DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; PPP NA-57 leader Asif Shafiq Satti’s press conference, Declaration of war against occupation mafia

پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے ستاون کے راہنما آصف شفیق ستی کی دھواں دار پریس کانفرنس۔ قبضہ مافیا کے خلاف اعلان جنگ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے ستاون کے راہنما آصف شفیق ستی کی دھواں دار پریس کانفرنس۔ قبضہ مافیا کے خلاف اعلان جنگ ہے انھوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کے لیے نکلنے والوں کے ساتھ جو زیادتی کی گئی اسکی شدید مذمت کرتا ہوں۔ قبضہ مافیا کے خلاف آج ہم نے احتجاج کا اعلان کیا تھا میری گزشتہ پریس کانفرنس کے بعد کہوٹہ کے دو سرکاری محکموں کے زمہ دار افسروں نے ایک پلان کے تحت ایک پریس کانفرنس کرائی آج احتجاج کینسل کیا دوستوں نے فون کیا کہ اے سی کہوٹہ کی نگرانی میں لیزر نشاندہی کرا کر چار دن میں رپورٹ کر دیں گے ایک ہفتہ قبل اے سی کہوٹہ نے رپورٹ جاری کی کہ جگہ کہوٹہ موضع جھلہ میں ہے آصف شفیق ستی نے کہا کہ میں نہ ٹاؤٹ مافیا ہوں نہ قبضہ گروپ سے تعلق ہے میں ہر مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونگا چاہے اسکا کسی بھی برادری سے تعلق کیوں نہ ہو ایس ایچ اواور نائب تحصیلدار کو نیب میں لے کر جاؤنگا عید کے بعد کہوٹہ میں ایک کمیٹی بنا کر ان لوگوں کو انکے حقوق دلاؤنگا جو یہاں قبضہ گروپ کے ہاتھوں لُٹے ہیں میں سادات اور دیگر تمام برداریوں کا احترام کرتا ہوں جگہ کلئیر کروا کر تمام لوگوں کو میرٹ پر انکا حق دلاتا جائیگا ہمیں ظالم کا ہاتھ روکنا ہوگا چاہے ہماری سیاست کیا سب کچھ ہی کیوں نہ چلا جائے میں نہ ڈرنے والا ہوں نہ جھکنے والا نہ میرا کوئی ذات مفاد ہے پریس کانفرنس میں چیئر مین یوسی مٹور اشتیاق، طاہر ستی، فاروق ستی، ساجد ستی و دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Kahuta; Pakistan Peoples Party NA-57 leader Asif Shafiq Satti’s held a press conference and a declaration of war against the occupational mafia,” he said. Today I had announced a protest against the occupation mafia.After my last press conference, the responsible officers of two government departments of Kahuta held a press conference under a plan. Today the protest was cancelled. Chairman UC Motor Ishtiaq, Tahir Satti, Farooq Satti, Sajid Satti and others also addressed the press conference.

حافظ عثمان عباسی سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ محمد حنیف کی ملاقات

Former Member Punjab Provincial Assembly Raja Muhammad Hanif called on Hafiz Usman Abbasi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حافظ عثمان عباسی سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ محمد حنیف کی ملاقات۔مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے ایک وفد جس میں مسلم لیگ ن کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ محمد حنیف، سہیل عباسی،ریحان سرور اور راجہ حبیب شامل تھے ا نہوں نے مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء حافظ عثمان عباسی سے ملاقات کی اور ان کو پاکستان مسلم لیگ ن کا صوبائی نائب صدر مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حافظ عثمان عباسی مسلم لیگ ن کے درینہ کارکن ہیں اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے دست بازوں ہیں انشاء اللہ یہ پارٹی کے لیے بہترین خدمات سر انجام دیں گے مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدرحافظ عثمان عباسی نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ محمد حنیف اور دیگر افراد کا شکر یہ ادا کیا۔

عبد المجید مغل کی طرف سے تحصیل کہوٹہ کی مختلف 5 کونسلوں میں لاکھوں روپے مالیت کا کھانے پینے کاسامان تقسیم کیا گیا

Abdul Majeed Mughal distributed food items worth five lakhs rupees in 5 different councils of Kahuta Tehsil

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے چیف آرگنائز عبد المجید مغل کی طرف سے تحصیل کہوٹہ کی مختلف 5 کونسلوں میں لاکھوں روپے مالیت کا کھانے پینے کاسامان تقسیم کیا گیا۔غربیوں، بیوائیوں اور یتیموں نے جولیاں اٹھا کر عبد المجید مغل کو دعاہیں دی۔نمائندے سے ٹیلی فون پر گفتگو کر تے ہوئے عبد المجید مغل رہنماء مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون نے کہا کہ اللہ پاک کی مخلوق کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے مخلوق خداکی خدمت سے اللہ پاک قرب حاصل ہوتا ہے غربا میں تقیم کیا جانے والا سامان اور رقم کسی نمود و نمائش کے لیے کرتا صرف اللہ کی رضا حاصل کر نے کے لیے کر تا ہوں اللہ پاک کے دیے ہوئے مال میں سے اس کی مخلوق کی خدمت کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان برکتوں والا مہینہ ہے۔ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرہ عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے، رمضان کی اہمیت کے بارے میں اللہ تعالی نے حضرت محمدﷺ سے ارشاد فرمایا کہ اگر مجھے آپ ﷺ کی اُمت کو جہنم میں ہی جلانا ہوتا تو رمضان کا مہینہ کبھی نہ بناتارمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی بڑی عظیم نعمت ہے اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ہمیں مزید نیک کام کر نے کی توفیق عطا فرمائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button