Kotli Sattian; Revelation of land being taken with fake signature and thumb print
اندھیر نگری چوپٹ راج ،جعلی دستخط اور جعلی انگوٹھے کے ذریعے زمین کے انتقال ہونے کا انکشاف ، متاثرہ خاتون کا اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں سے جعل سازی کے ذریعے ہونے والے انتقال کو منسوخ کرنے کی درخواست
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— اندھیر نگری چوپٹ راج ،جعلی دستخط اور جعلی انگوٹھے کے ذریعے زمین کے انتقال ہونے کا انکشاف ، متاثرہ خاتون کا اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں سے جعل سازی کے ذریعے ہونے والے انتقال کو منسوخ کرنے کی درخواست تفصیلات کیمطابق کوٹلی ستیاں وگہل کی رہائشی خاتون شمیم اختر زوجہ الطاف حسین ( لفٹیننٹ کمانڈر ریٹائر ڈ ) نے جعل سازی کے ذریعے ہونے والے انتقال کی منسوخی کے لیے دی گئی درخواست میں انکشاف کیا ہے کہ جعلی دستخط اور جعلی انگوٹھے کے ذریعے انکی زمیں کا انتقال ہوا ہے انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ کوٹلی ستیاں وگہل کی مستقل رہائشی ہیں اور اس وقت اسلام آ باد میں رہا ئش پزیر ہیں انہوں نے کہا کہ میرے والد عبد الرحمن 1977میں وفت پا گئے تھے ان کی وراثت سے سائلہ کے نام زمین منتقل ہو ئی جنہیں گزشتہ دنوں پتہ چلا کہ انکے نام کاایک انتقال نمبر 1714جوکہ 27 جنوری 2015 کو بنام زاہد محمود ہوا جس پر انہوں نے بتایا کہ میں نے نہ تو کو ئی زمین فروخت کی نہ کسی تحصیلدار یا پٹواری کے سامنے پیش ہو ئی، نہ ہی کسی جگہ کو ئی دستخط یا انگوٹھا لگا یااور نہ ہی کو ئی ایگریمنٹ کیا زاہد محمود نے محکمہ مال سے ملی بھگت کر کے جعلی انتقال کروایا ہے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں کو جعلی انتقال کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوے یہ بھی مطالبہ کیا یے کہ جن ملزمان نے یہ جعل سازی کی ہے ان کی خلاف قانونی کا روائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Kotli Sattian; According to the details, Shamim Akhtar, wife of Altaf Hussain (Lieutenant Commander Retired), a resident of Kotli Sattian Waghal, in her application of forgery, has revealed that her land was transferred through forged signature and fake thumb, She has appealed to have the land registry investigated and cancel the transfer of her land.
Rest of the day news from Kotli Sattian…
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— سپہ سالار عقیدہ تاجدار ختم نبوت قلندردوراں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑ شریف کی زیر قیادت عظیم الشان میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ریلی آ ستانہ عالیہ کلر سیداں لونی جنداراں سے صبح 10 بجے دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے لیے روانہ ہو گی جسمیں بہت بڑی تعداد میں عاشقان مصطفٰی صلی اللہ و علیہ وسلم شرکت کر یں گے ریلی براستہ کھنہ پل لہتراڑ روڈ سے دربارعالیہ بلاوڑہ شریف پہنچے گی جس میں مختلف مقامات سے قافلے شرکت کریں گے جبکہ جگہ جگہ اس عظیم الشان میلاد مصطفیٰ صلی اللہ و علیہ وسلم ریلی کے استقبال بھی کیے جائیں گے دربار عالیہ بلاوڑہ شریف پہنچنے پر یہاں ایک محفل میلادالنبی صلی اللہ و علیہ وسلم کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں نامور علماے کرام خطابات فرمائیں گے اور عالمی شہرت یافتہ ثنا ء خوان مصطفیٰ صلی اللہ و علیہ وسلم نعت رسول صلی اللہ و علیہ وسلم بھی پیش کریں جبکہ سپہ سالار عقیدہ تاجدار ختم نبوت قلندردوراں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑ شریف خصوصی خطاب دم و دعا بھی فرمائیں گے
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— کو ٹلی ملوٹ روڈ کے حوالے سے خواجہ منظور لون ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کر دہ پیٹیشن میں عدالت عالیہ نے گورنمنٹ پنجاب کو ڈائریکشن دیتے ہوئے آرڈر جاری کیاںہے کہ فوری طور پر کمنٹس داخل کروائیں جس میں بیرسٹر سجاد احمد ستی نے دلائل دیتے ہوئے موقف پیش کیا کہ محمکہ اور ٹھیکیدار نے ملی بھگت کر کے کا کو روکا ہے اس موقع پر سابق ناظم جاوید اختر انقلابی کے علاوہ فضل قدوس ستی ایڈووکیٹ اور افضال قدیر ایڈووکیٹ بھی پیش ہوئے
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— خادم دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کو ٹلی ستیاں فرحت محمود رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے انکی دعوت ولیمہ میں صاحبزادہ حق منیر حسین،صدر پریس کلب کوٹلی ستیاں کے صدر نوید احمد ستی،حاجی نسیم بازخان،نمبراد اخلاق احمد،صدر انجمن تاجران بلاوڑہ بازار،ڈاکٹر آ فتاب حسین نمبردار نثار احمد، نمبردار عطا راحمد،فیصل محمود، اظہر محمود،قیصر فیاض،امیر نواز،عرفان کرامت،سیاب احمد،فراز احمد، سمیت گجرانوالہ،لاہور،سیالکوٹ، ایبٹ آباد، آ زاد کشمیر و دیگر مختلف علاقوں کے خادمین ودربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے خادمین نے شرکت کی بھر پور شرکت کی
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— کوٹلی ستیاں کے فرنٹ لائنر پولیو ورکرز کو روٹری انٹرنیشنل اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے اچھی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور انہیں سرٹیفکیٹ سے نوازاگیا جن میں یوسی ایم اوز وقارالحق یوسی کرور،ظاہر ستی یوسی ملوٹ ستیاں،اظہرا بی بی یوسی سانٹھ سرولہ،نشاط بی بی یوسی اریاڑی،انوار الحق یو سی لہتراڑ شامل ہیں جنہیں بیسٹ پرفامنس ایوارڈ دیے گئے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا انہوں نے یہ ایوارڈ ان پولیو ٹیموں کے نام کیے جن میں بالخصوص لیڈی ہیلتھ ورکرز جو گھر گھر جا کر کوٹلی ستیاں جیسے دو دراز و دشوار گزار پہاڑی علاقے میں اپنا یہ فریضہ سر انجام دیتی ہیں اس سلسلے میں راولپنڈی آ رٹس کو نسل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ضلع بھر کے فرنٹ لائنر پولیو ورکرز کو اچھی کارکردگی پر انکی بھر پور حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا
تقریب میں مینیجنگ ڈائریکٹر روٹری اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر ملیحہ کے علاوہ سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر سہیل چوہدری،ڈی ایچ او احسان غنی،ڈی ایچ او ڈاکٹر ذیشان کے علاوہ اسسٹنٹ ویکسینیشن سپروائزر کوٹلی ستیاں عظمت اللہ بھی موجود تھے.
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— معروف قانون دان فضل قدوس ستی ایڈووکیٹ نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں ناجائز منافع خوروں نے اشیاء خورد ونوش حد سے زیادہ مہنگی کر کے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہیہر تاجر اور دوکاندار نے اشیاء خورد ونوش اپنے اپنے ریٹ بالخصوص مقرر کر رکھے ہیں،
جب کہ صوبہ بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ ڈال رکھا ہیحکومت کی اولین زمیداری ہے کہ ناجائز منافع خوروں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو بذریعہ قانون عبرت کا نشان بنائے تاکہ عام شہری کی زندگی میں آسانی پیدا ناجائز منافع خور ایک مافیا کی شکل اختیار کر رہے ہیں جن کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام کو سستی اور معیاری خوردونوش بلا تعطل میسر ہو سکیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی اولین زمہ داری ہے کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے اور عوام کے لیے آسا نیاں پیدا کرے اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور بنیادی ضروریات زندگی کے نرخ میں فوراً کمی کرے اور مستحق افراد کی مدد کریحکومت وقت پرائس کنٹرول کے قانون کے نفاذ کو یقینی بنائے اور قانون شکنی کے عناصر کا قلعہ قنع کرے تاکہ حکومت کا نافذ کر دہ نرخوں پر عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انتظامی سطح پر قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صاحبان کی کاکردگی کو فعال کیا جائے تاکہ جرائم پیشہ اور منافع خوروں سے عوام کو نجات مل سکے سستی اور معیاری اشیاء خوردنوش کی ترسیل عوام تک ممکن ہو سکے
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— ستی یو نیٹی انٹر نیشنل فورم کی ایگزیکٹو باڈی کے ممبران شعبان ستی،آمین الحق ستی،ساجد ستی،عاطف حمید ستی،رمیض ستی،فرحان شہزاد ستی،راجہ ارشد ستی،عقیل ستی، خلیق الزمان ستی،نیئر ستی ودیگر نے اپنے ایک بیان میں
پشاور حملہ کی بھر پور مذمت کرتے ہو ے کہا کہ آج کے سانحہ میں تمام لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور شہید ہونے والے طلباء کو اللہ اجر عظیم عطا فرمائے. ایگزیکٹو باڈی لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے اور حکام بالا سے اپیل ہے کہ ایسے شر پسند عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے جو اس واقعہ میں ملوث ہیں.
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— ہائی کورٹ کیجج جسٹس شاہد محمود عباسی نے سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رفعت جاوید ستی پر درج مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی گئی رفعت جاوید ستی کی طرف سے شوکت ستی ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ رفعت جاوید ستی پر جعلی نمبرداری کا الزام تھا
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— پریس کلب کو ٹلی ستیاں کی فنانس سیکرٹری میمونہ منصور ستی کی والدہ اور سابق کونسلر لیگی رہنما طارق منصور ستی کی اہلیہ آ ج وفات پا گئی انکی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی و مزہبی رہنماؤں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت پریس کلب کو ٹلی ستیاں کے عہدیداران عبد المجید کیانی، سنئیر صحافیوں اکمل محمود ستی، امجد محمود ستی،جاوید اختر ستی،نوید ستی، ساجد دھنیال،قاری نعیم الحق دھنیال،مبشر اعوان، ،طیبہ ناز کاظمی،عباد الرحمن ستی، جنید عرب ستی، عمیر افتخارِ ستی، زین ستی و دیگر نے میمونہ منصور ستی اور طارق منصور ستی سمیت انکے دیگر اہلخانہ سے تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعاے مغفرت بھی کی گئی
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )—پی ڈی ایم کی اس عوام دشمن حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے پر عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں مدینہ کی ریاست بنانے والوں نے عوام کو فاقوں پر مجبور کر دیا ہے یہ پہلے بھی جھوٹے تھے ان کے تمام كئے گے وعدے سب جھوٹ کے پلندے تھے یہ مافیا کی حکومت ہے عوام پر ڈاکہ ڈال کے انہوں نے اپنوں کو کروڑوں سے ارب پتی ارب پتی کو کھرب پتی بنا دیا اور ملک کو آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا غیر منتخب شدہ معاونین اور مشیران کی فوج کو اس عوام پر مسلط کردیا گیا جو عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے عیاشی کر رہے ہیں غریب عوام ان کی عیاشیوں کی بھینٹ چڑھی ہوئی ہے پالیسی پلاننگ منصوبہ بندی کی بجاۓ عمرانی حکومت کے وزراء مشیران اور معاونین صبح شام اپنی گندی ذہنیت سےمخالفت برائے مخالفت تمام پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کو گالیاں بکتے ہوئے نظر آتے ہیں انتہائی قابل افسوس ہے انہوں نے پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر تباہ کرکے رکھ دیا ہے چھوٹے اور بڑے کاروبار کا انہوں نے بھرگس نکال کے رکھ دیا ہے دیہاڑی دار فاقوں پر مجبور ہیں ملازمت شدہ لوگ اپنے بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے سے بھی مجبور ہیں یہ حکومت ظالموں کا ایک ٹولہ ہے جو اس ریاست کو تباہ کرنے کے لیے آیا ہے
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )—الکرم فرینڈر تحصیل کوٹلی ستیاں کے عہدیداروں قاری ظہیر اقبال ستی علامہ سید یاسر حسین شاہ عدیل افسر ستی حافظ وقار احمد ستی علامہ عامر محمود ستی و دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امت مسلمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت وناموس کے دفاع کو اپنے ایمان کا حصہ سمجتھی ہے اور کسی بھی شخص کو اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ آ زادی اظہار رائے کی آ ڑ میں قولا یا فعلا محسن انسانیت جناب محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہو افسوس اس بات کا ہے کہ مسلمانوں کو انہتا پسند کہنے والے خود انہتا پسند ی کی ساری حدیں کراس کر چکے دنیا کا قیام امن ایک دوسرے کے نظریات اور مقدسات کے احترام میں مضمر ہے اس کے ساتھ امت مسلمہ کے سربراہان کو مل کر فرانس کی اس گستاخانہ حرکت کا نوٹس بھی لینا چاہیے اور ان پر اس بات کو واضح کرنا چاہیے مسلمان اپنے نبی کے عزت وناموس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتے وہ اپنا سب کچھ لٹا کر اپنے نبی خاتم النبیین صلی اللہ و علیہ وسلم کی عزت وناموس کا دفاع کرنا جانتے ہیں.
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— اندھیر نگری چوپٹ راج ،جعلی دستخط اور جعلی انگوٹھے کے ذریعے زمین کے انتقال ہونے کا انکشاف ، متاثرہ خاتون کا اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں سے جعل سازی کے ذریعے ہونے والے انتقال کو منسوخ کرنے کی درخواست تفصیلات کیمطابق کوٹلی ستیاں وگہل کی رہائشی خاتون شمیم اختر زوجہ الطاف حسین ( لفٹیننٹ کمانڈر ریٹائر ڈ ) نے جعل سازی کے ذریعے ہونے والے انتقال کی منسوخی کے لیے دی گئی درخواست میں انکشاف کیا ہے کہ جعلی دستخط اور جعلی انگوٹھے کے ذریعے انکی زمیں کا انتقال ہوا ہے انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ کوٹلی ستیاں وگہل کی مستقل رہائشی ہیں اور اس وقت اسلام آ باد میں رہا ئش پزیر ہیں انہوں نے کہا کہ میرے والد عبد الرحمن 1977میں وفت پا گئے تھے ان کی وراثت سے سائلہ کے نام زمین منتقل ہو ئی جنہیں گزشتہ دنوں پتہ چلا کہ انکے نام کاایک انتقال نمبر 1714جوکہ 27 جنوری 2015 کو بنام زاہد محمود ہوا جس پر انہوں نے بتایا کہ میں نے نہ تو کو ئی زمین فروخت کی نہ کسی تحصیلدار یا پٹواری کے سامنے پیش ہو ئی، نہ ہی کسی جگہ کو ئی دستخط یا انگوٹھا لگا یااور نہ ہی کو ئی ایگریمنٹ کیا زاہد محمود نے محکمہ مال سے ملی بھگت کر کے جعلی انتقال کروایا ہے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں کو جعلی انتقال کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوے یہ بھی مطالبہ کیا یے کہ جن ملزمان نے یہ جعل سازی کی ہے ان کی خلاف قانونی کا روائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل کوٹلی ستیاں کے جزل سیکرٹری و سابق نا ئب ناظم راشد محبوب ستی نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ منتخب نمائندے انتخابات میں عوام کیساتھ کیے گئے کسی بھی وعدے کو وفا نہ کر سکے عوام کو بری طرح مایوس کیا گیا سڑکوں کے جا ری منصوبوں پر کام شروع نہ کروا سکنا انکی سب سے بڑی ناکامی ہے یہاں کے عوام نے جس امید کیساتھ انہیں ووٹ دیکر کامیاب کیا تھا عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا دو سالوں میں وفاقی یا صوبائی حکومت کی طرف سے دو نو ں منتخب نمائندے کوٹلی ستیاں کے لیے کو ئی بڑا پراجیکٹ نہیں لا سکے اور نہ ہی کو ئی نئی بڑی سڑک تعمیر کی جا سکی بلکہ جا ری منصوبوں کو ٹلی ملوٹ روڈ ،کوٹلی بھن روڈ،کہوٹی کلیاڑی روڈ،سیلہ سیداں میلاد چوک روڈ اور دیگر جاری منصوبے مکمل نہ کرنا تو دور کی بار ان پر دو بجٹ گزر گئے تا حال کام شروع نہ ہوسکا جس سے آ نے والے دور میں بھی ان سےکو ئی اچھی امید یا توقع نہ ہے اب وقت آ گیا ہے کہ منتخب نمائندوں سے ان کے کیے گئے وعدوں کا حساب لیا جا ے ورنہ وہ وقت دور نہیں جب انکی سیاست کا سورج ہمیشہ ہمیشہ کے لیے غروب ہو جا ے گا ۔