DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Hundreds of people from Murree Kahuta and surrounding areas attended a seminar in Panjar on the usefulness and protection of forests

برگیڈئیر (ر) جاوید ستی کی زیر قیادت جنگلات کی افادیت اور اسکے بچاؤ کے حوالے سے پنجاڑ میں ایک سیمنار, مری کہوٹہ اور گردونواح سے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
برگیڈئیر (ر) جاوید ستی کی زیر قیادت جنگلات کی افادیت اور اسکے بچاؤ کے حوالے سے پنجاڑ میں ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعیہ سیال ِچیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ،چیف کنزرویٹر مقید خان، ڈی ایف او جنگلات اشفاق احمد بھٹہ، طفیل ستی ڈی ایف او گزار، ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ، رینج آفیسر راجہ ہارون، ایڈوائزر جنگلات عنایت اللہ ستی، سٹی صدر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد، یوتھ ونگ کے رہنما سکندر ستی، ایم پ اے میجر (ر) لطاسب ستی کے صاحبزادے کمانڈر قاسم ستی کے علاوہ مری کہوٹہ اور گردونواح سے سینکڑوں کی تعداد میں طلبا و طلبات اساتذہ والدین صحافیوں سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر برگیڈئیر (ر) جاوید ستی نے جنگلات کی افادیت اور اسکے تحفظ کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جو تین ہزار نگہبانوں کا اعلان کیا تھا اس پر فوری عمل در آمد کیا جائے نئی پلانٹیشن کے بجائے ان ننھے پودوں کو بچایا جائے انھوں نے کہا کہ عوام علاقہ کی مدد اور آگاہی سے ہی جنگلات کو بچایا جا سکتا ہے ڈُٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق، چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ، راجہ وحید و دیگر مقررین نے برگیڈئیر (ر) جاوید ستی کی جنگلات کی کٹائی اور آگ لگنے کے حوالے سے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم سب ملکر ان کے اس مشن کا ساتھ دیں برگیڈئیر جاوید نے کہا کہ آئندہ اس نمائندے کووؤٹ دیں گے جو جنگل بچائیں گے اس دوران جنگل کو آگ سے بچانے اور جنگلات کی کٹائی اور انکی روک تھام کے حوالے سے بچوں نے ٹیبلو پیش کیے۔

Kahuta; Under the leadership of Brigadier (retd) Javed Satti, a seminar was organized in village Panjar on the usefulness and protection of forests in which Deputy Commissioner Rawalpindi Capt (retd) Anwar-ul-Haq, Assistant Commissioner Kahuta Rabia Sial Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza, Chief Conservator Muqeed Khan, DFO Forests Ashfaq Ahmed Bhatta, Tufail Satti DFO Guzar, MS Kahuta Dr Samina, Range Officer Raja Haroon, Advisor Forests Inayatullah Satti, City President PTI Raja Waheed Ahmed, Youth Wing leader Sikandar Satti, MPA Major (retd) Latasib Satti’s son Commander Qasim Satti besides hundreds of students from Murree Kahuta and its environs, teachers, parents, journalists, political and social personalities attended the event in large numbers. Brigadier (retd) Javed Satti gave a briefing on the usefulness of forests and its protection and said that the 3,000 guards announced by Prime Minister Imran Khan should be implemented immediately instead of new plantations. He said that forests can be saved only with the help and awareness of the people of the area. Capt (retd) Anwar-ul-Haq, Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza, Raja Waheed and other speakers paid homage to the services of Brigadier (retd) Javed Satti regarding deforestation and fire and said that we all Support their mission together, Brigadier Javed said that in the future the representatives who will save the forest will get vote. Meanwhile, the children presented a tableau on saving the forest from fire and deforestation and its prevention.

راولپنڈی شہر میں دس ہزار پودے لگا کر ایک جنگل آباد کر رہے ہیں,چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمودمرتضیٰ

We have created a jungle by planting 10,000 tree in Rawalpindi city, Chairman RDA, Raja Tariq Mahmood Murtaza

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمودمرتضیٰ نے کہا کہ راولپنڈی شہر میں دس ہزار پودے لگا کر ایک جنگل آباد کر رہے ہیں وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سر سبز و شاداب پاکستان اور کلین پاکستان بنائیں گے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے وزیر اعظم عمران خان نے بڑی جرات اور دلیری سے دوبارہ اعتماد کا وؤٹ لیکر ثابت کر دیا کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں کہوٹہ شہر میں جلد واٹر سپلائی اور دیگر میگا پراجیکٹ شروع کریں گے جبکہ ساڑھے 13لاکھ کی لاگت سے جلد سویڑی روڈ کا افتتاح کیا جائے گا زبانی اعلانات کے بجائے عملی کام پر یقین رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار دہی سوشل ویلفئیر سوسائٹی کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری سردار مسعود کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ وحید احمدصدر پی ٹی آئی کہوٹہ، سنیئر صحافی اصغر حسین کیانی، نوجوان صحافی و کالم نگار راجہ عمران ضمیر، کبیر جنجوعہ، ساجد جنجوعہ، ارسلان اصغر کیانی بھی موجود تھے اس موقع پر صحافی برادری نے ذبحہ خانہ تا مٹور چوک سڑک پر ہونے والے کام کی بندش اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس پر انھوں نے کہا کہ کام بند نہیں ہوگا پلانٹ کی خرابی کی وجہ سے چند روز کام بند ہوا کام معیار اور کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ہم کہوٹہ شہر کی ترقی چاہتے ہیں صحافی غلط کام کی نشاندہی کریں کاروائی ہوگی۔

معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار محمد مسعود کے صاحبزادہ رشتہ ازواج میں منسلک

Wedding of son of Sardar Mohammad Masood celebrated

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار محمد مسعود کے صاحبزادہ رشتہ ازواج میں منسلک دعوت ولیمہ کی تقریب میں پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمودمرتضیٰ، راجہ وحید احمدصدر پی ٹی آئی کہوٹہ،نوجوان صحافی و کالم نگار راجہ عمران ضمیر،سنیئر صحافی اصغر حسین کیانی، کبیر جنجوعہ، ساجد جنجوعہ، ارسلان اصغر کیانی، سعید افضل چوہان، راجہ شاہد اجمل، راجہ فیضان، راجہ عبدالقدیر،راجہ توقیر شبیر سمیت کثیر میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button