DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Chairman RDA Raja Tariq Murtaza, MNA Sadaqat Abbasi, MPA Raja Sagheer Ahmed announced mega projects for Kahuta Tehsil.

چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طار ق مرتضیٰ، ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ممبرصوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے تحصیل کہوٹہ کے لیئے میگا پراجیکٹس کا اعلان

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر…
چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طار ق مرتضیٰ، ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ممبرصوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے تحصیل کہوٹہ کے لیئے میگا پراجیکٹس کا اعلان کر دیا۔ ساڑھے نوکروڑ کی گرانٹ سے کھلول سویڑی روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہوٹہ تا مری براستہ کوٹلی ستیاں سڑک کی تعمیر، کہوٹہ شہر کی واٹر سپلائی، گورنمنٹ بوائز و گرلز کالجز اور تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کی اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دے دی ہے۔ چہروں کی بجائے عملی کام اور کارکردگی سے تبدیلی ثابت کرینگے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر اعظم حلقہ کی عوام کو مایوس کیا۔ 40سال سے سیاست میں وزیر اور اہم عہدوں پر فائز رہنے کے باوجود مسلم لیگ (ن) کے سابقہ دور حکومت میں علاقہ کو محروم رکھا گیا۔ پانچ سالوں میں اتنے ترقیاتی کام کرائیں گے کہ گزشتہ حکومت کے دس سالوں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ 13کروڑ کی لاگت سے سویڑی روڈ کی تعمیر سے اس پسماندہ علاقے کے عوام کو ریلیف ملے گا۔کھلول تا سویڑی سڑک کی تعمیر کا آغاز چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ کا بہت بڑا کارنامہ اور اہلیان علاقہ کے لیئے بڑا تحفہ ہے۔سہالہ فلائی اوور پر کام کا آغا ز ایک ماہ کے اندر ہو گا۔اور باقاعدہ افتتا ح ہو گا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مری کوہسار یونیورسٹی کے افتتاح کے موقع پر ساڑھے سات ارب کا جو پیکج دیا۔ اس میں کہوٹہ دس کروڑ سے گرلز کالج کو اپ گریڈ کر کے پوسٹ گریجویٹ کا درجہ دیا جائیگا۔ کہوٹہ شہر کے لیے تیس کروڑ واٹر سپلائی کے لیے دس کروڑ کی لاگت سے بوائز ہائی سکول کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔ چوکپنڈوری،بھورہ حیال، بیور،کھلول سے سڑک گزرتی ہوئی پنجاڑ نڑڑ جائیگی۔ جس سے ٹورازم کو فروغ ملے گا۔پونے دو ارب ان سڑکوں پر خرچ ہونگے۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے صداقت علی عباسی، چیئر مین RDAراجہ طارق محمود مرتضیٰ، ایم پی اے راجہ صغیر احمدنے کھلول تا سویڑی ریپ فیز ٹو کے تحت ”نیا پاکستا ن منزلیں آسان“ ساڑھے نو کروڑ کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔۔قائدین کا کھلول پہنچنے پر پرتباک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر تحصیل صدر راجہ خورشید ستی، جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی راجہ ارشد آف بھورہ حیال، راجہ سعید احمد آف گڑھیٹ،راجہ وحید احمد سٹی صدر، راجہ ثقلین آف ممیام،سردار ایم رضا، ترجمان ایم این اے سکندر ستی، شیخ عمار کے علاوہ دیگر عہددیداران و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ اس سے قبل ستر لاکھ کا پل تعمیر کرایا۔ گزشتہ حکومتوں نے اس علاقے کو نظر انداز کیا۔ میں ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر کا مشکور ہوں۔جنہوں نے میرے ساتھ تعاون کیا۔ عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں۔بلا تفریق عوامی خدمت میرا مشن ہے صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں ہم سب ایک ہیں اور اس علاقے کی تعمیر و ترقی ہمارا مشن ہے مقررین نے وزیر اعظم کے سامنے حلقہ این اے ستاون کا مقدمہ احسن انداز میں پیش کرنے پر صداقت علی عباسی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ 66کروڑ کی لاگت سے سہالہ اوور ہیڈ برج کی تعمیرکا کام بہت جلد شروع ہو گا۔ عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ آخر میں سویڑی روڈ جو کہ13کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہو گی۔پانچ کلو میٹر سڑک 9ماہ میں مکمل ہو گی کا افتتاح کیا گیا۔

Kahuta; Chairman Rawalpindi Development Authority Raja Tariq Murtaza, Member National Assembly Sadaqat Abbasi, Provincial Parliamentary Secretary Member Provincial Assembly Raja Sagheer Ahmed announced mega projects for Kahuta Tehsil.

Inaugurating Khalol Sweeri Road with a grant of Rs. 9.5 Caror Has also been approved. Despite holding ministerial and key positions in politics for 40 years, the area was deprived under the previous PML-N government. We will carry out so much development work in five years that we will surpass the ten years of the previous government.

The construction of Sweeri Road at a cost of Rs. 13 crore will bring relief to the people of this undeveloped area. But the work will start within a month and there will be a regular opening.

The Prime Minister of Pakistan Imran Khan on the occasion of the inauguration of Murree Kohsar University gave a package of seven and a half billion. In this, Kahuta Girls College will be upgraded from Rs 100 million to post graduate status. Boys High School will be upgraded at a cost of Rs 100 million for 30 million water supply for Kahuta city. The road passing through Chauk Pindori, Bhura Hayal, Bior, Khalol will be paved. This will boost tourism. Around Rs 2 billion will be spent on these roads. These views were expressed by MNA Sadaqat Ali Abbasi, Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza, MPA Raja Sagheer Ahmad .

The leaders were warmly welcomed on their arrival. Tehsil President Raja Khurshid Satti, General Secretary Raja Altaf Hussain, Deputy General Secretary District Rawalpindi Raja Arshad of Bhura Hayal, Raja Saeed Ahmed of Garheet, Raja Waheed Ahmed City President, Raja Saqlain of Mamyam, Sardar M Raza, MNA spokesman Sikandar Satti, Sheikh Ammar and other officials and workers participated.

Show More

Related Articles

Back to top button