DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Staff of RWMC Kahuta have excellent sanitation system in Chani Awan. Residents of the area expressed satisfaction

آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے عملے کاچھنی اعوان میں بہترین صفائی کا نظام اہل علاقہ نے عملہ صفائی کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے عملے کاچھنی اعوان میں بہترین صفائی کا نظام اہل علاقہ نے عملہ صفائی کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا۔گذشتہ روز انچار ج آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ ماجد ستی کی خصوصی ہدایت پر سپر وائز ر خرم شہزاد کی نگر انی میں آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے عملے نے چھنی اعوان کہوٹہ میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا انہوں نے بندنالوں میں سے گندگی کو نکلانالیوں کے دونوں اطراف میں اگھی ہوئی جھاڑیوں کو کاٹا اورکے نظام کو بہتر کیا جس پر اہلیان علاقہ نے انچار ج آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ ماجد ستی کی خصوصی، سپر وائز ر خرم شہزاداور آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے عملے کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا۔

Kahuta; The staff of RWMC Kahuta expressed their satisfaction over the performance of the cleaning staff in Chani Awan. The staff of RWMC Kahuta improved the sanitation system in Chani Awan Kahuta. MC Kahuta Majid Satti’s Special, Supervisor R Khurram Shehzad and staff of RWMC Kahuta expressed satisfaction over the performance.

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاحت و آرکیالوجی آصف محمود کا مکھیالہ ہاؤس راولپنڈی آمد۔راجہ مشتاق احمد جنجوعہ اورراجہ الطاف حسین جنجوعہ سے ملاقات۔

Advisor to Chief Minister Punjab for Tourism and Archeology Asif Mahmood arrives at Makhiala House Rawalpindi. Meeting with Raja Mushtaq Ahmed Janjua and Raja Altaf Hussain Janjua.

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاحت و آرکیالوجی آصف محمود کا مکھیالہ ہاؤس راولپنڈی آمد۔راجہ مشتاق احمد جنجوعہ اورراجہ الطاف حسین جنجوعہ سے ملاقات۔ راجہ مشتاق احمد جنجوعہ نے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود کوقدیمی شجرہ مکھیالہ، جنجوعہ تاریخ اور قلعوں سے متعلق ایک مفصل بریفنگ دی۔ گذشتہ روز مکھیالہ ہاؤس راولپنڈی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے سیاحت و آرکیالوجی آصف محمود ہمراہ اپنے دیگر ساتھیوں کے آئے اور انہوں نے جنجوعہ راجپوت خاندان کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ الطاف حسین جنجوعہ اورراجہ مشتاق احمد جنجوعہ سے ملاقات کی اس موقع پر راجہ سدھیر احمد جنجوعہ،راجہ کاشف جنجوعہ صدر سپورٹس اینڈ کلچر چکلالہ کینٹ،وائس چیئرمین پی ایچ اے ملک عابد حسین،راجہ میر تنویر،راجہ خطیب الرحمن جنجوعہ، عمیر شاہ جنر ل سیکرٹری لیبر ونگ راولپنڈی کینٹ،چیئرمین زکوۃ کمیٹی شیخ اسد جاوید بھی موجود تھے۔آصف محمود مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاحت و آرکیالوجی نے راجہ کاشف جنجوعہ کو صدر سپورٹس اینڈ کلچر چکلالہ کینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش جبکہ راجہ الطاف حسین جنجوعہ اور راجہ مشتاق احمد جنجوعہ نے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کو قدیمی شجرہ مکھیالہ، جنجوعہ تاریخ اور قلعوں سے متعلق ایک مفصل بریفنگ دی اور آخر میں راجگان مکھیالہ راجہ مشتاق احمد جنجوعہ اور راجہ الطاف حسین جنجوعہ نے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاحت و آرکیالوجی آصف محمودکواپنی لکھی ہوئی کتاب ”تاریخ راجپوت جنجوعہ” تحفتاً پیش کی۔

ایم این سے صداقت علی عباسی کے حلقے کی عوام مسائل کا شکار کہوٹہ کی یونین کونسل پنجاڑ کا گاؤں سوہا بنیادی سہولیات سے محروم

Union Council Panjar’s village Soha lacks basic amenities

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم این سے صداقت علی عباسی کے حلقے کی عوام مسائل کا شکار کہوٹہ کی یونین کونسل پنجاڑ کا گاؤں سوہا بنیادی سہولیات سے محروم ٹوٹی،پھوٹی سٹرکیں اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا۔ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی،راجہ صغیر احمد، چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ اور تحصیل صدر پی ٹی آئی خورشید احمد ستی سے فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں سوہا کی عوام جدید دور میں بنیادی سہولیات سے محروم ہے ٹوٹی سڑ کیں،ناں ڈسپنسری اور ناں ہی کوئی واٹر سپلائی کا موثر نظام ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے اہلیا ن علاقہ نے ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی،راجہ صغیر احمد، چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ اور تحصیل صدر پی ٹی آئی خورشید احمد ستی سے فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

پرویز اختر کیانی آف ٹھنڈا پانی کو سپر د خاک کر دیا گیا نمازے جنازہ میں ہزاروں افراد کی شر کت

Parvez Akhtar Kiyani passed away in village Thanda Pani

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پرویز اختر کیانی آف ٹھنڈا پانی کو سپر د خاک کر دیا گیا نمازے جنازہ میں ہزاروں افراد کی شر کت۔ ٹھنڈاپانی والے کیانی تصدق کے بڑے بھائی عمار کیانی، وقار کیانی کے والد رضوان گل کیانی کے بہنوئی اور حسین کیانی کے ماموں معروف سماجی اور کاروباری شخصیت پرویز اختر کیانی ٹھنڈا پانی والے رضائے الہی سے وفات پا گے مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز انکے آبائی جنازہ گاہ ٹھنڈا پانی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں چیئر مین آر، ڈی، اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی،پٹواری راجہ محمد فیصل،ن لیگی رہنماء راشد مبارک عباسی،مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیات تاجر برادری،وکلاء صحافی برادری اور عوام علاقہ نے ہزاروں میں شرکت کی نماز جنازہ قاری حافظ عبداللہ نے پڑھائی جبکہ خصوصی دعا علامہ ادریس ہاشمی نے مانگی پرویز اختر کیانی کافی دنوں سے شدید علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے آپ انتہائی نفیس ملنسار اور خوش اخلاق شخصیت تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button