DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Police action against drug dealers and liquor suppliers. 02 accused arrested, hashish and 22 bottles of liquor recovered.

تھانہ کہوٹہ پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی۔02ملزمان گرفتار02کلو سے زیادہ چرس اور22بوتل شراب برآمد مقدمات درج۔

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام’عمران ضمیر—
تھانہ کہوٹہ پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی۔02ملزمان گرفتار02کلو سے زیادہ چرس اور22بوتل شراب برآمد مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او کہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02ملزمان محمد حفیظ اور وقار مسیح کو گرفتار کرلیا۔ ملزم محمد حفیظ کے قبضہ سے02کلو10گرام چرس اور ملزم وقار مسیح کے قبضہ سے22بوتل شراب برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ ایس پی صدر نے ایس ایچ ا وکہوٹہ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے۔ منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

Kahuta Police Station takes action against drug dealers and liquor suppliers. 02 accused arrested, more than 02 kg of cannabis and 22 bottles of liquor recovered cases registered. According to details, Rawalpindi Police is continuing operations against drug dealers and liquor suppliers. SHO Kahuta along with his team arrested 02 accused Muhammad Hafeez and Waqar Masih. 02 kg 10 grams of hashish was recovered from the possession of accused Muhammad Hafeez and 22 bottles of liquor were recovered from the possession of accused Waqar Masih. Separate cases were registered against the accused. The SP congratulated the SHO Kahuta and the police team and said that the arrested accused should be challaned with solid evidence. Action should be taken against drug dealers and liquor suppliers.

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کا کہوٹہ شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ

Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan visits various markets of Kahuta city

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام’عمران ضمیر —
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کا کہوٹہ شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ۔ ماہ ِ صیام سے قبل اشیائے خوردونوش کا معیار اور نرخ چیک کرنے کے ساتھ کرونا ایس -او- پیز پر تاجروں کو سختی سے عمل کرنے کی ہدایات اور ماسک بھی تقسیم کیئے گئے۔ ٹریفک ون وے اور دیگر مسائل پر خود ایکشن لیتے ہوئے سختی سے وارننگ بھی دی گئی۔ اس موقع پع اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان، تحصیلدار عارف انجم اور دیگر افسران و اہلکاران بھی ہمراہ موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ کرونا کی تیسری لہر میں احتیاط عوامی مفاد میں ہے۔ شہری اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ ِ صیام کی آمد سے قبل تاجر اپنا سامان اپنی حدود کے اندر رکھیں۔ اشیاء کے معیار اور نرخ پرکوئی کمپرومائز نہ ہو گا۔ ناجائز منافع خوری اور ایس- او- پیز کی خلاف ورزی پر نہ صرف بھاری جرمانے بلکہ جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔

چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین کا معروف سیاسی وسماجی شخصیت مدا شاہ سے ملاقات

Chairman UC Manianda Chaudhry Sadaqat Hussain called on well known political and social personality Madha Shah

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین کا معروف سیاسی وسماجی شخصیت مدا شاہ سے ملاقات۔صحت یابی دریافت کی اور دسیاسی صورتحال پر گفتگو۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت مدا شاہ کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کی صحت یابی دریافت کی انہو ں نے مدا شاہ سے حلقے کی سیاست پر بھی تفصیلی گفتگو کی علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیت مدا شاہ نے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین کا شکر یہ ادا کیا۔

سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے,راجہ رفاقت جنجوعہ

Former MPA Raja Muhammad Ali carried out development work worth billions of rupees, Raja Rafaqat Janjua

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما راجہ رفاقت جنجوعہ نے ایک بیان میں کہا کہ سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے اسکی مثال نہیں ملتی سڑکیں ہوں، ہسپتال کی اپ گریڈیشن، ریسکیو1122، اے سی بس سروز ہو اور دیگر منصوبے مکمل کیے انھوں نے کبھی تھانہ کچہری کی سیاست کو فروغ نہ دیا راجہ رفاقت جنجوعہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی ڈھرے بندی ختم نہ ہوئی تو نقصان ہوگا موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے مہنگائی چوری ڈکیتی بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے مسلم لیگ ن کے دور میں اندھرے ختم ہوئے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا جب بھی شفاف الیکشن ہوئے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ترقی کا سفر دوبارہ جاری کریگی۔

صرف حکومت پر ہی تنقید نہ کی جائے بلکہ اس معاشرے کو ٹھیک کرنے کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا,راجہ عمران ستارجنجوعہ

Not only the government should be criticized but we all have a role to play in fixing this society, Raja Imran Sattar Janjua

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ عمران ستارجنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صرف حکومت پر ہی تنقید نہ کی جائے بلکہ اس معاشرے کو ٹھیک کرنے کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا منشیات فروشی میں روز بروز اضافے سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر کھڑی جس کے خاتمے کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا پولیس تھانہ کہوٹہ منشیات فروشی کے اڈوں کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کر لے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی اور سستے رمضان بازار کو معیاری بنا کر عوام کو ریلیف دیا جائے منتحب نمائندوں نے عوام سے کیے گے وعدے پورے نہیں کیے سیاسی وابستگی س بالاتر ہو کر اس علاقے کے مسائل کے حل کے لیے اکتحا ہونا پڑے گا ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ عمران ستارجنجوعہ نے سیاسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کہوٹہ شہر میں سب سے بڑا مسلہ واٹر سپلائی پر خرچ ہونے چاہیے تھے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہ دیا انھوں نے کہا کہ تحفظ حقوق شہریاں کو تنظیم اپنا کردار اداکریگی۔

شہید ذولفقار علی بھٹو نے غریبوں مزدوروں کو بولنے کا ڈھنگ سکھایا ہے ,راجہ اشتیاق احمد

Shaheed Zulfiqar Ali Bhutto has taught the poor workers how to speak, Raja Ishtiaq Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمدنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہید ذولفقار علی بھٹو نے غریبوں مزدوروں کو بولنے کا ڈھنگ سکھایا ہے انھوں نے جان قربان کر دی مگر امر کے آگے جھکے نہیں انھوں نے پاکستان کو پہلا اسلامی آئین دیا قادیانیوں کو کافر قرار دید یا اور ایٹمی پلانٹ کی بنیاد رکھی ذولفقار علی بھٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں بھٹو خاندان نے جمہوریت کے لیے جس قدر قربانیاں دی ہیں اسکی مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہا ر چیئر مین یو سی مٹور راجہ اشتیاق احمد نے ایک نجی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پی پی پی کے راہنما اصف شفیق ستی نے اس علاقے میں پارٹی ورکروں کارکنان کو انکا مقام دیا راجہ اشتیاق احمد نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں اصف شفیق ستی کا میاب ہونگے وہ اس علاقے کے عوام کا درد رکھتے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں تھوہا خالصہ میں محمد علی کی طرف سے دس کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیے گے ہسپتال کو جان بوجھ کر چالو نہ کیا گیا جبکہ بجلی کے پول بھی سیاست مداخلت کی بنا پر نہ لگ سے بلا تفریق عوامی خدمت میرا مشن ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button