DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; provision of health insurance and emergency health services to every deserving family has started. AC Ramisha Javed Awan

چیف منسٹر پنجاب کے ویژن کے مطابق ہر مستحق فیملی کو ہیلتھ انشورنس اور ایمرجنسی کی صورت میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کا آغاز ہو چکا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف منسٹر پنجاب کے ویژن کے مطابق ہر مستحق فیملی کو ہیلتھ انشورنس اور ایمرجنسی کی صورت میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کا آغاز ہو چکا ہے۔محکمہ صحت پنجاب کی ٹیمیں گھر گھر جا کر اور فیلڈ دفاتر کی سطح پر کیمپ کا انعقاد کر کے صحت کارڈز تقسیم کر رہی ہیں۔اس سلسلہ میں اگر کسی کو کوئی شکایت ہو تو وہ فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں سمیت تحصیلدار یا ایس ایچ او کلر سیداں سے رابطہ کر سکتا ہے۔انہوں نے محکمہ صحت کی ٹیم
کیساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر چوہدری فیصان نے اے سی آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 ہزار مستحق فیملی ممبران میں دس ہزار صحت کارڈ تقسیم ہو چکے ہیں جبکہ بقایا صحت کارڈز کی تقسیم کیلئے فیلڈ دفاتر، بنیادی مراکز صحت اور پوسٹ آفسز میں کیمپ لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں گیارہ لاکھ مستحق افراد کیلئے صحت کارڈز تیار ہوچکے ہیں جن کو جلد ہی ڈلیورکر دیا جائے گا۔مستحق افراد کے علاج معالجہ کیلئے سات مزید نجی ہسپتالوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے،پہلے تعداد 12 تھی جسے بڑھا کر 19 کر دی گئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ نجی ہسپتالوں میں او پی ڈی کی سہولت نہیں ہو گی صرف ایمرجنسی کی صورت میں مریض کا علاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مستحقین کو دس لاکھ اسی ہزار روپے انشورنس کی مد میں بھی ادا کئے جائیں گے۔تحصیل ڈپٹی کوارڈینیٹرشاہد ضیاء چوہدری،ممبر مانیٹرنگ ٹیم عاصم مغل اور شہزاد اکبر بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Kallar Syedan; Talking to media in her office, Assistant Commissioner Kallar Syedan ​​Ramisha Javed Awan said that according to the vision of Chief Minister Punjab, provision of health insurance and emergency health services to every deserving family has started. Punjab teams are distributing health cards by going door-to-door and organizing camps at the level of field offices. Earlier, District Coordinator Chaudhry Faisan while talking to media in AC office said that 10,000 health cards have been distributed among 27,000 deserving family members while field offices have been set up to distribute the remaining health cards. He said that seven more private hospitals would be set up for the treatment of deserving people. The number has been increased from 12 to 19. He clarified that there will be no OPD facility in private hospitals and the patient will be treated only in case of emergency. Tehsil Deputy Coordinator Shahid Zia Chaudhry, Member Monitoring Team Asim Mughal and Shehzad Akbar Butt were also present on the occasion.

ملک بھر کے ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر مخالفین کو چیلنج کر رہے ہیں,تحریک لبیک پاکستان کلرسیداں کے رہنما راجہ ازرم حمید سیالوی

We are challenging the opposition by contesting by-elections across the country, Tehreek e labbaik

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تحریک لبیک پاکستان کلرسیداں کے رہنما راجہ ازرم حمید سیالوی نے کہا ہے کہ علامہ خادم رضوی کی جدوجہد کی بدولت آج ملک میں کسی کو بھی عقیدہ ختم نبوت سے کھیلنے کی جرات نہیں ہو سکتی ملک کے طول وعرض میں کروڑوں کارکنان ختم نبوت پر دن رات پہرہ دے رہے ہیں انہوں نے جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے ملک بھر کے ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر مخالفین کو چیلنج کر رہے ہیں ہم اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے پاکستان میں نظام مصطفے کا نفاذ اور مقام مصطفے کے تحفظ کے لیئے مصروف عمل ہیں عوام ہمارے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں لوگ جوق در جوق تحریک لبیک میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ہم آئندہ انتخابات میں مخالفین کو شکست فاش دیں گے انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت ہمارے خلاف سازشیں کرنے سے باز رہے ورنہ یہ اپنے ہی کھودے گئے گڑھے میں گر کر دم توڑ جائے گی۔

نعیم خان سکنہ پنڈوری جبر کے قبضہ سے پسٹل 30 بور بمعہ 15 روند جبکہ عقلین عرف کوڈو سکنہ چھپری اکو کے قبضہ سے رائفل 8 ایم ایم بمعہ 3 روند برآمد

A pistol 30 bore with 15 rounds was recovered from the possession of Naeem Khan resident of Pandori Jabbar

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران گزشتہ نعیم خان سکنہ پنڈوری جبر کے قبضہ سے پسٹل 30 بور بمعہ 15 روند جبکہ عقلین عرف کوڈو سکنہ چھپری اکو کے قبضہ سے رائفل 8 ایم ایم بمعہ 3 روند برآمد کر کے الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

گھر میں کھانا کھانے کے بعد پانچ افراد کی حالت خراب،ایک بے ہوش،تمام کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا

Five in critical condition after eating at home, one unconscious, all rushed to District Headquarters Hospital Rawalpindi

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گھر میں کھانا کھانے کے بعد پانچ افراد کی حالت خراب،ایک بے ہوش،تمام کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا یہ واقعہ روات کلر سیداں روڈ پر واقعہ گاؤں قاسم آباد ماں نی بن میں پیش آیا جہاں گھر میں رات کا کھانا کھانے کے بعد پانچ افراد کی حالت خراب ہو گئی جن میں دو مرد اور تین خواتین شامل ہیں متاثرہ افراد ثوبیہ رضوان عمر پینتیس برس،حماد علی عمر اکیس برس،پچہتر سالہ خدیجہ،سینتالیس سالہ رضوان اور چھبیس سالہ سعدیہ کو 1122نے ریسکیو کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا ہے

پی ٹی آئی کے رہنما سابق نائب ناظم راجہ مجید احمد کی والدہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ اٹاری بھلاکھر میں ادا کی گئی

Mother of former deputy nazim Raja Majeed Ahmed passed away. Funeral prayers were offered at Attari Bhalakhar.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق نائب ناظم راجہ مجید احمد کی والدہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ اٹاری بھلاکھر میں ادا کی گئی جس میں شیخ ساجد الرحمان،حافظ سہیل اشرف،راجہ محمد ثقلین،چوہدرج عرفان ایڈووکیٹ،محمد صفدر کیانی،عاجہ ندیم احمد،چوہدری شفقت محمود،ٹھیکیدار بشارت،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عابد زاھدی،ذین العابدین عباس،عاطف اعجاز،سیٹھ عبدالرووف،مسعود بھٹی،راجہ جاوید اشرف، شیخ حسن فیاض،صوبیدار غلام ربانی،شاھد گجر،زین العابدین عباس،سید جنید عباس، شیخ سلیمان شمسی,حاجی شوکت علی،راجہ
اسرار ایڈووکیٹ،چوہدری محمد ظہیر،چوہدری محمد شیراز،مرزا اظہر اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔

ابصار قریشی انتقال کر گئے نماز جنازہ کلرسیداں اسٹیڈیم میں ادا کی گئی

Absar Qureshi passed away. Funeral prayers were offered at Kallar Syedan Stadium

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—میزان بنک کلرسیداں کے کیشیئر انتصار قریشی کے جواں سال بھائی ابصار قریشی انتقال کر گئے نماز جنازہ کلرسیداں اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد,پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،قمر ایاز،حافظ سہیل اشرف ملک،حاجی اخلاق حسین،چوہدری شفقت محمود،راجہ ظفر محمود، ذین العابدین عباس،نصیر اختر بھٹی،مسعود بھٹی،محسن نوید سیٹھی،شہزاد بٹ، شیخ سلیمان شمسی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،راجہ ازرم حمید سیالوی،حاجی طارق تاج،شیخ حسن ریاض،عابد زاھدی،عاطف اعجاز اور دیگر نے شرکت کی۔

ستھوانی میں قائم جامع مسجد غوثیہ مہریہ نصیریہ میں شعبہ قاعدہ اور ناظرین کے سالانہ نتائج کا اعلان

Announcement of annual results at Jamia Masjid Ghousia Mahria Naseeria in Sathwani

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کیپٹن محمد اشرف مرحوم،مرزا اشتیاق،مرزا ممتاز،مرزاخورشید و مرزا غلام جیلانی مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے کلر سیداں کی یونین کونسل کنوہا کے علاقہ ستھوانی میں قائم جامع مسجد غوثیہ مہریہ نصیریہ میں شعبہ قاعدہ اور ناظرین کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔تقریب کا اہتمام سابق لیڈی کونسلر محترمہ برجیس جیلانی نے زیر سرپرستی حضرت مولانا تنویر اقبال مدنی کیا جس میں امام مسجد اسد عالم علامہ عطاری،مسجد انتظامیہ میجر کبیر، مرزا صغیر احمد،مرزا راشد ممتاز،مرزا نیاز حسین،مرزا عباس اور حاجی محمد اسحاق نے شرکت کی۔اس موقع پر کامیابی حاصل کرنے والے بچوں شامیر الفت،عبدالرحمان اور مطریم خضر کو خصوصی انعامات دہئے گئے۔تقریب کے اختتام پر خصوصی لنگر یا بھی انتظام بھی تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button