DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Inauguration of Khyber Dera Shinwari at Kahuta Panjar Chowk

کہوٹہ پنجاڑ چوک میں خیبر ڈیرہ شنواری کا افتتاح ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف سمیت سابق بلدیاتی نمائندوں اور سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ پنجاڑ چوک میں خیبر ڈیرہ شنواری کا افتتاح ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف سمیت سابق بلدیاتی نمائندوں اور سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ پنجاڑ چوک میں حافظ عبداللہ عباسی، سردار مسعود، راجہ معراج اسلم،راجہ حامد اعجاز،سردار انعام،راجہ رومان سعید کے خیبر ڈیرہ شنواری،زم زم فوڈ اینڈ کیٹرینگ نامی کاروباری سنٹر کا افتتاح ہوا کاروباری سنٹر کا افتتاح ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف نے کیا جبکہ اس موقع پر سابق بلدیاتی نمائندے سابق چیئرمین یوسی مواڑہ میجر عبدالرؤف جنجوعہ، سابق چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی، سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی،وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود،سابق چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر ظہو رعباسی،سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت،سابق چیئرمین ایم سی راجہ ظہور اکبر،سابق کونسلرحاجی ملک عبدا لروف،راجہ فیصل، حاجی ملک منیر اعوان،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سر پرست اعلیٰ سعید افضل چوہان،جنرل سیکرٹری اصغر کیانی، آڈٹ آفیسر حاجی عبد الرشید دیگر ممبران ارسلان کیانی، راجہ شاہد، افتخار غوری، احتشام کیانی، فیضان جنجوعہ،کبیر جنجوعہ، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ، سرفراز قریشی، حامد لطیف ستی،وقار محبوب جنجوعہ، ذوالفقار علی ستی، خان نثار، راجہ احشتام لہڑی، راجہ فیاض لہڑی،ٹھکیدار راجہ ساجد،ٹھکیدار قمر عباسی سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شر کت کی اس موقع پر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف سمیت تمام افراد نے کاروباری سنٹر کے آنر کو مبارکباد پیش کی اور ان کے کاروبار میں بر کت کے لیے خصوصی دعا کی۔

Kahuta; Inauguration of Khyber Dera Shinwari at Kahuta Panjar Chowk was attended by eminent religious scholar Sahibzada Dr. Sajid-ur-Rehman Sajjada Nasheen Darbar-e-Alia Baghar Sharif and former local body representatives and political and social personalities.

ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان اور سر دار مظہر حسین ملاقات

President PTI Kahuta Raja Waheed Ahmed Khan and Sardar Mazhar Hussain meet MPA Raja Sagheer Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان اور سر دار مظہر حسین ملاقات۔مختلف سیاسی حالات،کہوٹہ شہر کی تعمیر و تر قی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان، سر دار مظہر حسین اور سیکر ٹری اطلاعات ملک عامر محمود نے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد سے ان کے آفس میں مٹور میں ملاقات کی اور ان سے کہوٹہ شہر میں گلیات کی تعمیر،واٹر سپلائی اور دیگر سیاسی معملات پر تفصیلی گفتگو کی۔

کہوٹہ گورنمنٹ بواہز ہائی سکول کے گراوئنڈمیں پہلا چوہدری محسن فاروق (مرحوم) اور بابو وزیر(مرحوم)والی بال میچ کا انعقاد

The first Chaudhry Mohsin Farooq (late) and Babu Wazir (late) volleyball match was held in the grounds of Kahuta Government Boys High School.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ گورنمنٹ بواہز ہائی سکول کے گراوئنڈمیں پہلا چوہدری محسن فاروق (مرحوم) اور بابو وزیر(مرحوم)والی بال میچ کا انعقاد۔سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی۔کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیا۔گذشتہ روز گورنمنٹ بواہز ہائی سکول کہوٹہ کے گراؤنڈ میں پہلا چوہدری محسن فاروق (مرحوم) اور بابو وزیر(مرحوم)کے نام سے منصوب والی بال میچ کا انعقاد کیا جس میں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل، معروف کاروباری شخصیت ملک آصف،ماسٹر راجہ زبیر،چوہدری واجد، لالہ ایوب سمیت دیگر افراد نے شر کت کی میچ کے آخر میں مہمان خصوصی سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، عدیل افضل، ملک آصف، ماسٹر زبیر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمدکی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی سابق ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب سے ملاقات

Former Chairman UC Bior Raja Fayyaz Ahmed meets Raja Muhammad Ali

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمدکی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی سابق ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب سے ملاقات۔آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔گذشتہ روز سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی سابق ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب سے سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمدنے ملاقات کی اس موقع پر ن لیگی رہنما ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ،راجہ رومان سعید،راجہ نذاکت حسین، راجہ عاصی،عابد عباسی،سرفراز قریشی، راجہ نذاکت اور حامد ستی بھی موجود تھے۔سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد اور دیگر افراد نے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کو نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب بننے پر مبارکباد دی اور علاقائی و ملکی سیاسی صورتحال زیر بحث رہی۔

Show More

Related Articles

Back to top button