DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Mobiles phones stolen as theft and dacoity incidents on rise in Kahuta city

کہوٹہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ تین موبائل فون چوری مقدمات درج۔ دوران فوتگی بھی نوسر باز باز نہ آیا۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ تین موبائل فون چوری مقدمات درج۔ دوران فوتگی بھی نوسر باز باز نہ آیا۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ میں آئے روز چوری ڈکیتی کی واردتوں میں اضافہ ہونے لگا پولیس تھانہ کہوٹہ میں دی گئی درخواستوں میں عاصم نصیر ساکن بھون نے کہا کہ میرا دوران سفر کسی نامعلوم شخص نے نکال لیا جبکہ عمیر احمد ساکن ڈونگی کے مطابق اسکا موبائل فون دوران فوجی گھر سے کسی نے چوری کر لیا اسی طرح تیسری درخواست میں ولید عارف ساکن نئی آبادی چکیاں نے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ دوران سفر کہوٹہ بس میں سے کسی نے میرا موبائل فون چوری کر لیا پولیس تھانہ کہوٹہ نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے عوام علاقہ کا آئے روز چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کے حوالے سے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kahuta: Three mobile phone theft cases registered According to the details, the number of thefts and robberies in Kahuta has been increasing day by day. According to Ahmed, a resident of Dongi, his mobile phone was stolen from a military house during a similar incident.

چوہدری محمد عرفان کے بھائی چوھدری محمد مہربان کو سپر د خاک کر دیا گیا۔

Ch M Meharban passed away in village Khandah, Doberan Kallan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چوہدری محمد عرفان کے بھائی چوھدری محمد مہربان کو سپر د خاک کر دیا گیا۔نمازے جنازہ میں کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔تفصیل کے مطابق یوسی دوبیرن کلاں کھناہدہ سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محمد عرفان کے بھائی چوھدری محمد مہربان جوگزشتہ دنوں برطانیہ میں انتقال کر گئے تھے جسد خاکی کو پاکستان لایا گیا نماز جنازہ گذشتہ روز دن ایک بجے آبای گاؤں تحصیل کلرسیداں آبای گاؤں کھناہدہ میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سابق چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین، سابق امیدوار برائے چیئرمین تنویر ناز بھٹی،پیپلز پارٹی کے رہنماء چوہدری ظہیر احمد،سردار آصف آف دھمالی،ماسٹر ارشد بھٹی، طاہر محمود،صحافی منیر احمد چشتی،تاجر برادری سیاسی وسماجی شخصیات میڈیا پرسن اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کیادری سیاسی وسماجی شخصیات میڈیا پرسن اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

طاہر مشتاق نے ایل ایل بی کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی راولپنڈی لاء کالج کے اساتذہ دوست احباب عزیزے و اقارب کی جانب سے مبارکباد

Tahir Mushtaq has achieved great success in LLB examination. Congratulations from friends and relatives

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
طاہر مشتاق نے ایل ایل بی کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی راولپنڈی لاء کالج کے اساتذہ دوست احباب عزیزے و اقارب کی جانب سے مبارکباد۔تفصیل کے مطابق نوجوان شخصیت طاہر مشتاق نے قانون کے امتحانات میں شاندار نمبروں سے کامیابی حاصل کر لی طاہر مشتاق راولپنڈی لاء کالج کے طالب علم انھون نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی محنت اور ما ں باپ کی دعاؤں کا ثمر ہے انشاللہ جس پیشے کا انتحاب کیا ہے اس کے ذریعے مظلوم کیآواز بنوں انصاف کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھونگا انھوں نے کہا کہ وکالت بے شک ایک مقدس پیشہ ہے جسکو پوری دیانتداری سے ادا کرونگا طاہر مشتاق نے اس موقع پر عزیز و اقارب اور دوست احباب کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔

موجودہ حکومت نے عوام کا جینا دشوار کر دیا ہے ,جماعت اسلامی کے راہنما ابرار حسین عباسی

The current government has made life difficult for the people, Jamaat-e-Islami leader Abrar Hussain Abbasi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جماعت اسلامی کے راہنما ابرار حسین عباسی نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا دشوار کر دیا ہے بجائے ادارے ٹھیک کرنے کے اداروں کو کرپشن کا گڑ بنا دیا گیا ہے منشیات فروشی کے اڈوں نے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا نہ صرف کہوٹہ شہر بلکہ دیہی علاقوں میں بھی منشیات فروشی کا دھندا عروج پر ہے سکولوں کے بچوں تک منشیات پھیل چکی ہے جبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ منشیات فروشی کے بڑے بڑے اڈوں پر کاروائی نہ کر سکی کہوٹہ شہر میں واپڈا پولیس محکمہ مال اور دیگر ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے مہنگائی کا ایک طوفان بھرپا ہے انتظامیہ خاموش تماشائی انھوں نے کہا کہ ستر سالوں سے ملک کو لوٹا گیا جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو نہ صرف ایک جمہوری جماعت ہے بلکہ اسکے پاس ایک صاف شفاف قیادت موجود ہے انھوں نے کہا کہ جب تک اللہ اور اسکے رسول ﷺ کا نظام نہیں لایا جاتا اسوقت تک غریبوں کو انصاف نہیں مل سکتا عوام نے دونوں بڑی جماعتوں کے بعد اب تبدیلی سرکار کو بھی دیکھ لیا اب عوام کی نظریں صرف جماعت اسلامی پر ہیں انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

کہوٹہ شہر کی لاکھوں کی آبادی کروڑوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود صاف پانی سے محروم

The population of Kahuta city is deprived of clean water despite paying taxes

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر کی لاکھوں کی آبادی کروڑوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود صاف پانی سے محروم جبکہ شہر کی سڑکیں کھنڈرا ت کا منظر پیش کر رہی ہیں چند لوگوں کو جو پانی کبھی کبھار مل رہا ہے وہ بھی گندے نالے کا عورتیں میلوں دور جا کر پانی لانے پر مجبور ہیں شدید گرمی میں نلکے خشک ہو چکے ہیں آٹ دس سال قبل راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے22کروڑ کی لاگت سے واٹر سپلائی کا کام شروع کر دیا تھا مگر انکے جانے کے بعد وہ بھی محکمہ ہیلتھ اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے کرپشن کی نظر ہو گیا محلہ آڑہ دھپری میں ٹینکیاں تعمیر ہو ئیں مگر بلوہا، گریڈ فاروق کالونی،چھنی، ادوالہ اور دیگر علاقوں میں پائپ لائن نہ بچھائی گئی اور کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی اسی طرح سیوریج سسٹم کے8کروڑ بھی خرد برد کر دیے گے آج تک واٹر سپلائی اور سوریج سسٹم کے منصوبے کو مکمل نہ کیا گیا موجودہ حکومت پر عوام کی بڑی توقعات تھیں مگر ایم سی اور ضلع کونسل کے فنڈز کے علاوہ کوئی میگا پراجکیٹ نہ لا سکے شہریوں عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ کہوٹہ شہر کے بنیادی مسائل حل کیے جائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button