DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Ex PM Shahd Khaqan Abbassi visits various places in Kahuta

سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی کہوٹہ آمد

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی کہوٹہ آمد صدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ راجہ محمد بشیر (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے منعقد ہ اجتماعی دعا میں شر کت۔ سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے راجہ محمد بشیر(مرحوم) کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ راجہ محمد بشیر (مرحوم) مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ تھے پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کی موت سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو گا ان خیالات کا اظہارسابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے صدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ راجہ محمد بشیر (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے منعقد ہ اجتماعی دعا میں شر کت کے بعد ان بھائی راجہ سجاد سے اظہار تعزیت کے بعد اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔اجتماعی دعامیں سابق وزیر اعظم پاکستان معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی،ایم پی اے راجہ صغیر احمد،ن لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد، وائس چیئرمین سردار طاہر محمود، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی، صدر مسلم لیگ ن یوسی بیور راجہ نذاکت حسین، راجہ احتشام لہڑی، راجہ ظہورآف گوہڑہ، راجہ اظہار مجید، آفتاب کیانی نارہ،حکیم بر کت حسین، صوفی عبدالرحیم، شیخ جاوید،ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ رومان سعید، افتخار احمد غوری، فیاض جنجوعہ، کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی۔

کرنل وسیم جنجوعہ کو صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرنے گولڈ میڈل دینے کا اعلان کر دیا

President Press Club Kahuta Raja Imran Zameer announces to award gold medal to Col. Wasim Janjua

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ سپورٹس سٹیڈیم کی منظوری اور تعمیر کے لیے بے پناہ خدمات کے اعتراف پر کرنل وسیم جنجوعہ کو صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرنے گولڈ میڈل دینے کا اعلان کر دیا۔ صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرنے بہت جلد ایک تقریب کا انعقاد کر کے پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کے صدر کرنل(ر) وسیم جنجوعہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی کو گولڈ میڈل دیں گئے۔ تفصیل کے مطابق صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہوٹہ کے نوجوانوں کو سپورٹس سٹیڈیم کی سخت ضروت تھی مگر کسی نے بھی ان کے بارے میں نہیں سوچھا ہمارے علاقے میں بے پناہ بڑی بڑی شخصیات موجود ہیں مگر کسی نے بھی ہمارے نوجوانوں کے اس درینہ مسلے کو حل کر نے کی کوشش نہیں کی نوجوانوں کے اس بڑھے مسلے کو دیکھتے ہوئے پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کے صدر کرنل(ر) وسیم جنجوعہ نے ذاتی کوششو ں سے کہوٹہ کے قریب22کنال سر کاری اراضی کلیر کرا کرمحکمے کو دی جس پر کام جاری ہے کہوٹہ سپورٹس سٹیڈیم کی منظوری اور تعمیر کے لیے بے پناہ خدمات کے اعتراف پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرنے بہت جلد ایک تقریب کا انعقاد کر کے پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کے صدر کرنل(ر) وسیم جنجوعہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی کو گولڈ میڈل دینے کا اعلان کیا۔

ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شوکت جنجوعہ کے بہنوئی راجہ فاضل وفا ت پا گئے

Raja Fazil passed away in Mator

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شوکت جنجوعہ کے بہنوئی راجہ فاضل وفا ت پا گئے۔نمازے جنازہ میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سمیت سینکٹروں افراد کی شر کت۔شوکت جنجوعہ کے بہنوئی راجہ فاضل کی نمازے جنازہ مٹور کے مقام پر ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،سابق وزیر اعظم پاکستان معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی،ایم پی اے راجہ صغیر احمد، معروف سیاسی وسماجی شخصیت فراز جنجوعہ آف مٹور،سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سابق ناظم یوسی مٹور راجہ الیاس،ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی، راجہ احتشام لہڑی، راجہ ظہورآف گوہڑہ، راجہ اظہار مجید، آفتاب کیانی نارہ،حکیم بر کت حسین، صوفی عبدالرحیم، شیخ جاوید،خان طاہر خان،راجہ عبا س پپو،راجہ عرفان سرور،راجہ طارق سرور، راجہ توقیر احمد مٹور،ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ رومان سعید، افتخار احمد غوری، فیاض جنجوعہ، کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button