DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; All government tactics to stop anti-France rallies fail. Tahreek e labbaik activists reach Liaquat Bagh in large numbers

فرانس کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے انعقاد کو روکنے کے تمام حکومتی حربے ناکام ہو گئے تحریک لبیک کے کارکن بھاری تعداد میں لیاقت باغ پہنچنے میں کامیاب

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…فرانس کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے انعقاد کو روکنے کے تمام حکومتی حربے ناکام ہو گئے تحریک لبیک کے کارکن بھاری تعداد میں لیاقت باغ پہنچنے میں کامیاب ہو گئے انتظامیہ کی جانب سے کارکنوں اور عہدیداران کی گرفتاری بھی حکومت کے کسی کام نہ آئی اور تحریک لبیک کے کارکنان موسم کی خرابی مسلسل بارش اور حکومتی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے لبیک لبیک یا رسول اللہ کے فلک شگاف نعرے فضا میں بلند کرتے ہوئے لیاقت باغ پہنچ گئے حکومت نے فرانس کے خلاف یہ ریلی روکنے کے لیئے انتظامیہ کو فری ہینڈ دے رکھا تھا پولیس کی جانب سی کئی ایام سے کارکنوں کی پکار دھکڑ اور چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا پولیس اور تحریک لبیک کے کارکنوں کے درمیان جاری آنکھ مچولی میں تحریک لبیک کے پرجوش کارکنان بازی لے گئے حکومتی رکاوٹیں کنٹینر رکھ کر راستوں کی بندش بھی کارکنوں کو لیاقت باغ پہنچنے سے روک نہ سکی تمامتر حکومتی حربوں رکاوٹوں پکڑ دھکڑ کے باوجود کارکنان اپنے طور پر لیاقت باغ پہنچ کر بھرپور احتجاج ریکارڈ کرانے میں کامیاب رہے عوامی حلقے بھی حیران تھے کہ کل تک تحریک لبیک کے دھرنوں میں شریک انہیں لنگر پہنچانے والی تحریک انصاف اور انہیں ہزار ہزار روپے دے کر رخصت کرنے والے اس تحریک سے الرجی کیوں ہیں؟پی ٹی آئی کی ساری سیاست احتجاجی جلسوں اور دھرنوں پر مشتمل ہیاس کے باوجود جبکہ ملک کے طول و عرض میں اپوزیشن کے بڑے بڑے جلسے اور ریلیاں جاری ہیں حکومت کی جانب سے توہین رسالت کے مرتکب فرانس کے خلاف ریلی کو روکنا کیوں ضروری سمجھا گیا اور تمام تر انتظامی ہتھکنڈوں کے باوجود احتجاجی ریلی کو نہ روکا جا سکا کارکنان رکاوٹوں کنٹینرز کو اٹھا کر دور پھینک کر لیاقت باغ جا پہنچے اور انتظامیہ ایک بار پھر بری طرح سے ناکام نظر آئی اس طرح حکومت تمام تر وسائل کے باوجود ھار گئی اور نہتے کارکنان لبیک لبیک یا رسول اللہ کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ سرخرو رہے۔

Kallar Syedan; All government tactics to stop the rally against France failed. A large number of Tehreek-e-Labaik workers reached Liaquat Bagh. The arrest of workers and officials by the administration was of no use to the government. Labbaik workers reached Liaquat Bagh, shouting slogans in bad weather and continuous rains and government obstructions. police tried to round out the workers for several days and raids and also government laid barriers container by placing routes shutdown workers. Despite all the government’s tactics and obstacles, the workers managed to reach Liaquat Bagh on their own and managed to record a full scale protest.

گیس لو ڈ شیڈ نگ اور پر یشر میں کمی کے با عث شہر ی لکڑ یا ں،سلنڈ ر کی گیس مہنگے د ا مو ں خر ید کر گز ا ر ہ کر نے پر مجبو ر

Public force to burn wood Due to gas load shedding and reduction in pressure

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سید اں میں گیس لو ڈ شیڈ نگ اور پر یشر میں کمی کے با عث شہر ی لکڑ یا ں،سلنڈ ر کی گیس مہنگے د ا مو ں خر ید کر گز ا ر ہ کر نے پر مجبو ر ہو گئے روزانہ شب گیارہ بجے سے صبح چھ بجے تک سوئی گیس مہیا کی جاتی ہے جبکہ صبح چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک سوئی گیس کے پر یشر میں کمی ر ہتی ہے۔جس سے کاروباری حلقوں کے علاوہ گھریلو صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ صبح کے ناشتے دن اور رات کے کھانے کے وقت سوئی گیس مکمل طور پر بند رہتی ہے جس سے وہ اپنے گھروں میں سوختہ لکڑی جلانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔انہوں نے وفاقی وزیر پٹرولیم سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

راجہ ندیم احمد کے تایا محمد یوسف کو سکوٹ کے قریب ساکرا میں سپرد خاک کر دیا گیا

Raja Nadeem Ahmed’s uncle Muhammad Yusuf namaz e janaza held in Sakra near Sakot

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کے تایا محمد یوسف کو سکوٹ کے قریب ساکرا میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں چوہدری صداقت حسین،سید راحت علی شاہ،راجہ صفدر کیانی،راجہ پرویز اختر قادری،ٹھیکیدار محمد بشارت،شاھد گجر،راجہ محمد ثقلین،حاجی چوہدری اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،مسعود بھٹی،راجہ جاوید کیانی،چوہددی توقیراسلم،سردار محمد آصف،الحاج غلام ظہیر اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button