DailyNewsKallar SyedanPothwar.comRawat

Kallar Syedan; Armed gang snatched thousands of rupees from the salesman at gunpoint near Chowk Pandori, and fled the scene but were caught in Rawalpindi.

چوکپنڈوری کے قریب ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر سیلز مین سے ہزاروں روپے کی رقم چھین لی اور موقع سے فرار ہو ئے مگر راولپنڈی میں پکڑے گئے

Kallar Seydan – In a robbery near Chowk Pandori, the robbers snatched thousands of rupees from a salesman at gunpoint and fled the scene but were caught in Rawalpindi. Police registered a case. Hasnain Ali, resident of Rawalpindi, informed Klar Syedan ​​Police Station that at around 6 pm last evening, after selling medicines, my salesmen Abdul Rehman and Mohammad Saeed, resident of Hayal Town, Chokpandori, were coming from Chokpandori to Klar Saydan on Main Road. An XLI car with three people in it, including the driver, overtook our car and motioned for us to stop, and two men approached us from the right and left of our Suzuki in which we were sitting. He covered both the gates of our car and both of them took out pistols and asked if they were coming with seals. I replied that the medicine to which one said take out all the money you have and hand it over to us.

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)چوکپنڈوری کے قریب ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر سیلز مین سے ہزاروں روپے کی رقم چھین لی اور موقع سے فرار ہو ئے مگر راولپنڈی میں پکڑے گئے،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔حسنین علی سکنہ راولپنڈی نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں گزشتہ شام چھ بجے کے قریب، ادویات فروخت کر کے اپنے سیلز مین عبدالرحمان اور محمد سعید سکنہ حیال ٹاؤن چوکپنڈوری کلر سیداں کے ہمراہ چوکپنڈوری سے جانب کلر سیداں مین روڈ پر آ رہے تھے اور جونہی ہم ٹیالہ پہنچے تو کھلی جگہ پر پیچھے سے ایک ایکس ایل آئی کار جس میں ڈرائیور سمیت تین افراد سوار تھے ہماری گاڑی کو اوور ٹیک کر کے ہمیں رکنے کا اشارہ کیا اور گاڑی سے دو افراد ہمارے پاس آ گئے دائیں بائیں اطراف سے ہماری سوزوکی جس میں ہم بیٹھے ہوئے تھے کھڑے ہو کر ہماری گاڑی کے دونوں گیٹ کور کر لئے اور دونوں نے پسٹلز نکال لئے اور پوچھا کہ کیا سیل کر کے آ رہے ہو،میں نے جواب دیا کہ ادویات جس پر ایک نے کہا کہ جتنی رقم تمہارے پاس ہے نکال کر ہمارے حوالے کر دو جس پر میں نے 33 ہزار روپے کی کیش میری جیب سے نکال لی اور میرے ساتھ بیٹھے دوسرے سیلز مین عبدالرحمان کی جیب سے دو ہزار روپے کی رقم نکال لی اور گاڑی کی چابی بھی چھین لی اور بعد ازاں اپنی گاڑی میں سوار ہو نے کے بعد چابی واپس کر دی اور درکالی کی جانب فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ ادھر قائم مقام ایس ایچ او سب انسپکٹر سردار عنصر محمود نے رابطہ پر بتایا کہ ملزمان رضوان،عدنان اور قیصر جو چوکپنڈوری میں ڈکیتی کی واردات کے بعد راولپنڈی میں ڈکیتی کی واردات میں پکڑے جانے پر کینٹ تھانہ پولیس کے زیر حراست ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن ڈاکٹر عبدالغفور انتقال کر گئے

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن ڈاکٹر عبدالغفور انتقال کر گئے انہوں نے چند ایام قبل کورونا ویکسین لگوائی تھی جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی انہیں اسلام آباد کے ایک ہسپتال منتقل کیاگیا۔ اس دوران ان کی والدہ کا بھی انتقال ہو گیا جس کے چند ہی ایام بعد یہ بھی دم توڑ گئے نمازجنازہ ہفتہ کے روز کلرسیداں کے قریب بمہ گنگال میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،آصف شفیق ستی، حافظ سہیل اشرف، راجہ آفتاب جنجوعہ،راجہ ازرم حمید سیاولی، حاجی محمد شریف،پیر محمد افضل نقیبی،محمد اعجاز بٹ،چوہدری اخلاق حسین،نصیر اختر بھٹی، زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،عاظف اعجاز،شیخ حسن ریاض،راجہ غلام قنبر،حاجی محمد طارق،چوہدری شفقت محمود،ملک عنصر خان،مسعود بھٹی، جاوید چشتی ایڈووکیٹ،اظہر حسین بھٹی، محمد فیاض کیانی، حاجی شوکت علی،ماسٹر محمد غالب،چوہدری توقیراسلم،چوہدری ابرار حسین،راجہ شاھد پکھڑال،حاجی محمود حسین،نمبردار محمد بشیر،جاوید اقبال، عبدالعزیز پاشا اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button