DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Free eye camp at Majeed Mughal welfare dispensary, 150 people get free eye check up

مجید مغل ویلفیئر ڈسپنسری میں فری آئی کیمپ۔ 150سے افراد کو مفت چیک کیا گیا

Kahuta- Free Eye Camp at Majeed Mughal Welfare Dispensary. Free check-ups were also given to more than 150 people and the patients undergoing the operation were referred to Al-Shifa Eye Trust. Tribute to Abdul Majeed Mughal, a well-known political and social figure of P-Seven. Abdul Majeed Mughal announced to set up a free eye camp at Dakhali next month

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مجید مغل ویلفیئر ڈسپنسری میں فری آئی کیمپ۔ 150سے افراد کو مفت چیک کیا گیا فری چشمے بھی دیے گئے اور آپریشن والے مریضوں کو الشفاء آئی ٹرسٹ ریفر کر دیا۔معززین علاقہ عثمان مغل، شہزاد بٹ، راجہ نصیر، غلام مرزااور دیگر کی طرف سے مجید مغل ویلفیئرکے آنر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔ عبد المجید مغل نے آئندہ ماہ دکھالی کے مقام پر فری آئی کیمپ لگانے کا اعلان کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز بھورہ حیال کے مقام پر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل چیف آر گنائزر مسلم لیگ ن یو اے ای کے زیر انتظام مجید مغل ویلفیئر ڈسپنسری میں ایک فری آئی کیمپ لگایا جس میں الشفاء آئی ٹرسٹ کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے 150سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا دوائی اور چشمے بھی گئے جبکہ آپریشن کے مریضوں کو الشفا آئی ٹرسٹ ریفر کیا گیامعززین علاقہ عثمان مغل، شہزاد بٹ، راجہ نصیر، غلام مرزانے مجید مغل ویلفیئرکے آنر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یونین کونسل نارہ کے رہائشی چوہدری ارشد محمود نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی کی حمائت کا اعلان کر دیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یونین کونسل نارہ کے رہائشی چوہدری ارشد محمود نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی کی حمائت کا اعلان کر دیا آئندہ الیکشن میں راجہ صغیر احمد کی کامیاب کراوں گا۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل نارہ کے گاؤں بگھون کے رہائشی چوہدری ارشد محمود نے اپنے ساتھیوں حاجی شہزاد چوہدری، چوہدری غفور،چوہدری خالد،حوالدار فاروق، چوہدری امجد محمود،چوہدری خرم، چوہدری ناصر، چوہدری طارق، چوہدری فارس،چوہدری نصیر، چوہدری عامر،چوہدری کامران اور نے آئندہ الیکشن میں راجہ صغیر احمد کی حمائت کا اعلان کیا۔

ماہ مقدس کی آمد آمد ہے اپنے ارد گرد رہنے والے مستحق افرادکی مدد کریں

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ گلزار احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماہ مقدس کی آمد آمد ہے اپنے ارد گرد رہنے والے مستحق افرادکی مدد کریں معاشرے میں انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے عظیم انسان ہوتے ہیں دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے تمام صاحب حثیت افراد انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنا ئیں خدمت خلق سے اللہ تعالی کی ذات خوش ہوتی ہے اور اس سے دنیا و آخرت میں کامیابی ملتی ہے اور انسان کا ضمیر بی مطمن رہتا ہے دکھی انسانیت کی خدمت نہ صرف عبادت بلکہ انسانیت کی معراج ہے،مستحق افراد کی خدمت ہی حقیقی خوشی اور سکون کا باعث ہے،معاشرے میں انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے خوش نصیب انسان ہوتے ہیں جو مستحق افراد کی مدد کر کے ان میں خوشیاں بکھیر رہے ہوتے ہیں غریب، یتیم اور مستحق افراد کی خدمت انسانیت باعث فخر ہے ان خیالات کا اظہارکونسلر یوسی ہوتھلہ راجہ گلزار احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر مذہب نے انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کی تلقین کی ہے۔ ضروت مند کی حاجت روائی ہر مذہب کی بنیادی تعلیم ہے صدقہ، خیرات، زکو، فطرانہ اور وقف یہ تمام عمل مال اور وسائل کو معاشرے کے محروم طبقات تک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہیں۔ دین اسلام سراسر انسانیت کی فلاح کا مذہب ہے۔ دین اسلام میں محتاجوں، غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے واضح احکامات دیے گئے ہیں اسلام نے انسانیت کی مدد کرنے کا درس دیا ہے بدکھی انسانیت کی مدد کرنا بہت عظیم کام ہے۔

ڈسکہ میں مسلم لیگی امیدوار کی کامیابی میاں نوازشریف کے بیانیے کی تائید ہے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگی رہنماؤں چیئرمین چوہدری صداقت حسین، چیئرمین راجہ ندیم احمد، راجہ سعید احمد، راجہ علی اصغر، حاجی ملک منیر اعوان اور راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈسکہ کی عوام نے میاں محمد نواز شریف پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے مسلم لیگ ن کی ضمنی الیکشن میں کامیابی حقیقی معنوں میں نوازشریف کے بیانیئے کو کامیابی ملی ہے ڈسکہ میں مسلم لیگی امیدوار کی کامیابی میاں نوازشریف کے بیانیے کی تائید ہے قومیں لنگر خانوں سے نہیں کارخانوں سے ترقی کرتی ہیں حکومت وقت احساس پروگرام، بھوکہ کوئی ناں سوئے جیسے پروگراموں کے علاوہ اشیائے خوردو نوش میں ریلیف دیں توتمام افراد اس سے مستعفید ہونگے انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے لوگوں نے ضمنی الیکشن میں لیگی امیدوار نوشین افتخار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر نوازشریف کے بیانیئے پر مہر ثبت کردی ہے ضمنی الیکشن میں حقیقی معنوں میں نوازشریف کے بیانیئے کو کامیابی ملی ہے انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی تین ہزار کی شکست کو تسلیم کر لیتی تو اسے آج بیس ہزار کے خفت کا سامنا نہ کرنا پڑتا پی ٹی آئی کے امیدوار نے پانچویں بار شکست کھائی ہے انہوں نے پچاس ایام میں دوسری بار شکست کا بھی ریکارڈ قائم کیا یہ اپنی یونین کونسل تک ہار گئے ڈسکہ کے لوگوں نے تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button