Kahuta; Yasir Mehmood appointed new SHO of Kahuta police station. Commitment to eradicate crime from the area.
یاسر محمود پولیس تھانہ کہوٹہ کے نئے ایس ایچ او تعینات۔علاقے سے جرائم کا خاتمہ کر نے کا عزم۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یاسر محمود پولیس تھانہ کہوٹہ کے نئے ایس ایچ او تعینات۔علاقے سے جرائم کا خاتمہ کر نے کا عزم۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ حافظ مرزا آصف چار ماہ کی چھٹی پہ روانہ ہوگئے تھے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ مرزا محمد آصف تعلیمی مصروفیات کی وجہ سے چھٹی پہ روانہ ہوگئے تھے حافظ مرزا آصف محمود کو پولیس تھانہ کہوٹہ کے ملازمین اور سول سوسائٹی کے معززین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گلے میں پھولوں کے ہاراور مالائیں ڈال پر پرنم آنکھوں کے ساتھ الوداع کیااور ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا تھا گذشتہ روز یاسر محمود پولیس تھانہ کہوٹہ کے نئے ایس ایچ او تعینات ہو گئے ہیں انہوں نے اس موقع پر اپنے پولیس اسٹیشن کی حدود میں سے تما م جرائم کا خاتمہ کر نے کا عزم کیا ہے۔
Kahuta; Yasir Mehmood has been appointed new SHO of Kahuta police station and has Determined to eradicate crime from the area. Current SHO Kahuta Mohammad Asif had gone on leave due to academic engagements. Yasir Mehmood has been posted as the new SHO of Kahuta police station. He has vowed to eradicate all crimes from within the limits of his police station.
جامع مسجد ایمنہ میں محفل میلاد ﷺ سے خطاب
Millad held at Jammia Masjid Amina
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پیر سید مظہر حسین گیلانی اورمولانا آصف القادری نے محفل میلاد ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام کی ہر صبح عید میلا د النبی ﷺ ہوتی تھی۔آج سرکار دوعالم ﷺ بظاہر ہمارے سامنے نہیں ہیں مگر صحابہ کرام صبح و شام نبی پاک ﷺ کی زیارت کرکے عید مناتے تھے۔انھوں نے کہاکہ رب تعالی ارشاد فرماتا ہے کہ اے محبوب ﷺ اگر تمہیں پیدا کرنا مقصود نہ ہوتا تو دنیا کو پیدا نہ کرتا۔ اس لئے جب سے دنیا کو وجودعمل میں آیا ہے تب سے ہر دور میں نبی برحق ﷺ کی میلاد کا تذکرہ ہوتا آیا ہے۔یہاں تک کہ کعبہ شریف نے بھی آپ ﷺ کی پیدائش کی خوشی منائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین پیر سید مظہر حسین گیلانی،مولانا آصف القادری مہتم دارلعلوم قادریہ جیلانہ جیوڑہ، مولانا قاری عزیز حیدر نے جامع مسجد ایمنہ میں محفل میلاد ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرحافظ شبیر احمد نقشبندی، قاری محمد زبیر،میاں احمد قادری،سید شہزادحسین شاہ،سید خالد حسین شاہ،مولانا حافظ صغیر احمد،حافظ حامد رضاء، الحاج ظفرمحمودقادری،مولانا ثاقب بشیر،مولانا عابد حسین قادری، مولانا حافظ عاقب محمود قادری، راجہ سید اکبر قادری سمیت دیگر کثیر تعداد اہلیان علاقہ نے شرکت کی انہوں نے کہاکہ دنیا کے ہر مذہب نے یکسانیت اور انسانیت کا درس دیا ہے نیز جنتی مذہبی کتابیں ہیں ان میں بھی انسانیت کے فروغ پر زور دیا گیا ہے۔پیغمبر اسلام ﷺ نے محبت و امن کا پیغام دیا اور بتایا کہ اگر کسی کو تکلیف ہوتو اس کا درد محسوس کرنا چاہئے۔پیغمبر اسلام ﷺ کو جشن میلاد کی ضرورت نہیں بلکہ ہم لوگوں کو ہے تاکہ ان کی تعلیمات پر عمل کیا جاسکے۔