DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; A Reunion of teachers and students from class of 1984 held at Gov boys higher sec school, Bewal

گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول بیول میں 1984میں میٹرک پاس کرنیوالے فیلوز اور اساتذہ کے اعزاز میں تکلف دعوت کا اہتمام

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول بیول میں 1984میں میٹرک پاس کرنیوالے فیلوز اور اساتذہ کے اعزاز میں طارق ترنم آف گولین حال مقیم لندن نے ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں سابق ہیڈ ماسٹر راجہ محمود الحسن،ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بیول محمد فیاض بھٹی،چوہدری نزاکت حسین،ملک وقار سموٹ،شفیق الرحمن وارثی،چوہدری محمد عباس،بشیر وارثی،چوہدری ندیم،حاجی اکرم وارثی،تنویر چیمہ،انجمن تاجراں کے رہنما نصرت مغل،ماسٹر طارق آف سموٹ،نثار احمد نے شرکت کی تقریب کے آخر میں مرنے والے کلاس فیلو صوفی ظفر اقبال،ارتضی کے لیے فاتحہ خوانی کی تقریب کے میزبان طارق ترنم نے کہا کہ 36سال بعد اپنے کلاس فیلوز دوستوں کے ساتھ مل کر بہت خوشی ہوئی اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

In honor of the Fellows and teachers who matriculated in 1984 at Government Boys Higher Secondary School Bewal, Tariq Tarnam of Goleen and London, hosted a banquet in which former Headmaster Raja Mahmood Al Hassan, Headmaster Government Boys Primary School Bewal Muhammad Fayyaz Bhatti, Chaudhry Nazakat Hussain, Malik Waqar, Smot, Shafiqul Rehman Warsi, Chaudhry Muhammad Abbas, Bashir Warsi, Chaudhry Nadeem, Haji Akram Warsi, Tanveer Cheema, Anjuman-e-Tajiran leader Nusrat Mughal, Master Tariq of Smot and Nisar Ahmed attended.

انجمن تاجراں گوجرخان کے راجہ جواد احمد کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

Raja Jawad Ahmed congratulated on winning Traders union election

www.pothwar.com / Gujar Khan

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ انجمن تاجراں گوجرخان کے راجہ جواد احمد کو صدر منتخب ہونے پر سینئر صحافیوں شفیق الرحمن وارثی،جہانگیر افضل،شیخ محمد اخلاق،ممراز شیخ،راجہ طارق ایوب،وقاص الرحمن وارثی نے شاندار الفاظ میں مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی راجہ جواد احمد اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجر برادری کے بلا تفریق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے راجہ جواد احمد ایک دیانتدار ایماندار نوجوان اور تعلیم یافتہ شخصیت کے مالک ہیں انکا صدر منتخب ہونا گوجرخان کی تاجر برادری کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا۔

حکومت عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی تھی , شیخ طارق محمود سیٹھی

The government was robbing the rights of the people, Sheikh Tariq Mahmood Sethi

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔گوجرانوالہ کے تاریخی جلسے نے عمران خان اینڈ کمپنی کے ہوش اڑا کر رکھ دئیے اور وزراء ہوش وحواس کھو چکے ہیں الٹے سیدھے بیان جاری کر کے عوام کے سمندر پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا عمران اینڈ کمپنی تیار ہوجائیں عوام انکے احتساب کے لیے تیار ہو چکی ہے وزراء جس طرح الٹے سیدھے بیان جاری کرتے ہیں انکا ٹھکانہ جیل یا پاگل خانہ ہے حکومت عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی تھی شبلی فراز نے انتہا کر دی کہ غالب کا شعر چوری کر کے اپنے والد احمد فراز کے کھاتے میں ڈال دیا عمران اینڈ کمپنی لوٹ مار کر کے ہر چیز اپنے کھاتے میں دال لیتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

Condolences

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔حافظ نجیب بھٹی کے والد محترم الحاج محمد حبیب بھٹی سابق ناظم یوسی چوآخالصہ کے انتقال پر شفیق الرحمن وارثی،جہانگیر افضل،شیخ محمد اخلاق،ممراز شیخ،راجہ طارق ایوب،وقاص الرحمن وارثی نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعاکی۔

Show More

Related Articles

Back to top button