DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Principal of Gov Boys Degree College, Kallar Syedan refuses to admit first year students despite extension of admission date

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کلر سیداں کے پرنسپل نے ایڈمشن کی تاریخ میں توسیع کے باوجودفرسٹ آئیر کے طلباء کو داخل کرنے سے انکار

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی))—گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کلر سیداں کے پرنسپل نے ایڈمشن کی تاریخ میں توسیع کے باوجودفرسٹ آئیر کے طلباء کو داخل کرنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے متعدد طلباء نے کالج کے سامنے احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز متعدد طلباء فرسٹ آئیر میں داخلے کیلئے بوائز ڈگری کالج کلر سیداں گئے جہاں کالج کے پرنسپل راجہ شاہد لیاقت اور ارشد نامی کلرک نے یہ کہہ کر ایڈمشن سے انکار کر دیا کہ فرسٹ آئیر کے داخلہ کی تاریخ گزر گئی ہے لہذا وہ اب پرائیویٹ کالجز کا رخ کریں۔متعدد طلبا ء نے انہیں پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کا نوٹیفکیشن جس میں ایڈمشن کی تاریخ میں 29جنوری تک توسیع کر دی گئی تھی بھی دیکھایا مگر پرنسپل نے اس کے باوجود ان کی کوئی بات نہ سنی جس پر متعدد طلباء نے کالج کے سامنے پرنسپل کیخلاف احتجاج کیا اور اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan; The principal of Government Boys Degree College, Kallar Syedan, refused to admit the first-year students despite the extension of the admission date, which led to protests by several students in front of the college. Students at Boys Degree College Kallar Syedan ​​went for admission where the principal of the college Raja Shahid Liaqat and a clerk named Arshad refused admission saying that the date of first year admission has passed so they should now turn to private colleges. He was shown notification of the Punjab Board Committee of Chairman in which the date of admission was extended till January 29, but the principal did not listen. Several students protested against the principal in front of the college. They demanded immediate notice from the authorities.

گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے اسلام آباد دفتر کے باہر پی ڈی ایم کے مظاہرے میں کلرسیداں کی سیاسی جماعتوں کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت توکی مگر انفرادی حیثیت میں

Officials and workers of political parties of Kallr Syedan participated in the PDM demonstration outside the Election Commission’s Islamabad office yesterday, but in an individual capacity.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے اسلام آباد دفتر کے باہر پی ڈی ایم کے مظاہرے میں کلرسیداں کی سیاسی جماعتوں کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت توکی مگر انفرادی حیثیت میں وھاں پہنچے کلرسیداں میں موجود کئی ادارے ان کی روانگی کا جائزہ لینے کے لیئے کوشاں رہے مگر مسلم لیگ یپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے عہدیداران اور کارکنان نے کسی جلوس ریلی کی بجائے انفرادی طور پر اس مظاہرے میں شرکت کی تاہم مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی نے خواتین کے ہمراہ اس مظاہرے میں شرکت کے لیئے روانہ ہوئیں۔دو سابق ارکان اسمبلی راجہ محمد علی اور انجینئر قمرالسلام راجہ بھی وھاں موجود تھے کلرسیداں کے کارکنان نے انہی دو سابق ارکان اسمبلی کی قیادت میں شرکت کی جبکہ کچھ لیگی رہنماؤں نے بلال یامین ستی کے کیمپ جا کر سابق وزیراعظم شاہد عباسی کا خیرمقدم کیا۔

چوکپنڈوری شہر میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی

Action against gran vendors in Chauk pindori bazaar

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید کی ہدایت پر چیف آفیسر کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نے اپنے عملے کے ہمراہ چوکپنڈوری شہر میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد کر دہئے۔عوامی حلقوں کی جانب سے انہیں شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ چوکپنڈوری شہر میں تاجرحضرات من مانے ریٹس لگا کر گاہکوں کو لوٹ رہے ہیں جس پر انہوں نے فرضی گاہکوں کے ذریعے ریٹس چیک کروائے تو تاجرحضرات سرکاری نرخ ناموں سے کئی گناہ زائد نرخوں میں سبزی،فروٹ اور آٹا فروخت کرنے کے مرتکب پائے گئے۔

صاحبزادہ ضرار علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی

Sahibzada Zarar Ali wallima Ceremony Held In Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—دربار عالیہ چکڑالی شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ بدر امیر کے فرزند صاحبزادہ ضرار علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی جس میں سابق رکن اسمبلی چوھدری افتخار احمد وارثی،راجہ جہانگیر اختر بھٹی،چوھدری محمد صدیق،بابو ظفراقبال،راجہ ناصر تاج،پرویزاختر قادری،ملک جمیل اختر عادل،راجہ ظفر محمود،زین العابدین،چوھدری توقیراسلم،اسد عزیز،نصیر اختر بھٹی،الحاج خالد رضا اور دیگر نے شرکت کی۔

پانچ فروری کا جلسہ نااھل حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ھو گا

The February 5 meeting will be a referendum against an incompetent government

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پانچ فروری کا جلسہ نااھل حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ھو گا مسلم لیگی کارکنان تمام رکاوٹیں اور تشدد کے باوجود اس کو کامیاب کریں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یو سی کوٹھہ کلاں کے صدر جنید اعجاز نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ لیاقت باغ کا جلسہ نااھل حکمرانوں کی نیندیں حرام کرے گا،مسلم لیگ ن کے کارکن سیسہ پلای دیوار کی طرح ھیں لیاقت باغ کے جلسے میں بھر پور شرکت کر کے کامیاب بنائیں گے حکومت اوچھے ہتھکنڈے استحمال کر کے مسلم لیگیوں کے جزبوں کو کمزور نہیں کر سکتی۔

Show More

Related Articles

Back to top button