DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Plaza sealed after a no deal is reached between local authorities and plaza owners

دو دن کی کشمکش انتظامیہ اور پلازہ مالکان کے درمیان معاملات طے نہ ہو سکے اے سی کہوٹہ رابعیہ سیال کے حکم پر پلازہ سیل کر دیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
دو دن کی کشمکش انتظامیہ اور پلازہ مالکان کے درمیان معاملات طے نہ ہو سکے اے سی کہوٹہ رابعیہ سیال کے حکم پر پلازہ سیل کر دیا جبکہ مالکان کی جانب سے پٹواری اور گردار پر35لاکھ روپے رشوت طلب کرنے کا الزام۔ ضلع کونسل کی جگہ پر تعمیر کیے گے پلازے سیل مالکان نے حکم امتناعی بھی لیا مگر اُسکے باوجود سی او کہوٹہ نے محکمہ مال کی رپورٹ کے مطابق پلازہ سیل کر دیا تفصیل کے مطابق سرکاری زمین واگزار کرانے کے حوالے سے اے سی کہوٹہ نے بھورہ حیال اور دیگر علاقوں میں سرکاری زمین واگزار کرانے کے بعد کہوٹہ کلر چوک کے قریب ملک پرویز اور ملک قمر کے پلازے جو کہ انتظامیہ کے مطابق ضلع کونسل کی جگہ پت تعمیر ہے دو دن قبل مشینری منگوائی گئی جس پر مالکان نے شدید احتجاج کیا اور پھر دوسرے دن انھوں نے حکم امتناعی لے لیا مگر دوسرے دن اے سی کہوٹہ کی ہدایت پر پلازے سیل کر دیے گے ہیں کیس عدالت میں ہے انتظامیہ اور مالکان وہاں ثبوت مہیا کریں گے کہ سچائی کیا ہے اے سی کہوٹہ نے کہا کہ سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلا ف بلا تفریق کاروائی ہ وگی یاد رہے کہپ عرصہ چالیس پچاس سال سے یہ لوگ قابض ہیں اور انکے پاس بھی رجسٹری نقشہ موجود ہے مگر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکی رجسٹری دوسرے نمبر پر ہے۔

Kahuta; The two-day dispute between the management and the plaza owners could not be settled. The plaza was sealed on the orders of AC Kahuta Rabia Sial while the owners accused Patwari and Girdawar of soliciting bribe of Rs 3.5 million. Plaza owners to be constructed on the site of District Council also took restraining order but in spite of this CO Kahuta sealed the plaza as per the report of Finance Department. After relinquishing government land in other areas, Malik Pervez and Malik Qamar’s plazas near Kahuta Kallar Chowk, which according to the administration is being constructed in place of District Council, were called for machinery two days ago. The owners protested and then the next day. He took the restraining order but the plazas will be sealed the next day on the instructions of AC Kahuta. The case is in the court. The administration and the owners will provide evidence there as to what is the truth. AC Kahuta said that the illegal occupiers of government land Action will be taken against them without any discrimination. Remember that these people have been in possession for a period of forty to fifty years and they also have a registry map but the administration says that its registry is on the second number.

میاں حمزہ شہباز اور سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کی عدالت سے ضمانتوں کی منظوری کا زبردست خیرمقدم

Public welcome bail of Mian Hamza Shahbaz and former provincial minister Chaudhry Muhammad Riaz

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری صداقت حسین سنیئر رہنماء مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیو ن نے میاں حمزہ شہباز اور سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کی عدالت سے ضمانتوں کی منظوری کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے احتساب کے نام پر نیب نیازی گٹھ جوڑ کو خندہ پیشانی سے برداشت کر لیا ہے اب وہ وقت دور نہیں جب آج کے حکمرانوں کو یہی نیب جیلوں میں ڈال کر حساب بے باک کرے گی انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ مسلم لیگی رہنماؤں اور قیادت کو تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر نیب کے ذریعے انتقام کا نشانہ بنایا گیا مگر ہماری قیادت اس انتقام کو بخوشی قبول کیا مگر کسی کی ڈکٹیشن نہیں لی انہوں نے میاں حمزہ شہباز اور چوہدری محمد ریاض کو عدالتوں سے ضمانت کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔

آل پاکستا ن کھتیل ہون کرکٹ ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیر فائنل مقابلے کے بعد فیضان عباسی کلب کہوٹہ نے جیت لیا۔

Faizan Abbasi Club Kahuta won the All Pakistan Cricket Tournament after an exciting and thrilling final.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آل پاکستا ن کھتیل ہون کرکٹ ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیر فائنل مقابلے کے بعد فیضان عباسی کلب کہوٹہ نے جیت لیا۔ فائنل میچ میں سخی سبزواری کلب کہوٹہ دلچسپ مقابلے کے بعد شکست کھا گئی۔ مہمان خصوصی صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اورنائب صدر پنجاب ٹیچر یونین ضلع راولپنڈی راجہ تیمور اختر نے ونر اور رنر ٹیموں میں انعامات تقسیم کیئے جبکہ اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ کے فرزند راجہ خاور اشتیاق آف کینیڈا،ایم ذوالفقار ستی، راجہ توقیر شبیر، سنیئر صحافی ساجد جنجوعہ،راجہ اشعر زر اور دیگر سینکڑوں نوجوانوں شہریوں نے ٹورنامنٹ میچ دیکھا اس ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے چکوال، فیصل آباد،پشاور اور دیگر اضلاع سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ونر ٹیم کو ایک لاکھ روپے کیش پرائز اور ٹرافی جبکہ رنراپ ٹیم کو تیس ہزار روپے نقد انعام کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کیئے گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button