DailyNewsOverseas newsPothwar.com

Paris; Air Marshal Zaheer Ahmad Babar of Tehsil Kharian appointed new PAF chief

کھاریاں کا اعزاز، وزیراعظم عمران خان نے ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کو پاک فضائیہ کانیاسربراہ مقرر کردیا

پیرس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,زاہد مصطفی اعوان سے)— کھاریاں کا اعزاز، وزیراعظم عمران خان نے ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کو پاک فضائیہ کانیاسربراہ مقرر کردیا، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خاں نے ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کو ائیر چیف مارشل مجاہد انور کی جگہ ایئر چیف مقرر کیا ہے۔ائیر مارشل ظہیر احمد بابر نے اپریل1986 میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔انہوں نے برطانیہ کے کامبیٹ کمانڈرز اسکول، ایئر وار کالج اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے اپنی پڑھائی مکمل کی۔ظہیر احمد بابر نے اپنے کیرئیر کے دوران فائٹر اسکواڈرن، آپریشنل ائیر بیس اور ریجنل ائیر کمانڈ کی کمان بھی کی۔ وہ ائیر ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف ائیر اسٹاف (آپریشن ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ)، اسسٹنٹ چیف آف ائیر اسٹاف (ٹریننگ آفیسرز) اور ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس تعینات رہے۔ ائیر مارشل ظہیر احمد بابر وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔۔وہ پاک فضائیہ میں ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف ایڈمن کے طور پر کام کر رہے تھے۔ایئرمارشل ظہیراحمد بابر 19 مارچ کو بطور چیف آف ائیر سٹاف ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔نئے ایئرچیف کا تعلق ضلع گجرات تحصیل کھاریاں کے موضع سدھ سے ہے۔ ظہیر احمد بابر حکیم حافظ غلام محمد(مرحوم) کے فرزند ہیں۔ ان کے تین بھائی چوہدری نصیر عباس سدھ۔چوہدری قدیر احمد،اور بیرسٹرچوہدری کبیر احمدہیں

Paris; Another honour for Tehsil Kharian, Prime Minister Imran Khan has appointed Air Marshal Zaheer Ahmed Babar as Chief of Air Staff of Pakistan Air Force.

According to details, Prime Minister Imran Khan has appointed Air Marshal Zaheer Ahmed Babar as Air Chief in place of Air Chief Marshal Mujahid Anwar. Ahmed Babar was commissioned in the GDP branch of the Pakistan Air Force in April 1986. He graduated from the British Combat Commanders School, Air War College and the Royal College of Defence Studies. Zaheer Ahmed Babar He also commanded Squadron, Operational Air Base and Regional Air Command.

He also served at the Air Headquarters as Assistant Chief of Air Staff (Operations Research and Development), Assistant Chief of Air Staff (Training Officers) and Director General of Projects.

Air Marshal Zaheer Ahmad Babar has also served as Additional Secretary in the Ministry of Defense. He was serving as Deputy Chief of Air Staff Admin in Pakistan Air Force.

Air Marshal Zaheer Ahmad Babar take over on March 19 as Chief of Air Staff. The new Air Chief is from village Sadh, Kharian Tehsil, Gujrat District. Zaheer Ahmad Babar is the son of Hakim Hafiz Ghulam Muhammad (late). His three brothers are Chaudhry Naseer Abbas Sadh, Chaudhry Qadeer Ahmed and Barrister Chaudhry Kabir Ahmed.

Show More

Related Articles

Back to top button