DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Eight Caror Rps funds available for Kahuta city as a meeting is held with contractors

کہوٹہ شہر میں 8 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈ کے ٹینڈرز جاری ہو چکے ہیں اس سلسلے میں صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے ٹھیکیداروں کے ساتھ میٹنگ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی خصوصی ہدایت پر صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان اور سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی کہوٹہ ملک عامر محمود کی ایم سی کہوٹہ میں سب انجینئر جواد شبیر،ٹھیکیدار قمر عباسی،ٹھیکیدار مسعود اور ٹھیکیدار مولوی سلیم کے ساتھ میٹنگ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ شہر میں 8 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈ کے ٹینڈرز جاری ہو چکے ہیں اس سلسلے میں صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے ٹھیکیداروں کے ساتھ میٹنگ کی تا کہ جلد از جلد کہوٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہو سکے پنجاڑ چوک سے مچھلی چوک اور مٹور چوک تک پانی کی نئی پائپ لائن ڈالنے اور نئی سڑک بنانا اور میلینیئم بائی پاس پر فوری طور پر کام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا انشااللّہ اگلے چند دنوں میں ان پراجیکٹس پر کام شروع ہو جائے گا راجہ وحید احمد خان نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ صداقت علی عباسی ایم این اے راجہ صغیر احمد ایم پی اے اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی کی کاوشوں سے 8 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد ہونے جا رہا ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے کہوٹہ شہر میں تبدیلی نظر آئے گی خاص کر میلینیم بائی پاس اور اندرون شہر کی سڑکوں کی تعمیر سے شہریوں کو بہتر سہولتیں مہیا ہوں گی پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے۔

Kahuta; President PTI Kahuta Raja Waheed Ahmad Khan held a meeting with the contractors to work on development projects in Kahuta city as soon as possible. It was agreed to start a new water pipeline from Panjar Chowk to Machli Chowk and Mator Chowk and to build a new road and to start work on the Millennium Bypass immediately. Inshallah, work on these projects will start in the next few days. Raja Waheed Ahmad Khan in an exclusive interview with media representatives said that development projects worth Rs. 8 crore are going to be implemented with the efforts of Sadaqat Ali Abbasi MNA Raja Saghir Ahmed MPA and Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza. With the completion of these projects, the city of Kahuta will see a change, especially the construction of Bypass and inner city roads will provide better facilities to the citizens. The PTI government is striving to serve the people.

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ن لیگی کارکن آفتاب کیانی آف نارہ کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو

Former PM Shahid Khaqan Abbasi talks to reporters at the residence of PML-N activist Aftab Kayani of Nara

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک تحریک کا نام ہے اسکا ایک مقصد ہے ملک مشکل میں ہے موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وؤٹ کو عزت دیں ہمارا نہ فوج سے معاملہ نہ ہی کسی اور سے ہر ادارہ اپنے دائرے میں رہ کر کام کریگا تو ملک ترقی کریگا 2018کا الیکشن چرایا گیا ہے دوبارہ شفاف طریقے سے الیکشن کرا کر اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کو دیا جائے کہوٹہ کے دورہ کے موقع پر گفتگوتفصیل کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ کہوٹہ،لہڑی، نارہ،بیور،کھلول کے موقع پر ن لیگی کارکن آفتاب کیانی آف نارہ کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے حالات بد ترین سطح پر ہیں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہوئے ہمارے بجلی گیس کے فنڈز آج تک استعمال کر رہے ہیں مسلم لیگ ن میں کوئی اختلافات نہیں میرا کسی گروپ سے تعلق نہیں صرف مسلم لیگ ن ہے ہمیں اخلافات کا حصہ نہیں بننا چاہیے یہ نہیں ہوتا کہ ایم این اے کا امیدوار کہی اور اور ایم پی اے کا امیدوار کہی اور ہو الیکشن کے بعد دیکھا جاتا ہے کہ کیا کرنا چاہیے جو لوگ ناارض ہوتے ہیں وہ ہمارے لوگ ہیں انھوں نے وؤٹ دیے ہوتے ہیں انکو راضی کیا جائے شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جس ملک میں ضابطہ نہ ہو آئین نہ ہو وہ ملک ترقی نہیں کرتا جو پی ڈی ایم سے الگ ہوگا وہ نقصان میں ہوگا پی پی پی کے پاس وقت ہے لانگ مارچ کا فیصلہ ہوا تھا استعفوں سے تحریک کامیاب ہوتی کیونکہ اتنے لوگ چلے جائیں تو حکومت نہیں چل سکتی پی پی پی کے پاس تعداد کم ہے ہمارے ممبر زیادہ ہیں ہم پنجاب میں تبدیلی کے چکر میں نہیں پڑھنا چاہتے شاہد خاقان عباسی کے دورہ کے موقع پر انکے ہمراہ چیئر مین یوسی مواڑہ میجر (ر)عبد الروف راجہ، چیئر مین یوسی نارہ نارہ ماسٹر یونس،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی،چیئر مین یوسی لہڑی راجہ ممتاز، صوفی عبدالرحیم، راجہ سجاد حیدر،محمود چوہان،صوبیدار پرویز اور دیگر بھی موجود تھے۔

خطہ پوٹھوار کے معروف شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی،غلام یذدانی عباسی کی ہمشیرہ مبین مرتضیٰ عباسی کی پھوپھی اور حافظ زبیر عباسی کی ساس گزشتہ روز رضائے الہی سے وفات پا گئی

Sister of Haji Ghulam Rasool Abbassi passed away in Muneend Shareef

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
خطہ پوٹھوار کے معروف شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی،غلام یذدانی عباسی کی ہمشیرہ مبین مرتضیٰ عباسی کی پھوپھی اور حافظ زبیر عباسی کی ساس گزشتہ روز رضائے الہی سے وفات پا گئی مرحومہ کی نماز جنازہ انکے آبائے گاؤں منیند شریف میں ادا کی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات عوام علاقہ نے شرکت کی نماز جناز ہ سجادہ نشین دربار عالیہ منیندشریف ساہیں زاہد محبوب صابری نے پڑھائی اس موقع پر مرحومہ کی بخشش و مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button