DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Gujar Khan Police arrest 13-year-old child molester accused, case registered

تھانہ گوجر خان پولیس کی اہم کا روائی،13سال بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار،مثاثرہ بچے کے خالو کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ گوجر خان پولیس کی اہم کا روائی،13سال بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار،مثاثرہ بچے کے خالو کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا بچوں اورخواتین پر تشدد،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ گوجرخان پولیس کو کامران نواز نے درخواست دی کہ اس کی سالی کے بیٹے کو عاطف خان ورغلا کر ویران جگہ لے گیاجہاں اس نے بچے کو نشہ آور سگریٹ پلاکرزیادتی کا نشانہ بنایا،جس پر گوجرخان پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ اوگوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے 13سال بچے سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم عاطف خان کو گرفتارکرلیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گئے،ایس پی صدر نے ایس ایچ اوگوجرخان اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ بچوں اورخواتین پر تشد د،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف راولپنڈی پولیس زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے۔

Gujar Khan; According to details, Rawalpindi police have taken action against the perpetrators of violence, abuse and sexual exploitation of children and women. According to the details, Rawalpindi police has taken action against the perpetrators of violence, abuse and sexual exploitation of children and women. Kamran Nawaz requested Gujar Khan Police Station that Atif Khan seduced his son-in-law’s son and took him to a deserted place where he abused his child, on which Gujar Khan Police registered a case. SHO Gujar Khan along with his team took immediate action and arrested the brutal accused Atif Khan who raped a 13-year-old child. SHO said that all the legal requirements including DNA test of the accused have been met.

عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو04سال 06ماہ قید اور20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی

The court sentenced the accused in the drug case to 04 years and 06 months imprisonment and a fine of Rs 20,000

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو04سال 06ماہ قید اور20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی، راولپنڈی پولیس منشیات سمیت سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان اور مقدمات کی موثر پیروی کررہی ہے، جس کے پیش نظر معزز عدالتیں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دے رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم غلام شبیر کو جرم ثابت ہونے پر04سال 06ماہ قید اور20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی،مجرم غلام شبیر کو1100گرام چرس برآمد ہونے پرجون2020 میں تھانہ نصیرا ٓباد پولیس نے گرفتار کیا تھا،مجر م کو جرم ثابت ہونے پرسزا معزز عدالت کے جج چوہدری باسط علیم ASJنے سنائی، راولپنڈی پولیس منشیات سمیت سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان اور مقدمات کی موثر پیروی کررہی ہے، جس کے پیش نظر معزز عدالتیں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دے رہی ہیں۔

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی،05ملزمان گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج

Rawalpindi police operation against illegal arms, 05 accused arrested, arms and ammunition recovered, cases registered

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی،05ملزمان گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نیو ٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول09ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان ناصر اور راشد کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد متین کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسد کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سے 10روند پسٹل 30بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان گرفتار

Rawalpindi police arrested 06 accused while conducting operation against criminal elements

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ 940گرام چرس اور12لیٹر شراب،02بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گنجمنڈی پولیس نے قربان علی سے320گرام چرس،محمد بلال سے01بوتل شراب، جاوید سے01بوتل شرا ب، تھانہ روات پولیس نے سعید کامران سے280گرام چرس، محمد عمران سے340 گرام چرس، تھانہ کلرسیداں پولیس نے عامر وزیر سے12لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں اورہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بسنت کے موقعہ پر موثر کریک ڈاؤن،450 کے قریب ملزمان گرفتار

Rawalpindi police cracks down on kite-flyers and aerial shooters on Basant occasion, arrests around 450 accused

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں اورہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بسنت کے موقعہ پر موثر کریک ڈاؤن،450 کے قریب ملزمان گرفتار،ہزاروں پتنگیں، ڈوریں،اسلحہ معہ ایمونیشن،ساؤنڈ سسٹم اورسامان آتش بازی برآمد، مقدمات درج، ڈرون اوردیگر کیمروں کی مددسے حاصل کی گئی ویڈیوز میں نظر آنے والے افراد کی شناخت اور گرفتاری کا عمل شروع۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے بسنت کے موقعہ پر پتنگ بازوں اورہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے450 کے قریب ملزمان کو گرفتا رکرکے 13ہزارسے زائد پتنگیں،362ڈوریں،12پستول30بور معہ ایمونیشن، بھاری مقدار میں سامان آتش بازی اور ساؤنڈ سسٹمز وغیرہ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے،راولپنڈی پولیس نے بسنت کے دن 400کے قریب ملزمان جبکہ بسنت نائٹ پر 49ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے خلا ف مقدمات درج کیے، بسنت کے موقعہ پر تھانہ صادق آباد پولیس نے ملزمان سے1103پتنگیں اور71 ڈوریں، 04پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے 950پتنگیں،88ڈوریں اور02 پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ وارث خان پولیس نے ملزمان سے681پتنگیں اور 38ڈوریں، تھانہ بنی پولیس نے ملزمان سے610پتنگیں،41ڈوریں اور 01پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ پیرودھائی پولیس نے ملزمان سے 6580پتنگیں اور 25 ڈوریں،01پستول30بور معہ ایمونیشن، سامان آتش بازی اور ساؤنڈ سسٹمز،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ملزمان سے224پتنگیں اور17ڈوریں، تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان سے478پتنگیں،24ڈوریں اور ساؤنڈ سسٹمز،تھانہ رتہ امرال پولیس نے ملزمان سے 271پتنگیں، 22 ڈوریں اور04ساؤنڈ سسٹمز،تھانہ صدربیرونی پولیس نے ملزمان سے228پتنگیں،09ڈوریں اور01پستول 30بور معہ ایمونیشن، تھانہ گوجر خان پولیس نے ملزمان سے313پتنگیں اور05ڈوریں،تھانہ نصیر آباد پولیس نے ملزمان سے50پتنگیں اور08ڈوریں،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ملزمان سے1248پتنگیں،06ڈوریں اور01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ سول لائن پولیس نے ملزمان سے283پتنگیں اور08ڈوریں،تھانہ ویسٹر یج پولیس نے ملزمان سے105 پتنگیں، 01ڈور،01پستول30بور اور ساؤنڈ سسٹمز برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،جبکہ ڈرون اوردیگر کیمروں کے ذریعے حاصل کی گئی ویڈیوز میں نظر آنے والے افراد کی شناخت کا عمل شروع کر کے مقدمات کے اندراج کو یقینی بنایا جارہا ہے، سی پی اوکی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود،ایس پی راول ضیاء الدین احمد اوردیگر سینئر پولیس افسران وایس ایچ اوز پولیس ٹیموں اورسرویلنس ٹیموں کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہے اور ڈرونزودیگر کیمروں کی مدد سے پتنگ بازوں کی ویڈیو مانیٹرنگ کرتے رہے، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ جان لیوا اورمجرمانہ افعال ہیں، راولپنڈی پولیس ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،03منشیات فروش گرفتار، 04کلو سے زائد چرس برآمد

Rawalpindi police cracks down on drug dealers, arrests 03 drug dealers, seizes more than 04 kg of hashish

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،03منشیات فروش گرفتار، 04کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او نیو ٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فرو ش مظاہر شاہ کوگرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو530گرام چر س برآمد ہوئی،ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم حسن سجاد کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو 300گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم شیر باز خان کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو 400گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ڈویژنل ایس پیز، متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر محمد رفیع خالق حقیقی سے جا ملے

Insp M Raffi of Rawalpindi police passed away

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر محمد رفیع خالق حقیقی سے جا ملے،وفات پانے والے انسپکٹر کینسرکے عارضہ میں مبتلا تھے، انسپکٹر محمد رفیع کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں ادا، سی پی او راولپنڈی سمیت سینئر افسران اور پولیس اہلکاروں کی کثیر تعداد میں شرکت۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر محمد رفیع وفات پا گئے،انسپکٹر محمد رفیع کینسرکے عارضہ میں مبتلا ہونے پر ہسپتال میں زیر علاج تھے،انسپکٹر محمد رفیع کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں اداکرنے کے بعد ان کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کردیاگیا، نماز جنازہ میں سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل سمیت دیگر سینئر افسران اور پولیس اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ انسپکٹر محمد رفیع ایک محنتی اورقابل پولیس آفیسرتھے جن کی محکمہ پولیس کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

Show More

Related Articles

Back to top button