DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Millad organised by bar association Kallar Syedan

کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میلاد النبی ﷺکا انعقاد

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میلاد النبی ﷺکا انعقاد،نعت خوانوں میں ثاقب حمید نقشبندی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،مبشر سلیم ایڈووکیٹ،جی ایم شاہ ایڈووکیٹ،چوہدری عدنان نگیال ایڈووکیٹ،رفاقت حسین نے شرکت کی۔معروف عالم دین مولانا محمد اقبال قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وکلاء اور پڑھے لکھے لوگ اپنے شہر محلے کی مساجد کا انتظام وانصرام اور امام مسجد وخطیب رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں تا کہ معاشرے میں دین کی ترویج صحیح معنوں میں ہو سکے جب آ پ لوگ انتخاب کریں گے تو یقیناً پڑھے لکھے امام مسجد وخطیب ہو گا اور اس کا اثر آ پ کی آ نیوالی نسلوں کیلئے بہتر ہوگا حضور ﷺکی دی ہوئی تعلیمات پر عمل کر کے ہی سرخرو ہو سکتے ہیں ہمارے لئے دنیا کی سب سے بڑی سعادت نبی کریم ﷺکا امتی ہونا ہے پڑھے لکھے لوگوں کو موجودہ دور میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج آ فتاب احمد رائے،سول ججز محمد اسلام چوہدری، عمران امیر،عمران، نثار ملک،عمیر حسین بھٹی،راجہ شکیل آ صف، راجہ گلفراز، یاسر بشیر راجہ، ممبر پنجاب بار کونسل واصف علی چوہدری،چوہدری اسد الرحمن، سردار محمد بشیر، سردار حسن رضا اور دیگر نے شرکت کی نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری بار عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے۔

Kallar Syedan; Milad-un-Nabi organized by Kallar Syedan Bar Association was attended by Saqib Hameed Naqshbandi, Javed Chishti Advocate, Mubashir Saleem Advocate, GM Shah Advocate, Chaudhry Adnan Nagyal Advocate and Rafaqat Hussain and many others.

بیس سالہ دوشیزہ مبینہ طور پر اپنے آشنا کیساتھ فرار ہو گئی اور لاکھوں روپے کی کیش اور طلائی زیورات بھی ہمراہ لے گئی

The 20-year-old girl allegedly fled and took millions of rupees in cash and gold jewellery with her.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…بیس سالہ دوشیزہ مبینہ طور پر اپنے آشنا کیساتھ فرار ہو گئی اور لاکھوں روپے کی کیش اور طلائی زیورات بھی ہمراہ لے گئی۔پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔مسمی (ز) نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں محنت مزدوری کرتا ہوں،والدہ ضعیف العمر جبکہ والد وفات پا چکے ہیں۔گزشتہ روز میری بیس سالہ ہمشیرہ (ش) اپنے گھر سے اچانک غائب ہو گئی۔اپنے طور پر پتہ جوئی کرتا رہا مگر اس کا کوئی سراغ نہ مل۔ ہمشیرہ کے کمرے کی تلاشی لینے پر نقد رقم مبلغ ساڑھے چھ لاکھ روپے اور ساڑھے تین تولے زیور ات بھی غائب پائے گئے۔

مسلم لیگ ن یو اے ای کے رہنما راجہ محمد ثاقب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Raja M Saqib (PML-N UAE) wedding takes place in Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن یو اے ای کے رہنما راجہ محمد ثاقب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر ملک ابرار،محمود شوکت بھٹی،حادظ سہیل اشرف،قمرایاز،چوھدری صداقت حسین،محمد زبیر کیانی،راجہ ندیم احمد،حاجی اخلاق حسین،ظفر سپاری،راجہ ظفر محمود،صوبیدار غلام ربانی،صوفی ضابر حسین،تنویر شیرازی،چوہدری محمد حنیف،شیخ حسن سرائیکی،سردار اصف،زین العابدین عباس،تنویر ناز بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button