DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; AC Kahuta Yasir Rizwan’s distributed free masks to public and warns It is important to implement SOPs to avoid corona spread

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کا کہوٹہ شہر کا دورہ شہریوں میں ماسک تقسیم کیے۔ کورونا ء بچنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا بہت ضروری ہے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کا کہوٹہ شہر کا دورہ شہریوں میں ماسک تقسیم کیے۔کورونا ء سے ڈرنا نہیں ہے بلکہ مل کر لڑنا ہے۔ کورونا ء بچنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا بہت ضروری ہے تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے ہمراہ اپنے عملے کے گذشتہ روز کہوٹہ شہر کا دورہ کیا اور کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے شہریوں میں ماسک تقسیم کیے اوران کو کورونا سے بچاؤ کیلیے حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

Kahuta; Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan’s visited Kahuta city and distributed masks among the public he told public one should not be afraid of Corona but we all fight together. It is very important to implement SOPs to avoid Corona. According to the details, Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan along with his staff visited Kahuta city yesterday and in view of increasing cases of Corona, implementation of SOPs is very important. Ensuring this.

سا بق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان (ریٹائر)کے ساتھ صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی اور دیگر کی ملاقات

Meeting of MPA Col. Muhammad Shabbir Awan (Retd.) President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir Janjua, Chairman Zakat Ushr Committee Inayatullah Satti and others

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سا بق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان (ریٹائر)کے ساتھ صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی اور دیگر کی ملاقات۔کروناء بیماری سے صحت یابی ہونے کے بعد ان سے ہ ملاقات کی کرنل محمد شبیر اعوان (ریٹائر)کی صحت یابی دریافت کی اور ان کو مکمل صحت یابی کے لیے دعا دی اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر منا ء،سوشل میڈیا کے معروف صحافی عوام کی آواز راجہ توقیر شبیر اور کرنل محمد شبیر اعوان (ریٹائر)کا صاحبزادہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک شاہ زیب اعوان بھی موجود تھے۔ کرنل محمد شبیر اعوان (ریٹائر)نے تمام معزز مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا اور ان کی تواضع پر تکلف کھانے کے ساتھ کی۔

حکومت کی طرف سے چینی85روپے فروخت کرنے کا اعلان کے بعد کہوٹہ شہر سے چینی غائب ہو گئی

Sugar disappeared from Kahuta after the government announced to sell sugar at Rs 85

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حکومت کی طرف سے چینی85روپے فروخت کرنے کا اعلان کے بعد کہوٹہ شہر سے چینی غائب ہو گئی چینی مافیا نے حکومتی احکامات ہوا میں اُڑا دیے حکومت شو گر مل مالکان کے خلاف اور فلور ملوں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے کیونکہ وہاں طاقت ور مافیا بیٹھا ہے یہی وجہ ہے کہ انکوائریاں تو ہوئی مگر بڑے بڑے مگر مچھوں کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہو سکی حکومت صرف چھوٹے تاجروں سے عمل در آمد کرانا چاہتی ہے ایک سروے میں تاجروں نے کہا کہ ہم سو روپے کلو خرید کر85روپے میں فروخت نہیں کر سکتے انتظامیہ کے خوف سے تاجروں نے چینی غائب کر دی جبکہ چند خاص بندوں کو دیتے ہیں جو شکایات نہ لگائیں جبکہ سرکاری دس کلو والا آٹا کم مقدار میں آتا ہے وہ بھی ناْص اور عوام پورا دن ایک ایک تھیلی کے لیے ذؒیل و خوار ہو رہے ہیں جبکہ یوٹیلیٹی سٹوروں پر ہفتے میں دو تین مرتبہ چینی اور گھی تھوڑا بہت آتا ہے خواتین اور بزرگ پورا دن ذلیل ہو رہے ہوتے ہیں اور شام کو خالی گھر لوٹتے ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button