Kallar Syedan; Eid Millad un Nabi processions taken out all over Tehsil Kallar Syedan
ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کلرسیداں،چواخالصہ،سرصوبہ شاہ،دوبیرن کلاں،سکوٹ،چوکپنڈوری،شاہ باغ اور دیگر علاقوں میں عید میلادالنبی ص پورے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کلرسیداں،چواخالصہ،سرصوبہ شاہ،دوبیرن کلاں،سکوٹ،چوکپنڈوری،شاہ باغ اور دیگر علاقوں میں عید میلادالنبی ص پورے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا تحصیل کلرسیداں کا سب سے بڑا مرکزی جلوس سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے زیراہتمام سرصوبہ شاہ سے نکالا گیا جس میں حیال پنڈورہ،حیال میرگالہ،انچھوھا،منیاندہ،ہردوپنڈورہ،شاہ خاکی،دھانگلی،سکرانہ،نمبل، بیکڑ اباد،ڈھوک ہائے چورہ،مقدم،گہدر،چوہدری فیروز،کنیال بھٹی،دولعل قریشی،سنگال،لنگڑیال،پیر ہالی،میرگالہ خالصہ،سہوٹ،کھناھدہ،ہیراں اور دیگر علاقوں سے نکلنے والے جلوس بھی شامل ہو گئے جلوس سرصوبہ شاہ سے روانہ ہوا جو موہڑہ لنگڑیال،صدرہ،پنڈی روڈ،مین بازار چواخالصہ،بنک چوک،محلہ اکبری سے ہوتا ہوا دارالعلوم انوار القرآن میں اختتام پزیر ہوا کلرسیداں کا مرکزی جلوس مرید چوک سے نکالا گیا جس میں چکڑالی،منگلورہ،جسوالہ، موہڑہ پھڈیال،چلکمرزا،جوچھہ،بھلاکھر،طوطا،بھٹیاں،پیکاں،بمہ گنگال،لونی،درکالی،ڈریال اور دیگر جلوس شامل ہو گئے مرکزی جلوس مرید چوک سے شروع ہوا اور کلر اسٹیڈیم میں جامعہ غوثیہ معصومیہ میں اختتام پزیر ہو گیا اس کے علاؤہ دوبیرن کلاں،سکوٹ،چوکپنڈوری،شاہ باغ سے بھی میلاد کے جلوس نکالے گئے جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی شرکا میں کمسن بچوں کی تعداد میں قابل ذکر تھی
Kallar Syedan; Eid millad un Nabi processions taken out all over Tehsil Kallar Syedan, Largest procession was taken out in Choa Khalsa, Sir Sooba Shah, Chauk Pindori and Shah Bagh.