Rawat; Family of two murdered in Marri Jabber still awaiting justice
تھانہ روات کے علاقہ ماڑی جبر میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 2افراد کے ورثاء ڈیڈھ ماہ گزرنے کے باوجود انصاف کے منتظر۔
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)تھانہ روات کے علاقہ ماڑی جبر میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 2افراد کے ورثاء ڈیڈھ ماہ گزرنے کے باوجود انصاف کے منتظر۔روات پولیس واقعہ میں ملوث ڈاکووں کو تا حال گرفتار کرنے میں ناکام۔تفصیلات کے مطابق ڈیڈھ ماہ قبل تین مسلح ڈاکووں نے دوران ناکہ بندی شاہراہ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے نوید شاہ اور ابرار شاہ کو قتل جبکہ انکے دیگر دو بھائیوں اور والد کو شدید زخمی کر کے نقدی مبلغ دس ہزار اور موبائیل چھین کر فرار ہو گے تھے اطلاع ملنے پر سی پی او راولپنڈی احسن یونس بھی موقع پر پہنچے تھے اور مقدمہ درج کر لیا گیا تھا مگر مقدمہ کی ناقص تفتیش اور افسران کی نااہلی کے باعث واردات میں ملوث ملزمان کو کٹہرے میں نہ لایا جا سکا۔مقامی پولیس کی جانب سے متاثرین کو محض طفل تسلیاں دیکر ٹرخایا جا رہا ہے۔متاثرین و معززین علاقہ نے آئ جی پنجاب انعام غنی سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کی اپیل کی ہے۔
Rawat; According to details, a month and a half ago, three armed robbers opened fire on a resistance during a robbery on a blocked road, killing Naveed Shah and Abrar Shah, while seriously injuring their other two brothers and father, Upon receiving the information, CPO Rawalpindi Ahsan Younis also reached the spot and the case was registered but due to poor investigation of the case and incompetence of the officers, the accused involved in the incident could not be brought to face justice.
چکری روڈ ڈھوک پڑ کے نزدیک ڈاکوؤں کی روڈ بلاک کر کے شہری کو لوٹنے کی کوشش
Attempts to rob a citizen by blocking the road near Chakri Road Dhok Par
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ چکری روڈ ڈھوک پڑ کے نزدیک ڈاکوؤں کی روڈ بلاک کر کے شہری کو لوٹنے کی کوشش، اطلاع ملنے پرایس ایچ او صدر بیرونی انسپکٹر ملک الللہ یار ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقعہ پر پہنچے تو ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا ڈاکو فائرنگ کرتا ہوا موقعہ سے فرار ہو گیا۔فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت محمد عاقل کے نام سے ہوئی ہے۔ڈاکوؤں نے گزشتہ دنوں بھی قائد اعظم کالونی کے نزدیک گاڑی میں موجود فیملی کو لوٹ لیا تھا۔پولیس کی بروقت کاروائ پر عوام علاقہ نے ایس ایچ او انسپکٹر ملک الللہ یار کو زبردست خراج تحسین پیش کیاتاہم ایس پی صدر واقعہ کی اطلاع پر بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے۔فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لییسرچنگ کا عمل جاری ہے۔