DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Haman Jhangir, 16, killed in a fatal accident while crossing road in Alliot village

علیوٹ میں 16 سالہ نوجوان حمان جہانگیر ولد محمد جہانگیر ساکن علیوٹ سڑک کراس کرتے ہوئے کار کی زد میں آکر جانبحق

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تھانہ کہوٹہ کے علاوہ علیوٹ ٹریفک حادثہ 16 سالہ نوجوان کار کی زد میں آکر جانبحق تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ علیوٹ میں 16 سالہ نوجوان حمان جہانگیر ولد محمد جہانگیر ساکن علیوٹ سڑک کراس کرتے ہوئے کار کی زد میں آکر جانبحق ہوگیا نوجوان بس سے اتر کر سڑک کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا ٹریفک وارڈن کہوٹہ کے اہلکار آصف ستی نے موقع پر پہنچ نعش کو قبضہ میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا کار ڈرائیور میت ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کار چھوڑ کر موقع سے فرار ٹریفک وارڈن آصف ستی نے کار پولیس کے حوالے کر دی۔

Kahuta; According to details, 16-year-old Haman Jahangir son of Muhammad Jahangir, a resident of village Alliot area of Kahuta, was hit by a car while crossing the road. The youth had just got off the bus and was Crossing the road, he was hit by a speeding car and died on the spot. Traffic Warden Kahuta official Asif Satti reached the accident place and shifted it to THQ Hospital. The car driver was shifted to the hospital.

پولیس تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ڈیرہ مشتاق شاہ کے علاقہ نوگراں سے دو منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں شراب بر آمد مقدمہ درج۔

Two drug dealers arrested from Nogaran area of Dera Mushtaq Shah and a case was registered against them for exporting large quantity of liquor.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ڈیرہ مشتاق شاہ کے علاقہ نوگراں سے دو منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں شراب بر آمد مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے علاقہ نوگراں سے 2 منشیات فروش دھر لیے۔ ملزمان محمد ظفیر ولد علی داد ساکن نوگراں اور محمد رفیق ولد محمد رفیق ساکن تھوہا کو گرفتار کر کے 60 بوتل شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ملزمان شراب تھوہا خالصہ لے جانے کے لیے گاڑی کا انتظار کر رہے تھے کہ پولیس نے دھر لیا.منشیات فروشوں کو کسی صورت رعایت نہ بخشی جائے گی۔

انجینئر راجہ نذاکت حسین کی پریس کلب کہوٹہ آمد صدر پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی سے ملاقات الیکشن میں کامیابی پرمبارکباد

Engineer Raja Nazakat Hussain Visits Press Club Kahuta Meets Raja Imran Zamir Janjua And Asghar Hussain Kayani and Congratulates them on Election Victory

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت انجینئر راجہ نذاکت حسین کی پریس کلب کہوٹہ آمد صدر پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی سے ملاقات الیکشن میں کامیابی پرمبارکباد پیش کی مالا ڈالا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت انجینئر راجہ نذاکت حسین نے کہوٹہ کا دورہ کیا اور وہ پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ)آکر معروف کالم نگار و صحافی صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی سے ملاقات کی اور ان کو پریس کلب کے الیکشن میں کامیابی حاصل کر نے پر دلی مبارکباد پیش کی انہوں نے راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور اصغر حسین کیانی کوپھولوں کی مالا ڈالی اور گلدستہ بھی پیش کیا اس موقع پرکلر سیداں کے معروف صحافی عبدالعزیز پاشا، ممبران پریس کلب کہوٹہ افتخار احمد غوری،راجہ شاہد اجمل، راجہ رومان سعید، احتشام اصغر کیانی، ارسلان اصغر کیانی،کبیر احمد جنجوعہ بھی موجود تھے۔ انجینئر راجہ نذاکت حسین نے کہا کہپریس کلب کہوٹہ نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری صحافت کو فورغ دیا عرصہ تیس سالوں سے مشکل حالات میں بلا تفریق اس علاقے کے مسائل کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا بابائے صحافت صوفی محمد ایوب مرحوم اور حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں انکے لگائے پودے آج ایک تناور درخت بن چکے ہیں انہوں نے صدر پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ)معروف کالم نگار وصحافی راجہ عمران ضمیر جنجوعہ،جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی اور دیگرتمام ممبران کی عوامی بے لوث اعلیٰ صحافتی خدمات کو سراہا ہے۔

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ دودھ دیہی کی فروخت جاری

The sale of adulterated milk continues in Kahuta city and its environs

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ دودھ دیہی کی فروخت جاری لوگوں نے اس کاروبار کو منافع بخش قرار دیکر گلی محلوں میں دوکانیں کھول دیں روزانہ فجر کے وقت بڑی بڑی ٹینکیاں بھر کر پوڈر کمیمکل اور دیگر ایسی چیزیں ملا کر ٹنوں کے حساب سے دودھ لا کر سپلائی کیا جا رہا ہے نیشنل بنک کے ساتھ مرکزی جامع مسجد والی گلی میں یہ ملاوٹ والا دودھ سپلائی کیا جاتا ہے ذرائع کے مطابق یہ دودھ 60سے 70روپے کلو انکو دیا جاتا ہے اور پھر آگے وہ گلی محلوں میں کھلی اُن دوکانوں پر سپلائی کرتے ہیں جہاں انھوں نے پینا فلیکس پر بھینسوں کے فوٹو لگا کر فلان مکہ مدینہ ڈیری فارم فلاں شاپ اور ان پر 130روپے کلو فروخت کیا جاتا ہے مہنگائی اپنی جگہ مگر کھاد سرف اور دیگر کمیمکل سے یہ دودھ نہیں زہر فروخت کرتے ہیں جسکی وجہ سے لوگ طرح طرح کی بیماریوں مے مبتلا ہونے لگے انتظامیہ نے کبھی گوارہ نہیں کیا کہ ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی ک جائے اسی طرح کہوٹہ میں کم عمر اور لاغر جانور ذبح کر کے عوام کو مہگے داموں گوشت فروخت کیا جا رہا ہے حالنکہ وٹنری ڈاکٹر کا کام ہے کہ پہلے جانواروں کو پاس کریں پھر ذبح کیا جائے مگر قصابوں نے گھروں میں سلاٹر ہاؤس بنائے ہوئے ہیں دیہاتوں سے غیر تسلی بخس ذبح کیا ہوا گوشت بھی قصاب لیکر فروخت کر دیتے ہیں اور سرکاری ریٹ کے بجائے موٹا گوشت 500سے600روپے اور چھوٹا ہزار سے1200تک فروخت ہو رہا ہے انتطامیہ بلکل خاموش ہے عوام علاقہ شہریوں نے کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ مالوٹ شدہ دودھ دیہی فروخت کرنے والوں کے خلاف اور لاغر کم عمر جانواروں کا گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button