DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The contractor for gas pipe line disappears leaving work halfway

محکمہ سو ئی گیس کی جا نب سے کلر سید اں شہر میں نئے گیس پا ئپ لا ئن کی بچھا ئی کا کا م سست ر و ئی کا شکا ر محکمے کے ٹھیکید ا ر ا ھو ر ہ کا م چھو ڑ کر غا ئب

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…محکمہ سو ئی گیس کی جا نب سے کلر سید اں شہر میں نئے گیس پا ئپ لا ئن کی بچھا ئی کا کا م سست ر و ئی کا شکا ر محکمے کے ٹھیکید ا ر ا ھو ر ہ کا م چھو ڑ کر غا ئب گلیو ں کی کھد ا ئی سے شہر یو ں کو مشکلا ت کا سا منا۔تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ سو ئی گیس کی جا نب سے کلر سید اں شہر میں نئے گیس پا ئپ لا ئن کی بچھا ئی کا کا م شر و ع کیا گیا جس پر محکمے کے ٹھیکید ا رگز شتہ د و ہفتو ں سے کا م چھو ڑ کر غا ئب ہو گئے ا و ر کھد ا ئی کی گئی گلیو ں سے شہر یو ں کا گز ر نا محا ل ہو گیا ا و ر گہر ے گڑ ے پڑ نے ا و ر ا ن میں پا نی کھڑ ے ہو نے کی و جہ سے نما ز یو ں کے کپڑ ے نا پا ک ہو تے ہیں سا بق بلد یہ کو نسلر عا طف ا عجا ز بٹ نے محکمہ سو ئی گیس کے ا علی ا حکا م سے کلر سید اں شہر میں شر و ع کیے گئے کا م کو فو ر ی ختم کر نے ا و ر گلیو ں کی مر مت کا مطا لبہ کیا۔

Kallar Syedan; The laying of a new gas pipeline in the city of Kallar Syedan ​​by the Sui Gas Department has slowed down due to the department’s contractors leaving the work and disappearing.

پی پی پی اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے,اظہر محمود بھٹی

The PPP is the largest political party in the country, Azhar Mahmood Bhatti

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…میرے ووٹ پہ ڈاکہ نامنظور،گلگت بلتستان کے غیور عوام کا یہ نعرہ ووٹ چوروں کیلیے سیاسی موت کا آوازہ ہے۔سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگانے اور اپنے نوکروں کو اقتدار کے ایوانوں میں گھسانے والوں کو اب یہ سوچنا ہو گا کہ اب ان کی یہ پالیسی نہیں چلے گی۔ گلگت بلتستان کے الیکشن نے ووٹ چوروں کو بری طرح ایکسپوز کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار پی پی پی تحصیل کلر سیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی نے ایک بیان میں کیا،انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حالیہ ٹمپرڈ الیکشن سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ پی پی پی اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ہر طرح کا ریاستی جبر اور اسٹبلشمنٹ کے ہتھکنڈے اس کی مقبولیت اور عوامی حمایت کو ختم نہیں کر سکے آئندہ الیکشن پی پی پی کی جیت اور عوامی راج کی نوید ہونگے۔ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت اور معاملہ فہمی نے پی پی پی میں ایک نئی روح پھونک دی ہے اور وہ اس ملک کے عوام کی آخری امید ہیں تبدیلی سرکار نے اس ملک کے غریب عوام کو مایوس کیا ہے صرف جھوٹ جھوٹ اور جھوٹ اس حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تل خالصہ کی سو مستحق طالبات کو یونیفارمز اور شوز فراہم

uniforms and shoes to 100 deserving students donated at Tal Khalsa girls school

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…الخدمت فاونڈیشن کلرسیداں نے چوہدری ابرار حسین کی قیادت میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تل خالصہ کی سو مستحق طالبات کو یونیفارمز اور شوز فراہم کیئے ہیں۔شوز انجمن تاجراں کلرسیداں کے سابق صدر راجہ شاھد پکھڑال نے مہیا کیئے تھے۔

معروف کاروباری اور جیولر شیتخ نثار احمد بھی کورونا سے چل بسے

Businesman Jewller Sheikh Nisar Ahmed passed away with covid-19

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مضافات کے بعد کلرسیداں شہر میں بھی کورونا نے پنجے گھاڑ لیئے معروف کاروباری اور جیولر شیتخ نثار احمد بھی کورونا سے چل بسے یہ مسلم لیگ ضیا تحصیل کلرسیداں کے صدر شیخ خورشید احمد کے بھائی اور اسد شیخ کے ابو تھے نمازجنازہ ہفتہ کی شب کلرسیداں اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی حلقوں اور تاجروں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی لواحقین کی جانب کورونا کے باعث سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے چونے سے گول دائرے میں نشان بھی لگائے گئے تھے مگر جنازہ میں شریک لوگوں نے سماجی فاصلے کو اپنے پاؤں سے مٹا دیا اور نہ صرف ہجوم کی شکل میں نماز جنازہ میں شریک ہوئے بلکہ اس کے بعد بھی اظہار تعزیت کے لیئے مزید ہجوم کی شکل میں جمع ہو گئے

شیخ عدیل کی کمسن دختر انتقال کر گئیں

Daughter of Sheikh Adeel passed away in Kallar

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر یوتھ کے رہنما شیخ عدیل کی کمسن دختر انتقال کر گئیں نماز جنازہ کلر سیداں میں ادا کی گئی جس میں حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض، عاطف اعجاز بٹ،راجہ ظفر محمود،شیخ خورشید احمد،شیخ سلیمان شمسی،سردار محمد اخلاق،ندیم الفت،نعیم بنارس، شیخ شبیر ہیرا،شیخ شکیل اور دیگر نے شرکت کی۔

پوٹھوہار کے معروف نوحہ خواں راجہ محمد اقبال انتقال کر گئے نماز جنازہ کلرسیداں کے گاؤں تریل مین ادا کی گئی

Raja M Iqbal passed away in village Tarrail

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پوٹھوہار کے معروف نوحہ خواں راجہ محمد اقبال انتقال کر گئے نماز جنازہ کلرسیداں کے گاؤں تریل مین ادا کی گئی جس میں سید فضل عباس بخاری ایڈووکیٹ،سید راحت علی شاہ، ظفر عباس مغل، سید مداح حسین شاہ، سائیں امجد حسین، سردارمحمد آصف، راجہ ملازم جعفری،چوہدری ساجد بنگیال،راجہ غلام قنبر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button