DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; MPA Munira Yamin Satti passed away due to Coronavirus

خاتون رکن پنجاب اسمبلی محترمہ منیرہ یامین ستی کروناسے جنگ لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئی۔نمازے جنازہ کہوٹہ اور ان کے آبائی گاؤں نڑھ میں ادا کیا گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
خاتون رکن پنجاب اسمبلی محترمہ منیرہ یامین ستی کروناسے جنگ لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئی۔ سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین ستی (مرحوم) کی صاحبزادی،ڈپٹی کمشنر خالدیامین ستی صاحب اور سابق چیئرمین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی صاحب کی ہمشیرہ محترمہ ایم پی اے منیرہ یامین ستی وفات پا گیں ان کی نمازے جنازہ کہوٹہ اور ان کے آبائی گاؤں نڑھ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد، کمانڈر قاسم ستی آف کوٹلی ستیاں،سابق چیئرمین یونین کونسل بشندوٹ محمد زبیر کیانی امیدوار برائے چیئرمین تحصیل کونسل کلر سیدا ں،سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی آف منیند شریف،سابق چیئرمین یونین کونسل چوآخالصہ پیر سیدراحت حسین شاہ،سابق چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیا ق احمد،سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی، رہنما پاکستان پی پی پی حلقہ این اے ستاون آصف شفیق ستی، تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید ستی،وائس چیئرمین مرز ا محمد مسعود،سابق چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی،پی ٹی آئی کہوٹہ کے صدر راجہ وحید احمد خان،سابق چیئرمین راجہ ظہور اکبر، سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، وائس چیئرمین تاسب ستی سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، سابق کونسلر راجہ گلزار، صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر کیانی،صدر یوتھ ونگ راجہ رفاقت جنجوعہ، عاصی جنجوعہ،ھامدستی،سابق ممبران ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، قاضی عبدالقیوم،حاجی عبدالروف، کلر سیداں کے سنیئر صحافی اکرام الحق قریشی، ذوالفقار علی ستی،ڈاکٹر مجیب اللہ ستی، عنائت اللہ ستی چیئرمین زکوۃ کمیٹی،پٹواری راجہ خالد آف سنگھوٹ ستیاں،پی ٹی آئی کے نوجوان رہنماء راجہ شاہد علی جنجوعہ آف مٹور،سردارارشد مجید،فوڈ انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ،شوکت ستی آف سون،عمران ستی آف درنکوٹ، ن لیگی کارکنان حاجی محمد سلیم آمین پلازہ،زوہیب وحید ستی،سابق چیئرمین کوکب جرال،پاپا محمود پنجاڑ، ممبران پریس کلب کہوٹہ ارسلان کیانی، کبیر احمد جنجوعہ سمیت ہزاروں افراد کی شر کت کی۔

Kahuta; PML-N MPA Munira Yamin Satti passed away on Thursday of coronavirus complications. Her funeral prayers were offered in her village Narh in Kahuta.
Satti was elected on reserved seat W-346 by the PML-N after the 2018 General Election.

The MPA was reportedly seeking treatment at Rawalpindi’s Combined Military Hospital. Sources said Satti contracted COVID-19 several days ago. She battled the deadly virus for many days but passed away.

She is the daughter of former federal minister Colonel (retd) Muhammad Yamin Satti, who served as the communication and works minister from 1990 to 1993.

سائیں فقیر محمد سرکار سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف کی رہاشگاہ پر جشن فرید و یاد تقریب

Jashne Fareed o Yad gathering held with Sain Faqeer in Kalyam Shareef

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ددربار عالیہ کلیام شریف کے سالانہ عرس کی تیاریاں عروج پر سائیں فقیر محمد اور مائی صاحبہ کی یاد میں انکی رہائشگاہ پر خوبصورت محفل پاک کا انعقاد ہزاروں کی تعاد میں مریدین اور عقیدت مندوں کی شرکت۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سائیں فقیر محمد سرکار سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف کی رہاشگاہ پر جشن فرید و یاد تقریب کا انعقاد کیا گیا سائیں حسن فقیر اور سائیں محسن فقیر سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف کی نگرانی میں تمام تر انتظامات کیے گے محفل پاک میں پاکستان بھر سے ثنا خوان مصطفیٰ ﷺ نے شرکت کی اور آقا کریم ﷺ کے ہاں عقیدت کے پھول نچھاور کیے جبکہ علمائے کرام حضرات نے اولیائے کرام اور بلخصوص بابا فضل شاہ کلیامی کے اعلیشان مرتبے کے حوالے سے گفتگو کی تقریب میں پاکستان بھی سے عقید مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ کہوٹہ سے ممتاز کاروباری شخصیت مختار احمد کلیامی، پیر طریقت رہبر شریعت سید عامر سعید شاہ کاظمی، ارسلان کیانی و دیگر نے بھی شرکت کی بعدازاں محفل سماں کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر کے مشہور قوال حضرات نے شرکت کی اور کوب سماں باندھا مقررین نے سائیں فقیر محمد سرکار کی درباری اور دینی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر سائیں حسن فقیر اور سائیں محسن فقیر سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف نے گفتگو کرتے ہوئے تجام مریدین اور عقیدت مندوذں کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ اس درگاہ سے کوئی خالی ہاتھ نہ لوٹا ہے اللہ سے دعا ہے کہ فیضان کلیام شریف تا قیامت قائم و دائم رہے اور دنیا اس سے مستفید ہو اخر مین خصوصی دعا اور لنگر تقسیم کیا گیا۔

شہر میں گیس کے پریشر کی کمی کی وجہ سے کہوٹہ شہر میں نیا ڈی بی ایس لگا دیا گیا

Due to low gas pressure in the city, a new DBS was installed in Kahuta city

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
شہر میں گیس کے پریشر کی کمی کی وجہ سے کہوٹہ شہر میں نیا ڈی بی ایس لگا دیا گیا اس سے گیس پریشر میں کمی ہو گی کہوٹہ شہر کی آبادی بہت زیادہ ہو گئی ہے ایم این اے صداقت علی عباسی کی کاوشوں سے میں نے اور انھوں نے ایم ڈی اور جی ایم سے ملاقات کر کے ڈی بی ایس لگوایاتا کہ شہر کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا جائے اور پریشر کم نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار پاکستا ن تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی،نوجوان صحافی ارسلان کیانی،چیئر مین زکواۃ کمیٹی عنایت اللہ ستی بھی موجود تھے راجہ خورشید ستی نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے گیس دفتر مے دوبارہ درخواستیں انٹر ہونا شروع ہونگی جبکہ2019میں دی گئی درخواستوں پر بھی جلد ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کے لیے ایم ڈی گیس سے بات چیت ہو رہی ہے انھوں نے کہا کہ کہوٹہ شہر کے انٹری پوائنٹ کو خوبصورت بنانے کے لیے پنجاڑ چوک،کہوٹہ کلب اور دیگر چوکوں کو خوبصورت بنایا جائیگا شہر کی سڑکیں بھی ٹھیک ہونگی پرانی پائپ لائن بھی ٹھیک ہو گی تاکہ سڑک خراب نہ ہوا بعدازاں انھوں نے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات عاصم جنجوعہ عرف عاصی کے والد کی وفات پر انکے گھر جا کر تعزیت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button