Kallar Syedan; Syed Mahmood Hussain Shah of Minhaj Ul Quran passed away, namaz e janaza held in Kallar sports ground
ادارہ منہاج القرآن کلرسیداں کے سرپرست سید محمود حسین شاہ انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں میں ادا کی گئی
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ادارہ منہاج القرآن کلرسیداں کے سرپرست سید محمود حسین شاہ انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں میں ادا کی گئی جس میں پروفیسر سجاد حسین ساجد،ایاز قمر،اعجاز بٹ،حاجی اخلاق حسین،محسن نوید سیٹھی،شہزاد بٹ،چوہدری صداقت حسین،راجہ پرویز اختر قادری،سید راحت علی شاہ،اسد عزیز،راجہ محمد ثقلین،عثمان مانی،عاقب علی،شیخ حسن ریاض،شیخ حسن سرائیکی،حاجی طارق تاج،تنویر ناز بھٹی،زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،مسعود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔
سابق پرنسپل ڈگری کالج فار بوائز کلر سیداں پروفیسر جاوید محمود صاحب وفات پا گئے
Former Principal Degree College for Boys Kallar Syedan Professor Javed Mahmood passed away in Morra Heeran, Choa Khalsa
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… سابق پرنسپل ڈگری کالج فار بوائز کلر سیداں پروفیسر جاوید محمود صاحب وفات پا گئے نماز جنازہ آج شام 4.30 بجے موہڑہ ہیراں میں ادا کی گئی
حاجی راجہ محمد اقبال ( آف ڈہوک بنگیال چوآ خالصہ ) وفات پا گئے
Haji Raja M Iqbal passed away in Dhok Bangyal, Choa Khalsa
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… حاجی راجہ محمد اقبال ( آف ڈہوک بنگیال چوآ خالصہ ) وفات پا گئے, ان کی تدفین بروز ہفتہ 21 نومبر دن ایک بجے آبای گاوں۔ ڈہوک بنگیال چوآ خالصہ راولپنڈی میں ادا کی گئی۔
تمام سیاسی مذہبی جماعتوں نے تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار
All political and religious parties express heartfelt grief over the death of Allama Khadim Hussain Rizvi
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں کی تمام سیاسی مذہبی جماعتوں نے تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالم اسلام کا نقصان قرار دیا اور کہا کہ مرحوم تاجدار ختم نبوت کے حقیقی مجاھد اور سچے عاشق رسول تھے پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی نے خادم حسین رضوی کی خدمات کو بے مثالی اور لازوال قرار دیتے ہوئے شکوہ کیا کہ اسلام کے نام پر معرض وجود آنے والے اسلامی ملک میں ختم نبوت کے سب سے بڑے داعی کے لاکھوں افراد پر مشتمل جنازے کو بھی میڈیا سے دور رکھ کر تحریک لبیک سے جس تعصب اور نفرت کا مظاہرہ کیا گیا وہ انتہائی قابل مذمت ہے مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی چوہدری اخلاق حسین نے کہا کہ علامہ خادم رضوی حقیقی معنوں میں نبی ص کے داعی تھے انہوں نے نبی کی حرمت کا ہمیشہ پرچم بلند رکھا ان کے مشن سے کسی کو بھی اختلاف نہیں مگر حکومت وقت نے ان کی نمازجنازہ کی کوریج روک کر اپنی فسطائیت کا مظاہرہ کیا ہے جس کی ہر سطع پر مزمت کی جانی چاہیئے یہ اختیارات کے بل بوتے پر ہر سیاسی مخالف کو کچلنے کے لیئے غیر قانونی اقدامات کر رہی ہے جو بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا علامہ خادم رضوی نے ہمیشہ حرمت رسول پر پہرہ دیا ان کے مقاصد اور نصب العین سے کوئی مسلمان اختلاف کر ہی نہیں سکتا پی ٹی آئی کے رہنما سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف نے علامہ کی وفات پر تحریک لبیک سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں کے سینکڑوں لوگوں نے مینار پاکستان لاہور پہنچ کر تحریک لبیک کے قائد علامہ خادم حسین رضوی کے نماز جنازہ میں شرکت کی کلرسیداں شہر کے علاؤہ یوسی بشندوٹ،غزن اباد،گف،کنوھا،چوآخالصہ،سموٹ،منیاندہ،نلہ مسلماناں،دوبیرن کلاں،بھلاکھر کے تمام کارکنان کے قافلے کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم پہنچے جہاں سے 95 گاڑیوں پر مشتمل طویل قافلہ لبیک لبیک یا رسول اللہ اور تاجدار ختم نبوت کے فلک شگاف نعرے فضا میں بلند کرتے ہوئے لاھور روانہ ہوا قافلے میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حافظ منصور لنگڑیال،محسن عبداللہ،راجہ ازرم حمید سیالوی،مفتی زاھد یوسف،مولانا زبیر تبسم،ممتازاشرف مدنی،مولانا عبدالغفور چشتی،عاطف وارثی اور دیگر سینکڑوں کارکنان شریک ہوئے۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر بلدیہ کلر سیداں کے زیراہتمام ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں سیرت کانفرنس ہفتہ کے روز منعقد ہوئی
Seerat conference held in Kallar Syedan n the direction Punjab government
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…حکومت پنجاب کی ہدایت پر بلدیہ کلر سیداں کے زیراہتمام ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں سیرت کانفرنس ہفتہ کے روز منعقد ہوئی جس کی صدارت چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نے کی جبکہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد مہمان خصوصی تھے نظامت کے فرائض معروف شاعر عبدالرحمان واصف نے سرانجام دیئے تقریب میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں حافظ سہیل اشرف،قمر ایاز،محسن نوید سیٹھی،شہزاد بٹ،عنصر خان کے علاؤہ مسلم لیگ ن کے حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن سرائیکی،زین العابدین عباس،حاجی ریاست حسین نے بھی شرکت کی قاری محمد اجمل قادری نے تلاوت جبکہ رضوان چشتی،عقیل عابد وارثی،احسان چشتی نے ہدیہ نعت پیش کیا معروف علما مولانا عبدالجبار فدائی اور مولانا خلیل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام تلوار سے نہیں محمد عربی ﷺ کے کردار اور اخلاق سے پھیلا ہے سیرت رسول ﷺمنانا ہی کافی نہیں بلکہ اسے اپنی زندگیوں میں نافذ کرنا بھی ضروری ہے نبی ﷺ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ پر عمل کر کے ہی ہم دنیا و آخرت کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔