DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Inauguration ceremony of business opened by Ch Honey with social and political personalities

چوہدری بشیر الدین (مرحوم) کے بیٹے چوہدری ہنی کے کاروباری سنٹر کا افتتاح

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیراعوان کا دورہ کہوٹہ چوہدری ہنی کے کاروباری سنٹر کا افتتاح کیا اپنے ووٹروں، سپورٹروں سے ملاقات کی اور بعض مقامات پر فوتگی والے گھروں میں حاضری دی مر حومین کے ایصال ثواب کے دعا کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیراعوان امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون نے کہوٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے چوہدری بشیر الدین (مرحوم) کے بیٹے چوہدری ہنی کے کاروباری سنٹر کا افتتاح کیااس موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنیئر ایڈوکیٹ راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ، مولانا عبدا لشکور عمادی اور دیگر افراد موجود تھے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیراعوان نے اپنے اس دورئے کے موقع پر اپنے ووٹروں، سپورٹروں سے ملاقات کی اور بعض مقامات پر فوتگی والے گھروں میں حاضری دی مر حومین کے ایصال ثواب کے دعا کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کی۔

Kahuta; Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan, a candidate for PP-7, visited Kahuta. On this occasion, he inaugurated the business center of Chaudhry Honey, son of Chaudhry Bashir-ud-Din (late). Along with Advocate Raja M. Sattarullah Advocate, Maulana Abdul Shakoor Hamadi and others were present.

ن لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی قیادت میں مسلم لیگی کارکنان کی سابق معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب و سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی سے ملاقات

Led by PML-N leader Dr Muhammad Arif Qureshi, the PML-N workers met former Special Assistant to the Chief Minister Punjab and former MPA Constituency PP-7 Raja Muhammad Ali.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ن لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی قیادت میں مسلم لیگی کارکنان کی سابق معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب و سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی سے ملاقات۔ مسلم لیگ ن پنجاب کا نائب صدر منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،صدر پوٹھوار ویلفیئرٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان،صدر مسلم لیگ ن یوتھ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت حسین، بزرگ لیگی کارکن چاچا کالا،مسلم لیگ ن یوتھ تحصیل کہوٹہ کے کارکنان سرفراز قریشی،حامد لطیف ستی،راجہ وقار محبوب اورراجہ عاصی نے سابق معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب و سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کو مسلم لیگ ن پنجاب کا نائب صدر منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی راجہ محمد علی نے تمام افراد کا شکر یہ ادا کیا۔

سول جج محمد زبیر اور سول جج عظمت حیات کہوٹہ کا سنیئر قانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کی عیادت جلد صحت یابی کے لیے دعا

Civil Judge Muhammad Zubair and Civil Judge Azmat Hayat Kahuta visit senior lawyer Raja Saeed Ahmed Advocate and pray for speedy recovery.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سول جج محمد زبیر اور سول جج عظمت حیات کہوٹہ کا سنیئر قانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کی عیادت جلد صحت یابی کے لیے دعا۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت معروف قانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ جوکچھ عرصہ ایک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے ان کا آپریشن بھی ہوا تھا گذشتہ روز قبل کہوٹہ کے معزز ججز سول جج محمد زبیر اور سول جج عظمت حیات نے سنیئر قانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کے گھر جا کر ان کی بیمار پر سی اور ان کو جلد صحت یابی کے لیے دعا دی سنیئر قانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ نے معزز جج صاحبان کا شکر یہ ادا کیا اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، راجہ رومان سعید،راجہ احسان سعید ایڈو کیٹ، راجہ زلفی بھی موجود تھے۔

حضرت سید الطاف حسین ؒ دربار عالیہ بھکر شریف اسلام آباد کا پنجتالیسواں سالانہ عرس مبارک انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

Hazrat Syed Altaf Hussain’s 45th Annual Urs Mubarak of Darbar Alia Bhakkar Sharif Islamabad was celebrated with utmost devotion and respect

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حضرت سید الطاف حسین ؒ دربار عالیہ بھکر شریف اسلام آباد کا پنجتالیسواں سالانہ عرس مبارک انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا گذشتہ روز درگاہ الطافیہ گیلانیہ قادریہ رزاقیہ سروریہ بُھکر شریف اسلام آباد میں تائیس اکتوبر محفل خواتین عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا اورختم کے بعد لنگر شریف تقسیم کیاگیا۔چوبیس اکتوبر دن کو چادریں اور ڈالیاں مزار شریف پر چڑھائی گی بعد از نماز ظہر مرکزی محفل شروع ہوئی جس میں خصوصی خطاب شاگرد خاص پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد جمیل احمد زاہد نے کیابعد از نماز عصر مرکزی دعا سید ابرار حسین شاہ گیلانی ملک و قوم کے لئے خصوصی دعا فرمائیبعد از نماز عشاء محفل سماع کا پروگرام ہوا جس میں ملک کے نامور قوالوں نے صوفیانہ کلام پیش کیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button