Kallar Syedan; Two men arrested in village Arjam for murder of their sister in law on Kallar Thoa road
کلر تھوہا روڈ پر ڈکیتی کا ڈرامہ رچا کر 22 سالہ خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں مقتولہ کے دیور ذیشان اور عثمان کو کلر سیداں کے گاؤں رجام سے گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کہوٹہ میں تعینات ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر چوہدری حسن رضا نے چند یوم قبل کلر تھوہا روڈ پر ڈکیتی کا ڈرامہ رچا کر 22 سالہ خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں مقتولہ کے دیور ذیشان اور عثمان کو کلر سیداں کے گاؤں رجام سے گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔پولیس مقتولہ کے سسر جاوید کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے،سب انسپکٹر حسن رضا نے تھانہ کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم ذیشان اور اس کا باپ جاوید کلر سیداں کے ہوٹل میں کام کرتے ہیں اور وقوعہ کے روز ملزم ذیشان طے شدہ منصوبے کے مطابق ہوٹل میں کام سے فارغ ہو کر اپنے موٹر سائیکل پر ان کے پیچھے روانہ ہوا اور راستے میں اپنی بھاوج مسماۃ (ا پ) کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور بعد ازاں مقتولہ کے سسر جاویدنے اسے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی جسے مقتولہ کے آڑھائی سالہ بیٹے نے ان کے تمام تر منصوبوں پر پانی پھیر دیا اور پولیس کو اصل واقعات بتا دئیے جس پر مقتولہ کے سسر کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا جبکہ واقعہ کا مرکزی ملزم ذیشان اپنے بھائی عثمان کے ہمراہ موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے تھے۔یاد رہے کہ مقتولہ کا خاوند اٹلی میں ہوتا ہے اور عید کے بعد وہ اپنی بیوی اور بیٹے کو اٹلی لے کر جانا چاہتا تھا جس کیلئے اس نے تمام تر سفری انتظامات مکمل کر لئے تھے جس پر اس کا سسر اور بھائی خوش نہ تھے۔
Kahuta; Police have arrested Usman and Zeeshan for murder of their sister in law on Kallar Thoa road, their father Javed is already arrested who tried to fabricate the murder in to a robbery incident .
کلر سیداں اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بھاری اولے پڑنے سے سردی پھر لوٹ آئی
Heavy rainfall accompanied by hail git Kallar Syedan region
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بھاری اولے پڑنے سے سردی پھر لوٹ آئی جمعرات کی سہ پہر چار بجے آسمان پر کالی گھٹائیں نمودار ہوئیں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری کے ساتھ ساتھ بھاری اولے بھی پڑے جس سے نہ صرف سردی لوٹ آئی بلکہ گندم کی تیار فصل کو بھی نقصان پہنچا باغات میں نقصانات زیادہ ہوا۔