DailyNewsOverseas newsPothwar.com

Norway; Ali Asghar Shahid, General Secretary, PPP, Norway holds reception in honor of Ch. Izharul Haq and Ch. Yasturul Haq

پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے جنرل سیکریٹری علی اصغر شاہد کی جانب سے چوہدری اظہار الحق اور چوہدری یستورالحق کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر)—پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے جنرل سیکریٹری علی اصغر شاہد کی جانب سے پاکستان سے تشریف لائے ہوئے دو نوجوانوں چوہدری اظہار الحق اور چوہدری یستورالحق کے اعزاز میں شالیمار ریسٹورینٹ میں ایک خوبصورت عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے صدر چوہدری اسماعیل سرور، منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے نائب صدر راشد علی اعوان، اسلامک لٹریچر سوسائٹی کے بانی و نائب صدر عقیل قادر، معروف سماجی شخصیت راجہ غالب حسین، پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے فنانس سیکریٹری چوہدری جاوید سرور، چوہدری حاجی شوکت سرور، معروف بزنس مین راجہ عاشق حسین اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر علی اصغر شاہد نے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اظہار الحق اور چوہدری یستورالحق کو ناروے آمد پر خوش آمدید کہا اور بتایا کہ کسی بھی سوسائٹی کا حصہ بننے کے لیے ضروری ہے کہ اس ملک کی زبان سیکھی جائے کیونکہ زبان انسان کے لیے تمام راستے کھولتی ہے۔ عقیل قادر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناروے ایک پرامن ملک ہے ، ناروے میں مقیم افراد کا تعلق کسی بھی قوم اور مذہب سے ہو تمام لوگوں کو یکساں حقوق میسر ہیں۔ اس موقع پر چوہدری اظہار الحق اور چوہدری یستورالحق نے علی اصغر شاہد اور تقریب میں شریک تمام احباب کا خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Norway; Ali Asghar Shahid, General Secretary of Pakistan Peoples Party Norway hosted a beautiful dinner at Shalimar Restaurant in honor of Chaudhry Izhar-ul-Haq and Chaudhry Yastur-ul-Haq, two young men from Pakistan, in which Chaudhry Ismail Sarwar, President of Potohar Welfare Society Norway was present. Rashid Ali Awan, Vice President of Minhaj-ul-Quran International Oslo, Aqeel Qadir, Founder and Vice President of Islamic Literature Society, Raja Ghalib Hussain, Prominent Social Personality, Chaudhry Javed Sarwar, Finance Secretary of Pothohar Welfare Society, Chaudhry Haji Shaukat Sarwar, Raja Ashiq Hussain and others attended.

Show More

Related Articles

Back to top button