DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; CPO Rawalpindi Ch Ahsan Younis inspects crime scene in failed robbery attempt

کلر سیداں میں ڈکیتی کی ناکام واردات کے بعد سی پی او راولپنڈی چوہدری احسن یونس بھی کلر سیداں پہنچ گئے جہاں انہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…)کلر سیداں میں ڈکیتی کی ناکام واردات کے بعد سی پی او راولپنڈی چوہدری احسن یونس بھی کلر سیداں پہنچ گئے جہاں انہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل اور ایس ایچ او کلر سیداں سے اب تک کی تفتیش کے بارے میں بریفنگ لی۔اس موقع پر سی پی او نے پولیس افسران کو ہدایت جاری کی کہ وہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کریں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فرض ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔دریں اثناء محمد ساجد سکنہ موہڑہ سندھو نے تھانہ کلر سیداں میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ شام ساڑھے چار بجے کے قریب اپنی دکان پر موجود تھا کہ میرا کیشیئر محمد عجائب راولپنڈی سے کیش لے کر کلر سیداں آیا۔جونہی اس نے گاڑی دکان کے سامنے لگائی اور کیش لے کر دکان کے اندر داخل ہوا تو پیچھے سے چھ ڈاکو جو آتشیں اسلحہ سے مسلح تھے نے آتے ہی گارڈ پر حملہ کر دیا اور ایک فائر میرے گارڈ علی اصغر کو ران پر لگا جبکہ دوسرا فائر دکاندار عابد حسین کو ناک کے نیچے ہونٹ پر لگا۔شور پڑنے پر نامعلوم ملزمان موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے۔ادھر سب انسپکٹر سردار انصر محمود نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں دریالہ سیگن کے قریب نالے میں ایک عددموٹر سائیکل ملا ہے جسے نامعلوم ڈاکوؤں نے واردات کے دوران استعمال کیا اور بعد ازاں اسے پھینک کر اپنے کسی ساتھی کی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

Kallar Syedan; After the failed robbery in Kallar Syedan, CPO Rawalpindi Chaudhry Ahsan Younis also reached Kallar Syedan where he inspected the scene and inquired about the investigation so far from SDPO Kahuta Circle and SHO Kallar Syedan. On this occasion, the CPO directed the police officers to use all available resources to trace and arrest the accused. He said that the protection of life and property of the citizens is the first duty of the police.

روات پولیس کی اہم کاروائی، لڑکی کے اندھے قتل کا سراغ لگالیا

Rawat police’s main operation, Young girl’s murderer was detected

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…روات پولیس کی اہم کاروائی، لڑکی کے اندھے قتل کا سراغ لگالیا، سفاک قاتل گرفتار، آلہ قتل برآمد،ملزم نعمان نے لڑکی کا رشتہ کہیں اور طے ہو جانے کے رنج میں لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، چار ماہ قبل روات پولیس کو موہڑہ یاور کے گھر میں لڑکی کے قتل کی اطلاع ملی تھی قتل کا مقدمہ مقتولہ کے والد محمد جہانگیر کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف درج کیا گیا تھاقتل کے واقعہ پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر اے ایس پی صدر،ایس ایچ او روات یاسر مطلوب کیانی و دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گء، جس نے مختلف زاویوں سے تفتیش کرتے ہوئے ہیومین انٹیلیجنس اور ٹیکنیکل طریقہ سے ملزم محمد نعمان علی کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا ملزم نعمان علی نے تفتیش کے دوران مقتولہ کا رشتہ کسی دیگر شخص سے طے ہو جانے پر قتل کرنے کا اعتراف کیا، ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔

روات پولیس کی کاروائی، چارسالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم فیصل عباس 24 گھنٹے میں گرفتار

Rawat police operation: Accused Faisal Abbas arrested for raping four-year-old child in 24 hours

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…)روات پولیس کی کاروائی، چارسالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم فیصل عباس 24 گھنٹے میں گرفتار،مدعیہ نے درخواست میں بتایا کہ وہ گھر سے باہر تھی کہ پڑوسی فیصل عباس نے گھر میں داخل ہو کر 04 سالہ بیٹے مہتاب کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیاایس ڈی پی اوصدر اے ایس پی سعود خان کی سربراہی میں ایس ایچ او روات نے مرکزی ملزم فیصل عباس کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔

تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں کے ایم ایس ڈاکٹر علی سجاد قریشی کورونا وائرس کی زد میں آ گئے

Tehsil Headquarters Hospital MS Dr. Ali Sajjad Qureshi infected with corona virus

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں کے ایم ایس ڈاکٹر علی سجاد قریشی کورونا وائرس کی زد میں آ گئے جنہیں فوری طور پر آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے محترمہ مریم نواز کے بارے جو بازاری زبان استعمال کی وہ ان کی تربیت کی عکاسی کرتی ہے

The language used by Federal Minister Ali Amin Gandapur about Ms. Maryam Nawaz reflects his training.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگی رہنماحلقہ پی پی 10راولپنڈی و سابق چیئرمین نوید بھٹی نے کہا کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے محترمہ مریم نواز کے بارے جو بازاری زبان استعمال کی وہ ان کی تربیت کی عکاسی کرتی ہے کوئی مہذب اور پڑھا لکھا شخص اس انداز میں کسی سیاسی خاتون کے بارے میں رائے زنی نہیں کرتا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی وزرا گلگت بلتستان کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے خائف ہو کر دشنام طرازی پر اتر آئے ہیں ان کی بازاری زبان انہیں انتخابی شکست سے بچا نہیں سکے گی وزیر موصوف شہد کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں ان کے خطاب سے قبل ان کا ٹیسٹ لیا جانا ضروری ہے،عمران نیازی اور ان کی کابینہ کے ممبران اپوزیشن راہنماؤں کے بارے جس طرح کی زبان استعمال کرتے ہیں وہ کسی طرح سے شرفاکاطریق نہیں بلکہ ان کے اس طرح کے بیانا ت سے نئی نسل پربھی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ لوگ دو سال میں نیب کواستعمال کرکے آج تک میاں نواز شریف یا ان کی فیملی یا کسی لیگی رہنماکے خلاف کسی قسم کی کرپشن نہیں ثابت کرسکے۔انہوں نے کہا کہ محترمہ مریم نواز کا جس طرح سکردو اور گلگت میں عوام نے استقبال کیا وہ قابل دید ہے اور وہاں کے عوام کی مریم نواز کے اجتماعات میں پرجوش اور بھرپور شرکت نے نواز شریف کے بیانیہ کو درست قرار دیا ہے۔ الیکشن میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کریگی اور گلگت بلتستان میں دوبارہ حکومت بنائے گی۔

محمد ظریف راجا کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی

prayers for speedy recovery for Muhammad Zarif Raja

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،سابق چیئرمین چوآخالصہ سید راحت علی شاہ،چوہدری محمد حنیف،شیخ حسن سرائیکی نے چوآخالصہ جا کر مسلم لیگی رہنما محمد ظریف راجا کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button