DailyNewsPothwar.com

Kotli Sattian; (PML-N) Vice President Raja Atiq Sarwar to visit Kotli Sattian on Nov 7th

نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن راجہ عتیق سرور کی کوٹلی ستیاں آمد 7نومبر کو ہونے والے ورکر کنونشن سے حوالے سے کارکنان سے مشاورت

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )—نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن راجہ عتیق سرور کی کوٹلی ستیاں آمد 7نومبر کو ہونے والے ورکر کنونشن سے حوالے سے کارکنان سے مشاورت،کارکنوں کو پارٹی کے فیصلوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا انکا کہنا تھا حکومت ہر طرح سے ناکام ہو چکی مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے موجودہ حکومت کے جانے کا وقت قریب آ چکا ہے عوام جھوٹ و فریب کی سیاست کا ووٹ کی پرچی سے بدلہ لینے کے لیے بے تا ب ہیں اس میٹنگ میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خواتین ونگ ضلع راولپنڈی نوید نذیر ستی،صدر پی ایم ایل این کوٹلی ستیاں خورشید ستی ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری خورشید ستی،ایڈیشنل جزل سیکرٹری ارشد ستی،سابق جزل سیکرٹری جاوید اختر ستی،سابق صدر ایم ایس ایف جنید عرب ستی،ڈاکٹر نصیر ستی,نصیر نجیب ستی، عتیق ستی، نمبردار نصرت ستی، شوکت بھٹی، طارق ستی،عاطف اشفاق ستی نے بھی شرکت کی

Kotli Sattian; Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) Vice President Raja Ateeq Sarwar is to visit to Kotli Sattian on November 7th, A Meeting was held for his visit and the party worker said, the time has come for the current government to leave. The people are desperate to get revenge for the politics of lies and deception from the ballot papers. PML-N Kotli Sattian Khursheed Satti Advocate, General Secretary Khurshid Satti, Additional Jazal Secretary Arshad Satti, Former Jazal Secretary Javed Akhtar Satti, Former President MSF Junaid Arab Satti, Dr. Naseer Satti, Naseer Najeeb Satti, Atiq Satti, Numbered Nusrat Satti, Shaukat Bhatti, Tariq Satti, Atif Ashfaq Satti also participated.

Rest of the day news from Kotli Sattian…

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )—سابق ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری آ ئی ایس ایف پاکستان عدیل موسیٰ ستی نے بلال خالد ستی کو ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی برائے ڈیجیٹل میڈیا گورنمنٹ پنجاب کاممبر منتخب ہونے پہ مبارک باد پیش کرتے ہوے کہا کہ بلال خالد ستی کو ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی برائے ڈیجیٹل میڈیا گورنمنٹ پنجاب کاممبر منتخب ہونا پارٹی کیمفاد میں بہتر فیصلہ ہو گا اور قائدین نے انکی پارٹی خدمات کے صلے میں اس اہم ذمہ داری کو ان کے سپرد کیا بلال خالد ستی نے ہمیشہ ایک مخلص پارٹی ورکرز کی طرح پارٹی کو استحکام بخشنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا بلال خالد ستی کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی برائے ڈیجیٹل میڈیا گورنمنٹ آ ف پنجاب کاممبر منتخب ہونے سے ڈیجیٹل میڈیا میں پاکستان تحریک انصاف کے ان مثبت کا موں کو بہتر طریقہ سے اجاگر کیا جا ے گا جس کے مستقل میں عوام کو دو رس نتائج بر آمد ہوں گے۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— ناموس رسالت پر ہماری جان بھی قربان ہے۔ہم فرانسیسی حکومت کی طرف سے گستاخانہ خاکے بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اور حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ جتنی بھی فرانسیسی مصنوعات ہیں جو پاکستان آتی ہیں ان کو مکمل ختم کیا جایاور پاکستانی سفیر کوواپس پاکستان بلایا جاے۔اور فرانسیسی سفیر کو پاکستان سے نکالا جاے۔پورے عالم اسلام کو چاہیئے کہ فرانسیسی حکومت کی اس بیہودہ اور شرمناک حرکت جو کہ ہمارے نبی کی شان کے خلاف ہے اس سے مکمل بائیکاٹ کیا جاے۔نبی کی ناموس پر ھماری جان بھی قربان ھے ان خیالات کا اظہار فارسٹر اینڈ فارسٹ گارڈ ایسوسی ایشن نارتھ ڈویژن راولپنڈی کے صدر نزاکت ستی۔جنرل سیکرٹری شہزاد ستی۔سیکرٹری انفارمیشن عمر دراز ستی۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عامر شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہاسکتا ہے۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— کوٹلی ستیاں کے فرنٹ لائنر پولیو ورکرز کو روٹری انٹرنیشنل اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے اچھی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور انہیں سرٹیفکیٹ سے نوازاگیا جن میں یوسی ایم اوز وقارالحق یوسی کرور،ظاہر ستی یوسی ملوٹ ستیاں،اظہرا بی بی یوسی سانٹھ سرولہ،نشاط بی بی یوسی اریاڑی،انوار الحق یو سی لہتراڑ شامل ہیں جنہیں بیسٹ پرفامنس ایوارڈ دیے گئے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا انہوں نے یہ ایوارڈ ان پولیو ٹیموں کے نام کیے جن میں بالخصوص لیڈی ہیلتھ ورکرز جو گھر گھر جا کر کوٹلی ستیاں جیسے دو دراز و دشوار گزار پہاڑی علاقے میں اپنا یہ فریضہ سر انجام دیتی ہیں اس سلسلے میں راولپنڈی آ رٹس کو نسل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ضلع بھر کے فرنٹ لائنر پولیو ورکرز کو اچھی کارکردگی پر انکی بھر پور حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا
تقریب میں مینیجنگ ڈائریکٹر روٹری اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر ملیحہ کے علاوہ سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر سہیل چوہدری،ڈی ایچ او احسان غنی،ڈی ایچ او ڈاکٹر ذیشان کے علاوہ اسسٹنٹ ویکسینیشن سپروائزر کوٹلی ستیاں عظمت اللہ بھی موجود تھے

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )—خادم دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کو ٹلی ستیاں فرحت محمود رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے انکی دعوت ولیمہ میں صاحبزادہ حق منیر حسین،صدر پریس کلب کوٹلی ستیاں کے صدر نوید احمد ستی،حاجی نسیم بازخان،نمبراد اخلاق احمد،صدر انجمن تاجران بلاوڑہ بازار،ڈاکٹر آ فتاب حسین نمبردار نثار احمد، نمبردار عطا راحمد،فیصل محمود، اظہر محمود،قیصر فیاض،امیر نواز،عرفان کرامت،سیاب احمد،فراز احمد، سمیت گجرانوالہ،لاہور،سیالکوٹ، ایبٹ آباد، آ زاد کشمیر و دیگر مختلف علاقوں کے خادمین ودربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے خادمین نے شرکت کی بھر پور شرکت کی

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )—کو ٹلی ملوٹ روڈ کے حوالے سے خواجہ منظور لون ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کر دہ پیٹیشن میں عدالت عالیہ نے گورنمنٹ پنجاب کو ڈائریکشن دیتے ہوئے آرڈر جاری کیاںہے کہ فوری طور پر کمنٹس داخل کروائیں جس میں بیرسٹر سجاد احمد ستی نے دلائل دیتے ہوئے موقف پیش کیا کہ محمکہ اور ٹھیکیدار نے ملی بھگت کر کے کا کو روکا ہے اس موقع پر سابق ناظم جاوید اختر انقلابی کے علاوہ فضل قدوس ستی ایڈووکیٹ اور افضال قدیر ایڈووکیٹ بھی پیش ہوئے
سکتا ہے۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )—سپہ سالار عقیدہ تاجدار ختم نبوت قلندردوراں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑ شریف کی زیر قیادت عظیم الشان میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ریلی آ ستانہ عالیہ کلر سیداں لونی جنداراں سے صبح 10 بجے دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے لیے روانہ ہو گی جسمیں بہت بڑی تعداد میں عاشقان مصطفٰی صلی اللہ و علیہ وسلم شرکت کر یں گے ریلی براستہ کھنہ پل لہتراڑ روڈ سے دربارعالیہ بلاوڑہ شریف پہنچے گی جس میں مختلف مقامات سے قافلے شرکت کریں گے جبکہ جگہ جگہ اس عظیم الشان میلاد مصطفیٰ صلی اللہ و علیہ وسلم ریلی کے استقبال بھی کیے جائیں گے دربار عالیہ بلاوڑہ شریف پہنچنے پر یہاں ایک محفل میلادالنبی صلی اللہ و علیہ وسلم کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں نامور علماے کرام خطابات فرمائیں گے اور عالمی شہرت یافتہ ثنا ء خوان مصطفیٰ صلی اللہ و علیہ وسلم نعت رسول صلی اللہ و علیہ وسلم بھی پیش کریں جبکہ سپہ سالار عقیدہ تاجدار ختم نبوت قلندردوراں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑ شریف خصوصی خطاب دم و دعا بھی فرمائیں گے

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )—سپہ سالار عقیدہ تاجدار ختم نبوت قلند دورا ں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے کہا ہے کہ فرانس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کرنے کے غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس طرح کے اقدامات سے مختلف عقائد رکھنے والے افراد میں مزید تقسیم کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے پوری مسلم دنیا میں غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے ایسے اسلام فوبیا کے اقدامات سے نہ صرف مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں بلکہ اس سے بین المذاہب جذبات کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں دربار عالیہ بلاوڑہ شریف میں آئے علماے کرام کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ سے محبت کسی شک و شبہے سے بالاتر ہو کر ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے اور اس طرح کے اقدامات برداشت نہیں کیے جاسکتیپاکستان کے عوام اور مجموعی طور پر مسلم دنیا کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے اقدامات پر شدید تشویش ہے جو مسلمانوں کو ردعمل کے لیے اشتعال دلاتے ہوں اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر شدیدتشویش ہیعالمی برادری اور پارلیمنٹس پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ مستقبل میں اس طرح کے اقدامات کو روکنے اور پرامن ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے حکمت عملی جلد طے کریں ورنہ ایسے اقدامات سے دنیا کے امن کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button