AJKDailyNewsPothwar.com

Mirpur, AJK; Business centers in Mirpur district closed for third day due to Covid-19 lockdown

ضلع میرپور میں حکومت اورضلعی انتظامیہ کانافذکردہ لاک ڈاؤن تیسرے روز میں داخل کاروباری مراکز بندرہے

فیض پورشریف (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اللہ دتہ بسمل)— ضلع میرپور میں حکومت اورضلعی انتظامیہ کانافذکردہ لاک ڈاؤن تیسرے روز میں داخل کاروباری مراکز بندرہے دکانداراپنی دکانیں بندکرکے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں عوام بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کررہے ہیں ضلع میرپور میں کوروناوائرس کی تشویشناک صورت حال کے پیش نظرضلع میرپور میں لاک ڈاؤن نافذ کیاگیااگرچہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھامگراس خطرناک وائرس کے پھیلاؤ کی موثرروک تھام کے لئے لاک ڈاؤن ناگزیرہوگیاتھاضلعی انتظامیہ میرپور نے لوگوں کی زندگیوں کوبچانے کے لئے لاک ڈاؤن کاسخت اورمشکل فیصلہ کیاہے اگرکاروبار ی لوگ اورعوام لاک ڈاؤن کی چندروزہ مشکلات کوبرداشت کرلیں توان کی زندگیاں محفوظ ہوسکتی ہیں کاروبار دوبارہ شروع کیاجاسکتاہے نقصان کاازالہ ہوسکتاہے مگرزندگی دوبارہ نہیں مل سکتی اس لیے لوگ اپنی جانیں بچانے کے اس حکومتی اورضلعی انتظامیہ کی فیصلہ پرمن وعن عمل پیراہوکراپنی اوردوسروں کی زندگیوں کومحفوظ بناسکتے ہیں کوروناوائرس خطرناک وبا ء ہے پوری دنیا اس سے متاثرہوئی ہے اورہورہی ہے اس وباء کوقابو کرنے اوراس سے بچنے کاایک ہی طریقہ ہے وہ کوروناایس اوپیز پرعملدرآمدہے جسے یقینی بنانے کے لئے عوام کاتعاون بے حدضروری ہے ان خیالات کاظہارمعروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری اعظم لالہ مندری نے اپنے ایک بیان میں کیاہے انہوں نے کوروناوائرس ایس اوپیز پرعملدرآمدکویقینی بنانے کے لئے فرنٹ لائن فرائض انجام دینے والے اداروں ضلعی افسران محکمہ پولیس محکمہ صحت کے افسران وملازمین اورصحافیوں کوان کے کردار پرخراج تھسین پیش کیاہے۔

Mirpur, AJk; Lockdown imposed by the government and district administration in Mirpur district. Business centers are closed on the third day. Shopkeepers are closing their shops and cooperating with the administration. People are also cooperating with the administration. Although this was a difficult decision, the lockdown was necessary for the effective prevention of the spread of the dangerous virus. Businesses can be restarted, losses can be remedied but life cannot be regained, so people can save their lives and save the lives of others by following the decision of this government and district administration. Coronavirus is a dangerous epidemic. The only way to control and avoid it is to implement Corona Sopes, which the public needs to ensure.

Show More

Related Articles

Back to top button