DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Mushtaq Ahmed, a resident of Tangi, committed suicide after receiving a court notice.

عدالتی نوٹس موصول ہونے پرٹنگی کے رہائشی مشتاق احمد نے خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عدالتی نوٹس موصول ہونے پرٹنگی کے رہائشی مشتاق احمد نے خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ کے علاقہ ٹنگی سے تعلق رکھنا والے 60 سالہ بزرگ مشتاق احمد ولد سجاول نے زمینی تنازعہ کے حوالے سے عدالتی نوٹس موصول ہونے پر دل برداشتہ ہو کر خودکشی کی غرض سے تیزاب پی لیا۔ جن کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں سے طبی امداد کے بعد بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گے۔

Kahuta; Mushtaq Ahmed, a resident of Pratingi, committed suicide after receiving a court notice. According to details, 60-year-old Mushtaq Ahmed son of Sujawal from Tangi area of Kahuta received a court notice regarding a land dispute When this happened, his heart became impatient and he drank acid for the purpose of suicide. He was rushed to THQ Hospital from where he was shifted to Benazir Bhutto Hospital, Rawalpindi where he succumbed to his injuries.

کہوٹہ دورئے کے موقع پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر سے ملاقات

Amir Jamaat-e-Islami Senator Siraj ul Haq meets President Press Club Kahuta Raja Imran Zameer on his visit to Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ دورئے کے موقع پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر سے ملاقات سوالات کے جوابات بھی دیئے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہوٹہ کا دورہ کیا اور وہاں شمولیتی کنویشن میں شر کت کی کنویشن نے کے بعد رہنما جماعت اسلامی ا جتبٰی ستی کی طرف سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے اوعزا میں پر تکلف عشائیہ کا بندو بست کیا گیا جس میں صوبائی،ضلعی اور تحصیل و سٹی عہدیداران کے ساتھ سابق صد ر با ر ایسوسی ایشن کہوٹہ ممتاز سنیئر قانون دان راجہ ذوالفقار کیانی ایڈووکیٹ، حاجی ملک عبدالرؤف سابق کونسلر، راجہ تنویر احمد امیر کہوٹہ، سردار مسعود احمد،ابرار عباسی، ماسٹر (ر) آفتاب عباسی، راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ، ملک عبدالباسط، ملک عبدالقیوم، ملک سعید، سردار امین ثاقب اور دیگر بڑی تعداد میں صحافیوں،وکلاء، کارکنان نے شرکت۔ اجتبیٰ ستی کی رہائش گاہ پر عشائیے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیراور جنرل سیکرٹری اصغر کیانی کے سوالات کے جوابات بھی دیئے اور کہا کہ پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی کی جماعتیں عوامی مفاد کی بجائے اپنے مفادات اور اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب اور مہنگائی کا سلسلہ عروج پر ہے۔ غریب آدمی روٹی اور اور روزگار کے حصول کے لیئے ذلیل و خوار جبکہ حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اکیلی نہ ہے بلکہ خدا کی مدد ہمارے ساتھ ہے۔ ہم ملک بھر میں جماعت کو منظم کرکے عوام کو ایماندراقیادت مہیا کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سلیکٹڈ ہے۔

بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد پاک کا اہتمام کیا گیا

Milad was organized under the auspices of Bar Association Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد پاک کا اہتمام کیا گیا جس میں فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا یا راولپنڈی ڈویژن کے تمام وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر آفتاب احمد رائے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد زبیر سول کہوٹہ سردار عظمت حیات سول جج کہوٹہ سید ذوالفقار عباس نقوی ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل سجاد اکبر عباسی ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل نے خصوصی شرکت کی نعت خوان حضرات اور اور علماء نے عقیدتوں کا اظہار کیا آخر میں صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا فرانس کی جانب سے سے گستاخانہ خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button