DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The results of 8 seats of Rawalpindi Division Bar council have been announced

پنجاب بھر کی طرح راولپنڈی میں ہونے والے پنجاب بارکونسل کے انتخابات میں راولپنڈی ڈویژن کی8نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پنجاب بھر کی طرح راولپنڈی میں ہونے والے پنجاب بارکونسل کے انتخابات میں راولپنڈی ڈویژن کی8نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق ضلع راولپنڈی کی 5نشستوں پربشارت اللہ خان، اسد محمود عباسی،چوہدری آصف لکھن،توفیق آصف اور راجہ فرخ عارف بھٹی آئندہ پانچ سال کے لئے پنجاب بار کونسل کے ممبر منتخب ہو گئے اسی طرح ضلع جہلم کی 1نشست پر3امیداروں کے درمیان مقابلے میں راجہ ظفر اقبال،ضلع چکوال کی1نشست پر3امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد چوہدری محمد اشفاق کہوٹ اور ضلع اٹک کی1نشست پر4امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد ملک اسرارکامیاب قرار پائے اعلان کردہ نتائج کے مطابق ضلع راولپنڈی کی5نشستوں پر 20امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھاہو گا جن میں بشارت اللہ خان 2039ووٹ لے کر پہلے،اسد عباسی1944ووٹ لے کر دوسرے،چوہدری آصف محمود لکھن1758ووٹ لے کر تیسرے، توفیق آصف 1715ووٹ لے کر چوتھے نمبرپر اورراجہ فرخ عارف بھٹی نے1636ووٹ لے کر پانچویں نمبرپر رہے ان کے مد مقابل دیگر امیدواروں میں قوسین فیصل مفتی1608ووٹ حاصل کئے جبکہ حیدر محمود مرزا1561ووٹ،سجاد اکبر عباسی1340،راجہ فہیم حیدر1225،سردار بلال قیوم1223،مسز سرکار عباس1216،سید ذوالفقار عباس نقوی1107،طارق محمود ساجداعوان1039،شاہد محمود مغل894،سید عقیل عباس کاظمی 883،جی ایم شاہ708،محمد شاہد لطیف ڈھڈی518،منظور حسین مغل474،راجہ احسن محمود ستی 310اور سید اقتدار حسین نے304ووٹ حاصل کئے، جہلم کی1نشست پر3امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد راجہ ظفر اقبال32 ووٹوں کی برتری کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے ان کے مد مقابل راجہ فاروق اکرم پنوار دوسرے اورحافظ عبدالسمیع تیسرے نمبر پر رہے اسی طرح ضلع اٹک کی 1 نشست پر ملک اسرار پہلے اورسید طاہر حسین بخاری دوسرے نمبر پر رہے ضلع چکوال کی1 نشست پربھی3امیدواروں کے درمیان مقابلے میں چوہدری محمد اشفاق کہوٹ پہلے، ساجد علی بیگ دوسرے اورراجہ عمران رفیق تیسرے نمبر پر رہے پنجاب بھر میں راولپنڈی ڈویژن کی8نشستوں سمیت پنجاب بار کونسل کی مجموعی طور پر75نشستوں پر ووٹروں نے سالانہ انتخابات میں 5سال کے لئے اپنے امیدواروں کا چناؤ کیاپولنگ صبح ساڑھے8بجے سے5بجے تک جاری رہی پنجاب کی سطح پر ہونے والے انتخابات میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے چیئر مین کے فرائض انجام دیئے جبکہ جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی کی سربراہی میں 13 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج پریذائڈنگ افسران جبکہ سول جج صاحبان پولنگ افسران کے فرائض انجام دیئے پولنگ میں ہر ووٹرنے 8نشستوں کے امیدواروں کے لئے اپنے من پسند 8امیداروں کو ووٹ دیا پولنگ کے موقع پر راولپنڈی کی عدالتوں میں مقامی تعطیل تھی نتائج کا اعلان ہوتے ہی کامیاب امیداروں کے حامیوں نے انہیں کندھوں پر اٹھا لیا اور فتح کا جشن مناتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔

Kallar Syedan; The results of 8 seats of Rawalpindi division in the Punjab Bar Council elections have been announced, according to which Basharatullah Khan, Asad Mehmood Abbasi, Chaudhry Asif Lakhan, Taufiq Asif and Raja Farrukh Arif Bhatti have won 5 seats of Rawalpindi District Members elected

Show More

Related Articles

Back to top button