DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Lack of facilities at Sahulat bazaar in Kahuta as the local administration fails to address the problems.

کہوٹہ میں قائم سہولت بازارٹوپی ڈرامہ نکلاانتظامیہ عوام اور اپنے اعلیٰ حکام کی آنکھوں میں مٹی ڈالنے لگی آٹھ دن گزرنے کے باوجود کہوٹہ میں قائم سہولت بازار میں سہولیات کا فقدان

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ میں قائم سہولت بازارٹوپی ڈرامہ نکلاانتظامیہ عوام اور اپنے اعلیٰ حکام کی آنکھوں میں مٹی ڈالنے لگی آٹھ دن گزرنے کے باوجود کہوٹہ میں قائم سہولت بازار میں سہولیات کا فقدان۔جگہ جگہ بینرز تو نصب مگر سٹال خالی پڑے ہیں ٹاءئگر فورس کاؤنٹر پر ایک سینٹری ورکر بیٹھا ہے جبکہ فرسٹ ایڈ کاؤنٹر بھی خالی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے سہولت بازار میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی عدم توجہ سہولت بازار ویران دیکھائی دیتا ہے بازار اور سہولت بازار میں ریٹ کا کوئی فرق نہ ہے جبکہ سہولت بازار میں آٹا اور دیگر چند چیزیں جو رکھی گئی ہیں وہ بھی غیر معیاری ہیں رمضان سستا بازار ہو یا سہولت بازار چند بینرز اور فوٹو سیشن سے اعلیٰ حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر میونسپل کمیٹی لاکھوں روپے کے بل بنا دیتی ہے سہولت بازار عوام کے لیے کم اور انتظامیہ کے لیے زیادہ سہولت فراہم کرتا دیکھائی دیتا ہے پینے والے پانی کے مٹکے میں جالے اور گندگی کے ڈھیر کوئی بھی متعلقہ ادارہ سہولت بازار کا رخ نہیں کرتا نہ مرغی، نہ چینی، نہ دالیں اور نہ ہ اور کوئی چیز جو کچھ ہے وہ بھی غیر معیاری اور کم مقدار میں تبدیلی کے دعوے دار عوامی نمائندوں کی بھی عوام کو ریلیف دینے میں عدم دلچسپی عوام جائیں تو کدھر جائیں کوئی پرسان حال نہ ہے اعلیٰ حکام فل فور نوٹس لے۔

Kahuta; The convenience bazaar seems to provide less convenience to the public and more convenience to the administration. Whatever the case may be, even the public representatives who claim substandard and small amount of change are not interested in giving relief to the people.

فرانس کی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے,قاری عثمان عثمانی

All French products should be boycotted completely, Qari Usman Osmani

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی خطیب مکی مسجد قاری عثمان عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فرانس کی طرف سے حضور ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکے بنانے اور فرانسی صدر کے بیان پرعالم اسلام کے تمام مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں آئے روز نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کر کے مسلمانوں کے جذبات کو چھیڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر ایسی قوتیں سن لیں کہ ہم اپنی جان تو قربان کر سکتے ہیں مگر آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کو ہرگز برداشت نہیں کر سکتے اردن اور دیگر اسلامی ممالک کی طرح پاکستانی حکمران بھی فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کر کے فرانس کے سفیر کو پاکستان بدر کریں اور اپنا سفیر واپس بلائیں اور فرانس کی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ان خیالات کا اظہار ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی خطیب مکی مسجد قاری عثمان عثمانی نے کیا انھوں نے ایسے
واقعات کی روک تھام کے لیے مسلم اُمہ کو مل بیٹھ کر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

محکمہ گزارہ کہوٹہ کے ایڈوائز عنائت اللہ ستی نے ہزاروں روپے کی لکڑی چوری کر نے کی واردات کو ناکام بنا دیا

Inayatullah Satti, adviser to the Kahuta department, foiled the theft of timber worth thousands of rupees.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ گزارہ کہوٹہ کے ایڈوائز عنائت اللہ ستی نے ہزاروں روپے کی لکڑی چوری کر نے کی واردات کو ناکام بنا دیا کچھ افراد تحصیل کہوٹہ کی یوسی لہڑی سے قیمتی لکڑی کاٹ کر لے جا رہے تھے کہ محکمہ گزارہ کہوٹہ کے ایڈوائز عنائت اللہ ستی نے مٹور کے مقام سے لکڑی سے بھرا ٹر ک پکڑ کر محکمیں کے حوالے کر دیا عوامی حلقوں کی طرف سے محکمہ گزارہ کہوٹہ کے ایڈوائز عنائت اللہ ستی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق محکمہ جنگلات کی غفلت و لاپر وائی کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد میں ہزاروں اور لاکھوں روپے کی لکڑی چوری ہو رہی ہے تمام محکمیں خاموش تماشائی بنے ہوئے لکڑی چور دن کے اجالے میں لکڑی کاٹتے ہیں اوررات کے اندھیرے میں وہ لکڑی پنجاب کی میڈیوں میں لے جاتے ہیں اور وہ پر جا کر بیچتے ہیں محکمہ پولیس اور محکمہ جنگلات بلکل خاموش ہیں عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ان معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button