈ میں لگائی گئی۔وہ اپنی ڈیوٹی بطریق احسن ادا کر رہی ہیں۔دوران ڈیوٹی میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر آصف مجتبی نے میری بیوی کو آفس (کمرہ نمبر 6) میں بلا کر مریضوں اور سٹاف کے سامنے بے عزت اور ہراساں کیاجس کی وجہ سے میری بیوی ذہنی دباؤ کا شکار ہے اور ہمارے گھریلو معاملات بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ادھر درخواستیں جمع کروائے بھی 22 روز سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے مگر ان پر کسی قسم کی کوئی کارروائی ہوتی دیکھائی نہیں دے رہی۔ذرائع نے بتایا کہ ایم ایس، میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر آصف اور نرس یاسمین جن کا تعلق ملتان سے ہے نے مقامی نرسز کو بات بات پر ہراساں کرنا معمول بنا لیا ہے۔تینوں افراد ایک ہی شہر سے ہونے کی وجہ سے قائم مقام ایم ایس ڈاکٹر آصف کیخلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے پر تیار نہیں۔کلر سیداں کے عوامی حلقوں نے اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کلرسیداں میں مافیا کتنا طاقتور ہو چکا ہے اس کی ایک مثال اس وقت سامنے آئی جب بااثر افراد نے ڈھوک نالیاں موقع بشندوٹ جانے والے پختہ راستے کو بھاری مشین سے توڑ کر لوگوں کو آمدورفت کی بنیادی سہولت سے محروم کردیا

An example of how powerful the Mafia has become in Kallar Syedan, when influential people smashed the paved road leading to Bishandot with heavy machinery, depriving people of basic transportation.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں میں مافیا کتنا طاقتور ہو چکا ہے اس کی ایک مثال اس وقت سامنے آئی جب بااثر افراد نے ڈھوک نالیاں موقع بشندوٹ جانے والے پختہ راستے کو بھاری مشین سے توڑ کر لوگوں کو آمدورفت کی بنیادی سہولت سے محروم کردیا اور اس کام کے لیئے رمضان کے مقدس مہینے کا انتظار کیا گیا،گاوں کے شرفا شاہ امیر خان،قاسم مشتاق کیانی،زاھد محمود،محمد عجائب،ضیا منیر اور دیگر نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ ان کا گاوں گزشتہ سو برس سے آباد ہے گاوں کو جانے والا ایک ہی سرکاری راستہ ہے جو برسوں قبل حکومت نے پختہ کیا تھا مگر گزشتہ شام فرھاد یوسف،فرخ،خرم،افضال اور دیگر اسلحہ لہراتے ہوئے آئے وہ اپنے ساتھ ایکسیلیٹر مشین بھی ہمراہ لائے تھے ملزمان نے بھاری مشین سے پختہ سڑک اکھیڑ کر وھاں گڑھا بنا دیا مقامی لوگوں نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیاتو اسلحہ بردار ملزمان نے گالی گلوچ کے ساتھ لوگوں کو مارا پیٹا اور ہوائی فائرنگ بھی کی کلرسیداں پولیس نے درخواست وصول کرکے انکوائری شروع کر دی ہے ادہر علاقہ بھر کے معززین نے سی پی او راولپنڈی سے موقع ملاحظہ کرنے اور ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کلرسیداں کے شہریوں اور دیہاتیوں نے بڑتے ہوئے کورونا کو پس پشت ڈال کر بازاروں پر خریداری کے لیئے یلغار کردی خواتین نے مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Shopping continues with large number of people without any consideration for Corona virus regulations

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں کے شہریوں اور دیہاتیوں نے بڑتے ہوئے کورونا کو پس پشت ڈال کر بازاروں پر خریداری کے لیئے یلغار کردی خواتین نے مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جان جاتی ہے تو جائے مگر عید بھرپور انداز میں منانے کے لیئے بازاروں پر ہلہ بول دیا بازاروں میں رش کے باعث پیدل چلنا محال ہو گیاشہریوں نے کورونا کے بارے میں تمام تر ہدایات اور تدابیر کو اپنے پاوں تلے روندتے ہوئے بازاروں میں خوب گھوم پھر کر خریداری شروع کر رکھی خواتین اس قانون شکنی میں مردوں پر بھی بازی لے گئیں خواتین بچوں کے ہمراہ جوتوں کپڑوں اور جیولری کی خریداری کے لیئے بازاروں پر چل دوڑیں اور کورونا احتیاطی تدابیر کو پاوں تلے روند کر اس کا خوب مذاق اڑایا۔

کلرسیداں کے معروف کاروباری شیخ محمد اذاد انتقال کر گئے نماز جنازہ ان کے فرزند شیخ ذوالفقار کی امامت میں گاوں سنگنی میں ادا کی گئی

Namaz e janaza of Sheikh M Azad performed in village Sangni

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں کے معروف کاروباری شیخ محمد اذاد انتقال کر گئے نماز جنازہ ان کے فرزند شیخ ذوالفقار کی امامت میں گاوں سنگنی میں ادا کی گئی جس میں سابق ٹاون ناظم حافظ سہیل اشرف،چوہدری محمد حسین،شیخ خورشید احمد،حاجی اخلاق حسین،سید سجاد حسین شاہ،چوہدری شفقت محمود،راجہ ندیم احمد،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،مسعود بھٹی،شیخ محمد اکرم،ذین العابدین عباس،ملک جمیل عادل،نمبردار اسد عزیز،حاجی طارق تاج اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button