DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; The Punjab Assembly passed a resolution to name the Kahuta to Azad Patan Road after Late Munira Yamin Satti

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کہوٹہ تا آزاد پتن روڈ کا نام منیرہ یامین ستی(مرحومہ) کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کہوٹہ تا آزاد پتن روڈ کا نام منیرہ یامین ستی(مرحومہ) کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور۔ایم پی اے واثق قیوم عباسی، ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے مشترکہ قرار داد پیش کی جسکو منظور کر لیا گیامختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے پنجاب اسمبلی کی اس قرارداد کو سراہا منیرہ یامین ستی مرحومہ کی خدمات قابل لائق تحسین ہیں۔تفصیل کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم پی اے واثق قیوم عباسی، ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے مشترکہ قرار داد پیش کی جس میں کہوٹہ تا آزاد پتن روڈ کا نام تبدیل کر کے منیرہ یامین ستی روڈ رکھنا تجویز کیا گیا جس کو پنجاب اسمبلی نے منظور کر لیا جیسے ہی اس قرار داد کی منظوری کی خبر اہلیان کہوٹہ کو ملی تو انھوں نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر منیرہ یامین ستی مرحومہ اور انکے خاندان کی خدمات کو سراہا اور پنجاب اسمبلی کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیات نے پنجاب اسمبلی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا۔

Kahuta; The Punjab Assembly passed a resolution to name Kahuta to Azad Patan Road after Munira Yameen Satti (late). MPA Wasiq Qayyum Abbasi, MPA Major (retd) Latasib Satti and MPA Raja Saghir Ahmed Presented a joint resolution which was passed. Leaders of various political parties appreciated the resolution of the Punjab Assembly. The services of the late Munira Yameen Satti are commendable.

کروڑوں کے ٹیکس دینے کے باوجود کہوٹہ شہر کی لاکھوں کی آبادی صاف پانی سے محروم

Millions of people of Kahuta city are deprived of clean water supply despite paying tax

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کروڑوں کے ٹیکس دینے کے باوجود کہوٹہ شہر کی لاکھوں کی آبادی صاف پانی سے محروم تیس فیصد کے قرب جن لوگوں کو تھوڑا بہت پانی ملتا ہے وہ بھی گندے نالے کا ملتا ہے 73سالوں سے تحصیل کہوٹہ کے عوام کو صرف لالی پاپ دیکر وؤٹیں لیتے رہے تیس سال تک مرکز اور زیادہ تر پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت رہی پھر بھی کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہ ہو سکا سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جنکا تعلق اسی حلقے سے ہے انھوں نے بھی کئی دورے کیے وزیر اعظم عمران خان ہوں یا سابق وزیر اعظم نواز شریف انھوں نے بھی دورے کیے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی آئے مگر کہوٹہ کے عوام کی تقدیر نہ بدل سکی ہر آنے والے نمائندے نے ضلع کوہسار، یونیورسٹی، پوسٹ گریجویٹ کالج سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال اور دیگر کئی وعدے کیے پی ٹی آئی کی حکومت کو بھی تین سال ہو گے مگر عوام علاقہ کے مسائل حل نہ ہو سکے آج بھی سڑکیں کھنڈرات ہسپتال میں سہولیات نا پید نارہ لہڑی، نڑڑ اور دیگر دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگ تعلیمی سہولیات سے محروم ہیں شہر میں نہ سیوریج سسٹم نہ واٹر سپلائی نہ سٹریٹ لائٹس جبکہ ایم سی کے فنڈز نمائندے من پسند لوگوں میں ذاتی مفاد کی خاطر تقسیم کر ہے ہیں اجتماعی فائدے کے لیے کچھ نہیں ہو رہا شہریوں معززین علاقہ نے مطالبہ کیا کہ ایس ی کہوٹہ ایم اے سی کے 8کروڑ میگا پراجیکٹ پر خرچ کریں تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)راجہ عمران ضمیراور دیگر ممبران کو سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فراز جنجوعہ کی طرف سے مبارکباد۔

President Press Club Kahuta (Registered) Raja Imran Zamir and other members were congratulated by political and social personality Raja Faraz Janjua.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)راجہ عمران ضمیراور دیگر ممبران کو سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فراز جنجوعہ کی طرف سے مبارکباد۔گذشتہ روز صدر پریس کلب کہوٹہ معروف کالم نگار وصحافی راجہ عمران ضمیر جنجوعہ سے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فراز جنجوعہ آف مٹور، معروف ٹرانسپورٹر راجہ احمد جمال اور راجہ اکبر علی نے ان کے آفس پریس کلب کہوٹہ میں آکر ان سے ملاقات کی اور ان کو پریس کلب کہوٹہ کے حالیہ انتخاب میں شاندار کامیابی میں دلی مبارکباد پیش کی اس موقع پر راجہ فراز جنجوعہ آف مٹورنیپر یس کلب کہوٹہ کے صوفی محمد ایوب (مرحوم)اور راجہ گلشن ضمیر (مرحوم)کی شاندار الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس طرع کی کہوٹہ میں صحافت کی ہے وہ لائق تحسین ہے انہوں نے تحصیل کہوٹہ کے تمام علاقوں بشمول کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں جو پہلے تحصیل کہوٹہ میں تھیں اور بعد میں الگ تحصلیں بنی ہیں ان دونوں بزرگوں نے ان دور دارز علاقوں میں جاکر عوام کے مسائل اپنی قلم کی طاقت سے اعلیٰ حکام تک پہنچائے اور ان کو حل بھی کرایا ان دونوں عظیم شخصیات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صدر پریس کلب کہوٹہ معروف کالم نگار صحافی راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور ان کی ٹیم کے تمام افراد اپنے علاقے کی عوام کے مسائل حل کر انے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لا رہے ہیں ہم اہلیان علاقہ صدر پریس کلب کہوٹہ معروف کالم نگار صحافی راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور پر یس کلب کہوٹہ کے دیگر تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہے۔

حلقہ جموں 6تحصیل کہوٹہ میں آمدہ الیکشن کے حوالے سے مضبوط گروپ بندی کا امکان

Constituency Jammu 6 Tehsil Kahuta likely to have strong groupings in view of the upcoming elections

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حلقہ جموں 6تحصیل کہوٹہ میں آمدہ الیکشن کے حوالے سے مضبوط گروپ بندی کا امکان ذرائع کے مطابق وزیر بحالیات آزاد ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد صدیق سے کثیر تعداد میں ان کے قریبی ساتھیوں نے اپنی 30سالہ سیاسی وابستگی ختم کر دی انہوں نے شکوہ کیا کہ وزیر بحالیات آزاد کشمیر ممبر قانون ساز اسمبلی حلقہ جموں چھ راجہ محمد صدیق نے مہاجرین کے اجتمائی مسائل پر توجہ نہ دی جبکہ چند مفاد پرستوں کے جال میں پھنسے ہیں جسکی وجہ سے انکے قریبی ساتھیوں نے بھی انکو خیر آباد کہہ دیا پانچ چھ مرتبہ انکو منتحب کیا گیا مگر انھوں نے کہوٹہ کی مہاجر برادری کے لیے کچھ نہ کیا نہ تو قبرستان کی جگہ نہ ہی پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار دیا صرف چند لوگوں کو نوازتے رہے یہی وجہ ہے کہ نارہ، جنجور، کانگڑ کہوٹہ و دیگر علاقوں کی مہاجر برادری اُن سے سخت نالاں ہیں راجہ محمد صدیق کے انتہائی قریبی ساتھیوں نے آئندہ آنے والے الیکشن میں فیصلے پر نظر ثانی کرنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ دیگر کثیر تعداد میں لوگ بھ مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button