DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Free eye camp set up by Falah e Ummat welfare society, 74 people operated for eye operation

فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی کمپلیکس ڈھوک چوہان میں وژن اگین کے تعاون سے ایک روزہ فری آئی کیمپ 284 مرو وخواتین نے آنکھوں کا معائنہ کرایا۔ 74 افراد کی آنکھوں کے آپریشن کئے گئے

گوجرخان,بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )—- فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی کمپلیکس ڈھوک چوہان میں وژن اگین کے تعاون سے ایک روزہ فری آئی کیمپ لگایا گیا جس میں علاقہ بھر سے 284 مرو وخواتین نے آنکھوں کا معائنہ کرایا۔ تقریبا74 افراد کی آنکھوں کے آپریشن کئے گئے اور انہیں مفت لینز ڈالے گئے۔ کرونا وبا کے پیش نظر ماسک اور سینی ٹائزر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ مریضوں کو حسب ضرورت نظر کے چشمے بھی مفت مہیا کئے گئے۔ واضع رہے کہ فلاح امت سوسائٹی کے زیر اہتما م یہ آٹھواں فری آئی کیمپ تھا۔ اب تک مجموعی طور پر پانچ سو سے زائد افراد کے آنکھوں کے مفت آپریشن کئے جا چکے ہیں جبکہ اٹھارہ سو سے زائد افراد کو مفت ادویات اور نظر کے چشمے فراہم کئے جا چکے ہیں۔ فری آئی کیمپ میں وژن اگین کے حاجی محمد رمضان اسلام گڑھ آزاد کشمیر کے علاوہ چوہدری ذوالقرنین، چوہدری آصف نواز، چوہدری طارق چوہان، چوہدری وسیم لیاقت، راجہ مبشر، پروفیسر فدا حسین، صوبیدار افضل حسین شاہ،راجہ زاہد، الیاس مرزا، پرویز حسین جرال، قاضی جواد احمد،راجہ ظہور الحق، ناصر قریشی، ملک مہربان،ملک عبدالرحمٰن نے شرکت کی۔ویلفیئر سوسائٹی کے صدر قاضی قیصر نے تمام شرکا بالخصوص وژن اگین کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

Gujar Khan; A one-day free eye camp was organized at Falah e Ummat Welfare Society Complex in Dhok Chohan in collaboration with Vision Again in which 284 people from all over the region underwent eye examination. About 74 people underwent eye surgery and were given free lenses. Special arrangements were made for masks and sanitizers in view of the Corona epidemic. In addition, patients were provided free eyeglasses as required. It should be noted that this was the eighth free eye camp organized by the Falah e Ummat welfare society. So far, a total of more than 500 people have undergone free eye surgeries while more than 1800 people have been provided with free medicines and eyeglasses. Apart from Haji Muhammad Ramzan Islamgarh Azad Kashmir of Vision Again in Free Eye Camp, Chaudhry Zulqarnain, Chaudhry Asif Nawaz, Chaudhry Tariq Chauhan, Chaudhry Wasim Liaqat, Raja Mubashir, Prof. Fida Hussain, Subedar Afzal Hussain Shah, Raja Zahid, Ilyas Mirza, Pervez Hussain Jral, Qazi Jawad Ahmed, Raja Zahoorul Haq, Nasir Qureshi, Malik Mehraban, Malik Abdul Rehman participated. President of Welfare Society Qazi Qaiser thanked all the participants especially the organizers of Vision Again.

Show More

Related Articles

Back to top button