DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Lack of development work in village Channi Awan is leading to announcement of forward block

ترقیاتی کاموں کے حوالے سے چھنی اعوان کو مسلسل نظر انداز کر نے پر معززین علاقہ کا اجلاس جلد فاروڈ بلاک بنانے کا اعلان

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ترقیاتی کاموں کے حوالے سے چھنی اعوان کو مسلسل نظر انداز کر نے پر معززین علاقہ کا اجلاس جلد فاروڈ بلاک بنانے کا اعلان۔الیکشن میں بڑھ چڑھ کر ووٹ دیے حکومتی ارکان اسمبلی کی کامیابی کے لیے ہم نے دن رات ایک کیا مگر آج جب کام اور فنڈز دینے کی بات ہوتی ہے تو ہمارے علاقے چھنی اعوان کا نظر انداز کیا جا رہا ہے جو ہمیں کسی صورت میں برداشت نہیں ہے ہم نے بھی ووٹیں دیں دن رات محنتیں کیں اور اس کا پھل یہ دیا جا رہا ہے کہ ایک گلی تک ہمیں نہیں دی جا رہی ہے انشاء اللہ بہت جلد اپنے علاقے کا ایک گرینڈ جر گہ بھلاہیں گئے جو آہندہ کے لیے لائحہ عمل طے کر یں گئے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی تحصیل کے نظریاتی کارکنان ملک رفاقت حسین،ملک شاہد محمود اعوان،حاجی راجہ غلام سرور، ملک سجاد اور دیگر نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن 2013اور2018میں ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کرایک ہی جگہ اپنے ووٹ دیے تاکہ ہم اپنے علاقے مسائل حل کرا سکیں آج حکومت آئے اڑھائی سال کا عرصہ گزرنے کو ہیں مگر کسی نے کوئی بھی ہمارا کام نہیں کیا بلکہ صرف لارے لپے لگاہے جا رہے ہیں اس پر ہم خاموش نہیں رہیں گئے بہت جلد ایک بڑی میٹنگ کریں گئے اور اس کے بعد آہندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا ئے گا۔

Kahuta; The meeting of the Channi Awan villagers has announced to form a forward bloc soon for the continuous neglect of Channi Awan regarding development works. When it comes to development, our area is being neglected, which we cannot tolerate.

پی ٹی آئی عہدیدار رہنماؤں کی صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب و ایم این اے صداقت علی عباسی سے ملاقات

PTI Officials Meet President Pakistan Tehreek-e-Insaf North Punjab and MNA Sadaqat Ali Abbasi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی عہدیدار رہنماؤں کی صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب و ایم این اے صداقت علی عباسی سے ملاقات مختلف معملات پر تفصیلی گفتگو۔گذشتہ روز پی ٹی آئی عہدیدار رہنماؤں راجہ ارشد محمود آف بھورہ حیال، کرنل ظفر عباسی، کرنل صابر اجمل، خورشیداحمد ستی کی صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب و ایم این اے صداقت علی عباسی سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور ان سے پارٹی اور علاقی معملات پر تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر ایم این اے صداقت علی عباسی نے کہا کہ عوام علاقہ کے تمام مسائل حل کیے جاہیں گئے۔

دربار عالیہ بگہار شریف میں منعقدہ جشن میلاد النبی ﷺ

Millad celebrated at Darbar e Aalia Baghar Shareef

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی اقدس ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا آپ ﷺ خدا کی جانب سے ہمارے لیے سب سے بڑھ کر انمول تحفہ اور رحمتِ خدا ہیں خدا کی ہر نعمتوں کاشکریہ ادا کرنا چاہیے۔نبی اقدس ﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے ہم سبکو ان ﷺ کی سیرت کو اپنانا ہوگا سنت نبوی ﷺ کو عام کرنا ہوگا آقا کریم ﷺ کی آمد کا مہینہ خدا کے نور کی تجیلیوں کا مہینہ ہے۔نبی اقدس ﷺ سے بڑھ کر کائنات میں کوئی حسین نہ تھا نہ ہے اور نہ ہوگا۔ آئے روز نبی اقدس ﷺ کی شان میں گستخانہ خاکے بنا کر ہمارے دلوں کو چھلنی کیا جاتا ہے ہم کٹ تو سکتے ہیں مٹ تو سکتے ہیں لیکن آقا کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کو ہرگز برداشت نہیں کر سکتے۔فرانس کی جانب سے گستخانہ خاکوں کیکے حوالے سے اسلامی ممالک میں پاکستان اور اردن نے مذمت کی اور آواز کو بلند کیا مسلمانوں کی ڈیڑھ ارب کے قریب آبادی ہے چاہیے تو یہ تھا کہ تمام اسلامی ممالک فرانس کی اس غلیظ حرکت پر آواز بلند کرتے۔نوجوانوں کو دین کے قریب ہونا چاہیے اور حضور پاک ﷺ کی سیرت اور اسلام کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن آستانہ عالیہ بگہار شریف نے دربار عالیہ بگہار شریف میں منعقدہ جشن میلاد النبی ﷺ محفل سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر قاری صاحبزادہ عمیر ہاشم نے خوبصورت انداز میں سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے گفتگو بھی کی اور کلام الہی سے حاضرین کے قلوب کو منور بھی کیا جبکہ خطہ پوٹھوہار کے مشہور ثنا خوا ن حافظ فیاض عباسی نے آقا کریم ﷺ کے ہاں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ محل میں کثیر تعدا دمیں ممتاز سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

راجہ بابو ظفر اقبال آف ممیام کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا اہتمام

Millad held at the residence of Raja Babu Zaffar Iqbal in village Mamyam

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی کلر سیداں ممتاز مذہبی،سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو ظفر اقبال آف ممیام کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا اہتمام۔کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی اس موقع پر چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی،سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو ظفر اقبال آف ممیام نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نبی اقدس ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا آپ ﷺ خدا کی جانب سے ہمارے لیے سب سے بڑھ کر انمول تحفہ اور رحمتِ خدا ہیں خدا کی ہر نعمتوں کاشکریہ ادا کرنا چاہیے۔نبی اقدس ﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے ہم سبکو ان ﷺ کی سیرت کو اپنانا ہوگا سنت نبوی ﷺ کو عام کرنا ہوگا آقا کریم ﷺ کی آمد کا مہینہ خدا کے نور کی تجیلیوں کا مہینہ ہے۔نبی اقدس ﷺ سے بڑھ کر کائنات میں کوئی حسین نہ تھا نہ ہے اور نہ ہوگا۔ آئے روز نبی اقدس ﷺ کی شان میں گستخانہ خاکے بنا کر ہمارے دلوں کو چھلنی کیا جاتا ہے ہم کٹ تو سکتے ہیں مٹ تو سکتے ہیں لیکن آقا کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کو ہرگز برداشت نہیں کر سکتے۔فرانس کی جانب سے گستخانہ خاکوں کیکے حوالے سے اسلامی ممالک میں پاکستان اور اردن نے مذمت کی اور آواز کو بلند کیا مسلمانوں کی ڈیڑھ ارب کے قریب آبادی ہے چاہیے تو یہ تھا کہ تمام اسلامی ممالک فرانس کی اس غلیظ حرکت پر آواز بلند کرتے۔نوجوانوں کو دین کے قریب ہونا چاہیے اور حضور پاک ﷺ کی سیرت اور اسلام کا مطالعہ کرنا چاہیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button