DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Former Senior Vice President Punjab Teachers Union Rawalpindi District Zameer Hussain Bhatti passed away

پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سابق سینئر نائب صدر گورنمنٹ ہائی سکول کلر سیداں کے مدرس ضمیر حسین بھٹی انتقال کر گئے نماز جنازہ موہڑہ دھیال کنوہا میں ادا کی گئی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سابق سینئر نائب صدر گورنمنٹ ہائی سکول کلر سیداں کے مدرس ضمیر حسین بھٹی انتقال کر گئے نماز جنازہ موہڑہ دھیال کنوہا میں ادا کی گئی جس میں پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی چیئر مین راجہ اورنگزیب،ڈویژنل صدر قاضی محمد عمران، ضلعی چیئر مین راجہ شاہد مبارک، ضلعی صدر راجہ طاہر محمود، ساجد مسعود عباسی،عمران صابر، زاہد صابر ستی، راجہ سعادت حبیب، عظمت عباسی، احسان الحق قریشی، نمبردار اسد عزیز،عدنان عباس بھٹی،چوہدری خضر رحمان،چوہدری ظہیر الحق،ارشد محمود بھٹی، شاہد سلیم، سردار صلاح الدین احمد، راجہ اظہر اقبال،شاہد گجر،عثمان وڑائچ،مسعود احمد بھٹی، راجہ ظفر محمود، محمد جاوید چشتی ایڈووکیٹ، حسن محمود بھٹی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Kallar Syedan; Former Senior Vice President Punjab Teachers Union Rawalpindi District, Government High School Kallar Syedan ​​Master Zameer Hussain Bhatti has sadly passed away. Funeral prayers were offered at Mohra Dhayal, Kanoha in which Punjab Teachers Union Central Chairman Raja Aurangzeb, Divisional President Qazi Muhammad Imran, District Chairman Raja Shahid Mubarak, District President Raja Tahir Mehmood, Sajid Masood Abbasi, Imran Sabir, Zahid Sabir Satti, Raja Saadat Habib, Azmat Abbasi, Ehsanul Haq Qureshi, Numbered Asad Aziz, Adnan Abbas Bhatti, Chaudhry Khidr Rehman, Chaudhry Zaheerul Haq , Arshad Mehmood Bhatti, Shahid Saleem, Sardar Salahuddin Ahmed, Raja Azhar Iqbal, Shahid Gujjar, Usman Waraich, Masood Ahmed Bhatti, Raja Zafar Mehmood, Muhammad Javed Chishti Advocate, Hassan Mehmood Bhatti and others participated.

تین ایام سے جاری بارش نے منگل کے روز طوفانی شکل اختیار کرلی

The rain, which had been continuing for days, turned stormy on Tuesday

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تین ایام سے جاری بارش نے منگل کے روز طوفانی شکل اختیار کرلی شدید تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری نے کاشتکاروں کے چہروں سے خوشیاں چھین لیں آم،خوبانی،الو بخارہ،لوکاٹ سمیت دیگر پھلوں کے پودے تباہ حالی کے منظر پیش کر رہے تھے مسلسل تیز ہوا اور بارش نے نظام زندگی کو درہم برہم کردیا درخت جڑوں سے اکھڑ گئے بجلی کی سروس لائینیں ٹوٹ جانے سے بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ائیسکو اہلکار بھی سارا دن بارش میں بھی بجلی کی بحالی کے لیئے مصروف جدوجہد رہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر صحتمند کلرسیداں ریس کا انعقاد کیا گیا

On the occasion of Pakistan Day, a healthy Kallar Syedan race was organized

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—یوم پاکستان کے موقع پر صحتمند کلرسیداں ریس کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام پی ٹی آئی کے رہنما شہزاد بٹ نے کیا تھا مقابلے میں تین پوزیشنیں آرمی کے نوجوانوں نے جیت لیں پہلا اور دوسرا انعام پاک آرمی کے محمد ظہیر اور محسن علی جبکہ تیسرا انعام سکوٹ کے محمد عمر نے حاصل کیا چوتھی پوزیشن بھی پاک آرمی کے وجاہت نے حاصل کی ہیومن رائیٹس کے جنرل سیکرٹری ناصر چوہدری اور راجہ ندیم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے اور شہزاد بٹ کو بھی گولڈن پرسنلٹی کی ٹرافی دی مقابلے کو شہریوں نے بے حد سراہا۔

پریس کلب کلرسیداں کے سالانہ انتخابات،شیخ ثاقب شبیر صدر اور چوہدری شہباز رشید جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے

Sheikh Saqib Shabbir elected President and Chaudhry Shahbaz Rashid elected General Secretary of Press Club Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پریس کلب کلرسیداں کے سالانہ انتخابات،شیخ ثاقب شبیر صدر اور چوہدری شہباز رشید جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جنرل سیکرٹری کے لیئے دو رکنی الیکشن بورڈ اکرام الحق قریشی اور عابد زاھدی باضابطہ پولنگ کرائی گئی جس کے لیئے بیلٹ پیپرز اور مہر بھی تیار کی گئی تھی پریس کلب کے کل چودہ ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تمام ووٹ درست قرار پائے جس میں چوہدری شہباز رشید دو ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پائے انہیں آٹھ اور پرویز اقبال کو چھ ووٹ ملے شیخ ثاقب شبیر،ملک یاسر یاسین اور دلنواز فیصل پہلے سے بلامقابلہ صدر،سیکرٹری اطلاعات اور فنانس سیکرٹری کامیاب ہو چکے تھے بعد ازاں اتفاق رائے سے پرویز اقبال وکی کو سینیئر نائب صدر،راجہ محمد سعید کو نائب صدر منتخب کر لیا گیا اکرام الحق قریشی سرپرست اعلی عابد زاھدی،قیصر اقبال ادریسی اور جاوید اقبال پر مشتمل ایگزیکٹو کمیٹی بھی قائم کی گئی مجلس عاملہ عامر چوہدری،زاہد فاروق،مرزا عتیق الرحمان،چوہدری محمد اشفاق،ہارون رشید پر مشتمل ہو گی جبکہ چوہدری اسد الرحمان اور چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ پریس کلب کلر سیداں کے لیگل ایڈوائزر ہوں گے۔ بعد ازاں مقررین نے اپنے خطاب میں پولنگ کو جمہوری عمل قرار دیتے ہوئے نتائج سے ہٹ کر پریس کلب کے لیے کام کرنے کے نئے عزم اور جذبے کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اپوزیشن کو درس دینے کی بجائے اپنے معاملات پر توجہ دیں۔چوہدری اخلاق حسین

Federal Minister for Information Shibli Faraz should focus on his own affairs instead of teaching the opposition. Chaudhry Akhlaq Hussain

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اپوزیشن کو درس دینے کی بجائے اپنے معاملات پر توجہ دیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ شبلی فراز نے اپوزیشن کی احتجاجی سیاست کو زمین پر فساد پھیلانے کے مترادف قرار دینے کے بجائے قوم کو یہ بتائیں کہ وہ 126دن کے دھرنے میں کون سی دینی تعلیمات سے لوگوں کو آشنا کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن میں یہ کہتے رہے کہ جب بجلی،گیس اور پٹرول کے نرخوں میں اضافہ ہو تو سمجھ لیں کہ وزیر اعظم چور ہے مگر جب سے عمران خان وزیر اعظم بنے ہیں تمام اشیاء میں ہو شربا اضافہ معمول بن چکا ہے اور حکومت کے پاس اس کی وضاحت کے لیے کچھ بھی باقی نہیں ہے۔یہ اپوزیشن کو چور چور کہہ کر لوگوں کو اب مزید گمراہ نہیں کر سکتے یہ ناکام ہو چکے ہیں اور یہ جتنی دیر برقرار رہیں گے ملک کے لیے نقصان دہ رہیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button